مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
پائیدار اور اختراع پر مبنی شہری ترقی کے مثبت اثرات کی نمائش
‘آنے والے کل کے شہر’ فوٹو نمائش کا 3؍اکتوبر سے 6؍اکتوبر 2022 تک انعقاد
Posted On:
03 OCT 2022 4:56PM by PIB Delhi
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن افیئرز ( این آئی یو اے)، سی آئی ٹی آئی آئی ایس پروگرام کے تحت ایک فوٹو ایگزیبیشن کا اہتمام کر رہا ہے، جس کا موضوع ہے ‘‘ آنے والے کل کے شہر’’ ۔ اس کا مقصد عام ہری کے مشاہدے کے تحت ہندوستان میں پائیدار اور اختراع پر مبنی ترقی کے مثبت اثرات پیش کئے جائیں گے۔ یہ نمائش فوٹوگرافی کے مقابلے ‘‘ آنے والے کل کے شہر’’ کی اختتامی تقریب ہے، جس کا اہتمام سی آئی ٹی آئی آئی ایس پروجیکٹ والے 12 اسمارٹ سٹیز میں کیا گیا تھا۔
سی آئی ٹی آئی آئی ایس ( شہروں کی اختراع، مربوط اور پائیدار نہج پر فروغ) ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے فرنچ ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ایف ڈی) ، یوروپی یونین (ای یو) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن افیئرز کا مشترکہ پروگرام ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہندوستان کے 12 شہروں کی، جو مقابلے کے عمل سے گزر کر منتخب کئے گئے ہیں۔ مجموعی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے جدت طرازی اور پائیدار پروجیکٹوں پر عمل درآمد کے لئے مدد کی جاتی ہے۔ مقابلے کے لئے مدعو کئے گئے شہر یہ ہیں:-اگرتلہ، امراوتی، امرتسر، بھوبنیشور،چنئی، دہرہ دون، ہبلی، دھارواڑ، کوچی، پڈوچیری، سورت، اجین اور وشاکھا پٹنم۔
‘‘ آئندہ کل کے شہر’’ مقابلے میں شامل شہروں سےکہا گیا تھا کہ وہ سی آئی ٹی آئی آئی ایس کی توجہ کے پہلوؤں پر مبنی موضوعات کی تشریح اور تصویریں بھیجی جائیں۔ 400 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں اور جیتنے والوں کا فیصلہ ایک جیوری نے کیا، جن میں مامور فوٹو گرافر جناب راگھو رائے، محترمہ کیتکی سیٹھ اور جناب سونک بنرجی شامل تھے۔
3؍اکتوبر کو شروع ہونے والی نمائش میں اکابرین شرکت کریں گے۔ ان میں بھوٹان اور ہندوستان میں ای یو کے سفیر عزت مآباوگو استوتو، ہندوستان کے فرنچ سفارتخانے میں ڈپٹی چیف مشن جناب ڈیمن سعید، ہندوستان میں اے ایف ڈی کے نمائندے جناب برونوبوسل، جناب کنال کمار، جوائنٹ سکریٹری اور مشن ڈائرکٹر (سمارٹ سٹی مشن) ، جناب ہتیش ویدیا ، ڈائرکٹر این آئی یو اے اور معروف فوٹو گرافر جناب رگھورائے کو کہ کمیشن جیوری کے چیئرمین ہیں، مقابلے میں جیتنے والوں کی پروگرام کے دوران عزت افزائی کی جائے گی اور اس کے بعد نمائش دیکھی جائے گی۔
مقابلے میں جیتنے والے فوٹوگراف اور دیگر عمدہ تصویروں کو 3؍اکتوبر سے 6؍اکتوبر 2022 تک انڈیا ہیبیٹیٹ سنٹر، نئی دلی میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1864878)