بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن کی کناٹ پلیس آؤٹ لیٹ واقع نئی دہلی میں 1.34 کروڑ روپے کی اب تک کی سب سے زیادہ ایک دن کی فروخت
Posted On:
06 OCT 2022 3:09PM by PIB Delhi
اس سال 2 اکتوبر کو کھادی انڈیا کے کناٹ پلیس آؤٹ لیٹ نے ایک بار پھر ایک ہی دن میں کھادی کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کئی مواقع پر قومی اور بین اقوامی مجالس میں کھادی اور دیہی صنعت کی مصنوعات خریدنے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ اس شعبے کو فروغ دیا جائے جس کی رفتار سال 2014 کے دوران جمود کا شکار تھی۔ نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کھادی کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ یہ بتانا بھی اہم ہے کہ اکتوبر 2016 سے نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کھادی انڈیا کے انتہائی اہمیت کے حامل آؤٹ لیٹ پر ایک دن کی فروخت کئی مواقع پر ایک کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ وزیر اعظم نے اپنی ریڈیو ٹاک ‘‘من کی بات’’ میں لگاتار اس کا ذکر کیا ہے۔
وزیر اعظم کا کھادی کو اپنانے اور غریب سوت کاتنے والوں اور بنکروں کو مالی طور پر مضبوط کرنے کا پیغام ریڈیوپر نشر ہونے والے پروگرام ‘‘من کی بات’’ کے ذریعے ملک کے کونے کونے تک پہنچ گیا ہے۔ اس کا اثر اس گاندھی جینتی یعنی 2 اکتوبر 2022 کی فروخت میں دیکھا گیا۔
ایک ہی دن میں، کناٹ پلیس واقع نئی دہلی میں کھادی انڈیا شو روم میں 1.34 کروڑ روپے کی ریکارڈ فروخت ہوئی۔ اس طرح اس شوروم نے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا جو 2 اکتوبر 2021 کو 1.01 کروڑروپے کا تھا۔ اس سے پہلے کھادی کی سب سے زیادہ ایک دن کی فروخت 30 اکتوبر 2021 کو 1.29 کروڑ روپے تھی۔
گاندھی جی نے صرف سیاسی نہیں اقتصادی، ثقافتی اور سماجی وجوہات کی بنا پر کھادی تحریک قائم کی۔ مہاتما کے اسی وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ہمارے وزیر اعظم نے کھادی اور دیگر دیہی صنعتوں کی مصنوعات کو عوام کے درمیان فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔
یہ ہمارے وزیر اعظم کی مقبولیت اور ان کے لئے لوگوں کا احترام ہے کہ ان ایک پُکار پر ہندوستان کے لوگ کھادی کی مکمل حمایت کر رہے ہیں۔ دیوالی پر دیپ جلانے کے لئے غریب کاریگروں کی مدد کی پکار نےحقیقت کا روپ دھار لیا ہے۔
کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے کہا کہ سر دست وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے 2 اکتوبر سے پہلے 25 ستمبر 2022 کو ‘‘من کی بات’’ میں کھادی خریدنے کی اپیل نے ریکارڈ فروخت کا یہ معیار حاصل کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔
اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کے وی آئی سی کے چیئرمین نے کھادی کی فروخت میں اضافے کو وزیر اعظم کی مسلسل حمایت سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی اپیل کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد بالخصوص نوجوان کھادی خریدنے کی طرف مائل ہوئے ہیں۔
***
ش ح۔ع س۔ ک ا
(Release ID: 1865672)
Visitor Counter : 164