عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ عمدہ کارکردگی کے لئے وزیراعظم کے ایوارڈ کے تصور اور اس کی شکل میں 2014 کے بعد سے انقلابی تبدیلیاں لائی گئی ہیں


وزیر موصوف نے پبلک ایڈمنسٹریشن میں عمدہ کارکردگی کے وزیراعظم کے ایوارڈز برائے سال 2022 کے لئے اسکیم اور ویب پورٹل کا افتتاح کیا

وزیراعظم کے ایکسلینس ایوارڈز کی پرائز رقم 2022 میں 20 لاکھ روپے ہوگی

Posted On: 03 OCT 2022 1:28PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، شکایات عامہ اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج پبلک ایڈمنسٹریشن میں عمدہ کارکردگی کے وزیراعظم کے ایوارڈز برائے سال 2022 کے لئے ویب پورٹل

(http://www.pmawards.gov.in)

کا باقاعدہ آغاز کیا۔

 

باقاعدہ افتتاح کا اہتمام عملے کی مرکزی وزارت کے انتظامی اصلاحات اور شکایات عامہ محکمے نے نئی دلی میں سردار پٹیل بھون میں کیا ۔

 

پرنسپل سکریٹری (اے آر) ، (آئی ٹی) اور ہندوستاان کی تمام 28 ریاستوں اور 8 رمرکزی انتظام والے علاقوں کے ڈی سی اور ڈی ایم حضرات کے علاوہ 2020 بیچ کے اسسٹینٹ سکریٹریز کو بھی اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا، جو ملے جلے طریقے سے شریک ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XQFG.jpg

وزیراعظم کے ایوارڈز ویب پورٹل پر رجسٹریشن 3؍اکتوبر 2022 کو شروع ہوگا اور درخواستوں کو جمع کرانے کا عمل 3؍اکتوبر 2022 سے 28؍نومبر 2022 تک جاری رہے گا۔

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں 2014 کے بعد سے وزیراعظم کے ایکسیلنس ایوارڈ کا تصور اور اس کی شکل میں انقلابی تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد مثبت مقابلہ آرائی، اختراع اور بہترین طور طریقوں کو ادارہ جاتی بنانا ہے۔

 

وزیراعظم کے ایوارڈ 2022 میں ایک ٹرافی، توصیف نامہ اور 20 لاکھ روپے پر مشتمل ہوں گے۔ یہ رقم انعام یافتہ ضلع یا ادارے کو پروجیکٹ ؍پروگرام پر عمل آوری میں استعمال کے لئے دی جائے گی۔

 

یکم اپریل 2022 سے 30؍ستمبر 2022 کی مدت کی کارکردگی زیر غور آئے گی۔ مجموعی طور پر سولہ انعامات پیش کئے جائیں گے۔

 

اس کے تحت جن پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، ان میں اچھی حکمرانی اور معیاری حصولیابیاں شامل ہیں ۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سول سروس ڈے 2022 کے موقع پر اپنی تقریر میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اس بات پر وزور دیا تھا کہ  ایک ایسا بہترین طریقہ کار وضع کیا جائے تاکہ تمام فائدے آخری شخص تک بھی پہنچ جائیں، اس طرح کا طریقہ کار وضع کر کے ہم ملک کے ہر فرد کو بااختیار بنانے کے مشن میں کامیاب ہو سکیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025CZU.jpg

اس اسکیم میں حصہ لینے والے تمام اضلاع کو یہ موقع ملے گا کہ وہ پبلک ایڈ منسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لئے وزیراعظم کے ایوارڈز کے لئے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی کارکردگی کو سب کے سامنے رکھ سکیں گے۔

 

سال 2022 کے لئے وزیراعظم کے عمدہ کارکردگی ایوارڈز کے لئے اسکیم کا مقصد سول سرونٹس کی ان شعبوں میں کارکردگی کو تسلیم کرنا ہے:-(1)، ہر گھر جل یوجنا کے تحت سووچھ جل (صاف پانی) کو بڑھاوا دینا، (2)، ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹرز کے ذریعے سووستھ بھارت (صحت مند ہندوستان) کو فروغ دینا، سمگر شکشا کے ذریعے صحت مند ماحول میں معیاری تعلیم فراہم کرنا، (4)، امنگوں والے اضلاع کے پروگرام کے ذریعے مجموعی ترقی اور اختراع کی حوصلہ افزائی ہے۔

 

وزیراعظم نے کے ایوارڈز برائے سال 2022 کے لئے درخواست گزاروں کی اہلیت یہ ہوگی:-اسکیم کے لئے ایوارڈز (اے) سے (سی)، پیرا-6، ضلع کی مجموعی ترقی کے لئے اور (ڈی) صرف امنگوں والےا ضلاع کے لئے اسکیم (ای) پیرا-6 ضلعوں کے لئے ہوگا اور تنظیموں کے لئے ہوگا۔

 

وزیراعظم کے ایوارڈز کے لئے اہلیت کا جائزہ اس بنیاد پر لیا جائے گا کہ متعلقہ وزارتوں ؍ محکموں سے صلاح و مشورے کی بنیاد پر پہلے سے طے شدہ معیارات (جن میں اختراع شامل نہیں ہے) کو پیمانہ بنایا جائے۔ کچھ یکساں پیمانے ہوں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031HOY.jpg

جائزے کے عمل میں (1) اسکریننگ کمیٹی کے ذریعے (پہلے اور دوسرے مرحلے میں) اضلاع اور تنظیموں کو شارٹ لسٹ کرنا(2) ایکسپرٹ کمیٹی کے ذریعے جائزہ لینا اور (3) با اختیار کمیٹی - ایوارڈز کے لئے بااختیار کمیٹی کی سفارشات پر وزیراعظم سے منظوری لی جائے گی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1864941) Visitor Counter : 144