وزارت اطلاعات ونشریات
وزارت نے ٹیلی ویژن اور ڈجیٹل میڈیا پر اب بھی نظر آنے والے سٹے بازی کے اشتہارات کے خلاف ہدایات جاری کیں
آف شور سٹہ بازی پلیٹ فارم خبروں کو قائم مقام پروڈکٹ کے طور پر استعمال کرتے ہیں، خبروں کی آڑ میں سٹہ بازی کو فروغ دیتے ہیں
ملک بھر میں غیر قانونی سرگرمی پر سٹہ لگانا، اس کی تشہیر کرنا جرمانے کی دعوت دے سکتا ہے، وزارت نے ڈجیٹل میڈیا پلیٹ فارموں اور ٹی وی چینلوں کو یاد دلایا
وزارت نے آن لائن سٹہ بازی ثالثوں کو مشورہ دیا کہ وہ سٹے بازی کے اشتہارات سے ہندوستانیوں کو نشانہ بنانے سے گریز کریں
Posted On:
03 OCT 2022 7:38PM by PIB Delhi
صارفین بالخصوص نوجوانوں اور بچوں کے لیے اہم مالی اور سماجی و اقتصادی خطرے کی روشنی میں وزارت اطلاعات و نشریات نے آج دو ہدایات جاری کیں، ایک نجی ٹیلی ویژن چینلوں کے لیے اور دوسری ڈجیٹل نیوز پبلشرز اور او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کے لیے سختی سے مشورہ دیتے ہوئے کہ وہ آن لائن بیٹنگ سائٹس کے اشتہارات دکھانے سے گریز کریں۔ وزارت نے اس سے قبل 13 جون 2022 کو ایک ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں اخبارات، نجی ٹی وی چینلوں اور ڈجیٹل نیوز پبلشرز کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارم کے اشتہارات شائع کرنے سے گریز کریں۔
حکومت کے علم میں آیا ہے کہ ٹیلی ویژن کے ساتھ ساتھ او ٹی ٹی پلیٹ فارموں پر بھی کئی اسپورٹس چینلز حال ہی میں آف شور آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارمز کے ساتھ ساتھ اپنی سروگیٹ نیوز ویب سائٹس کے اشتہارات دکھا رہے ہیں۔ ہدایات کو ثبوتوں کے ساتھ ضمیمہ بند کیا گیا تھا جس میں فیئر پلے، پری میچ، بیٹ وے، وولف 777، اور 1 ایکس بیٹ جیسے آف شور بیٹنگ پلیٹ فارموں کے براہ راست اور قائم مقام اشتہارات شامل تھے۔
ہدایات میں، وزارت نے مطلع کیا ہے کہ آن لائن آف شور بیٹنگ پلیٹ فارم ڈجیٹل میڈیا پر بیٹنگ پلیٹ فارم کی تشہیر کے لیے اب نیوز ویب سائٹس کو قائم مقام پروڈکٹ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ ایسے معاملات میں، وزارت نے پایا ہے کہ قائم مقام نیوز ویب سائٹس کے لوگو بیٹنگ پلیٹ فارموں سے خاصی مماثلت رکھتے ہیں۔ مزید یہ کہ وزارت نے کہا ہے کہ نہ تو بیٹنگ پلیٹ فارم اور نہ ہی نیوز ویب سائٹس ہندوستان میں کسی قانونی اتھارٹی کے تحت رجسٹرڈ ہیں۔ ایسی ویب سائٹس خبروں کی آڑ میں سروگیٹ اشتہارات کے طور پر سٹے بازی اور جوئے کو فروغ دے رہی ہیں۔
وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ چونکہ ملک کے بیشتر حصوں میں سٹے بازی اور جوا کھیلنا غیر قانونی ہے، اس لیے ان بیٹنگ پلیٹ فارموں کے ساتھ ساتھ ان کے قائم مقام اشتہارات بھی غیر قانونی ہیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ اس طرح کے اشتہارات مختلف متعلقہ قوانین کے مطابق نہیں ہیں اور اس نے ٹی وی چینلوں کے ساتھ ساتھ ڈجیٹل نیوز پبلشرز کو ایسے بیٹنگ پلیٹ فارم یا ان کی سروگیٹ نیوز ویب سائٹس کو نشر کرنے سے روکنے کا مشورہ دیا ہے۔ ٹی وی چینلوں کو یاد دلایا ہے کہ خلاف ورزی تعزیری کارروائی کی دعوت دے سکتی ہے۔ وزارت نے آن لائن اشتہاری ثالثوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسے اشتہارات سے ہندوستانی سامعین کو نشانہ نہ بنائیں۔
وزارت نے ذکر کیا کہ سٹے بازی اور جوا صارفین کے لیے خاص طور پر نوجوانوں اور بچوں کے لیے اہم مالی اور سماجی و اقتصادی خطرہ ہے۔ اس کے مطابق، وسیع تر عوامی مفاد میں اشتہارات کے ذریعے آف لائن یا آن لائن بیٹنگ/ جوئے کو فروغ دینے کی سفارش نہیں کی جاتی ہے۔
اطلاعات اور نشریات کی وزارت نے دونوں ایڈوائزریز کے اجرا کے لیے صارفین کے امور کے محکمے کے ساتھ قریبی تال میل میں کام کیا۔
ذیل کے لنکس پر دونوں ہدایات پڑھی جا سکتی ہیں:
1۔ ٹی وی چینلوں کے لیے ہدایات:
https://mib.gov.in/sites/default/files/Advisory%20to%20Private%20Satellite%20TV%20Channels%2003.10.2022.pdf
2۔ ڈجیٹل میڈیا کے لیے ہدایات:
https://mib.gov.in/sites/default/files/Advisory%20to%20Digital%20News%20Publishers%20and%20OTT%20Platforms%2003.10.2022%20%281%29.pdf
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 11011
(Release ID: 1864885)
Visitor Counter : 270