کوئلے کی وزارت
ستمبر میں کوئلے کی مجموعی پیداوار 12 فیصد بڑھ کر 57.93 ملین ٹن ہو گئی
پچیس کانوں کی پیداوار سو فیصد سے زیادہ ہے
Posted On:
03 OCT 2022 4:43PM by PIB Delhi
ہندوستان کی کوئلے کی مجموعی پیداوار ستمبر 2021 کے مقابلے میں ستمبر 2022 کے دوران 51.72 ملین ٹن سے 12.01 فیصد بڑھ کر 57.93 ملین ٹن (ایم ٹی) ہوگئی۔ وزارت کوئلہ کے عارضی اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2022 کے دوران سی آئی ایل، ایس سی سی ایل اور کیپٹیو مائنز/ دیگر نے بالترتیب 45.67 ملین ٹن، 4.93 ملین ٹن اور 7.33 ملین ٹن پیدا کر کے 12.35 فیصد، 8.43 فیصد اور 12.37 فیصد کی ترقی درج کی۔
سر فہرست 37 کانوں میں سے 25 کانوں کی پیداوار کی سطح 100 فیصد سے زیادہ رہی ہے اور دیگر پانچ کانوں کی پیداوار ستمبر کے دوران 80 سے 100 فیصد کے درمیان رہی۔
ساتھ ہی، کوئلے کی ترسیل گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ستمبر 2022 کے دوران 60.02 ملین ٹن سے 1.95 فیصد بڑھ کر 61.18 ملین ٹن (MT) ہو گئی۔ ستمبر، 2022 کے دوران، سی آئی ایل، ایس سی سی ایل اور کیپٹیو مائنز/ دیگر نے بالترتیب 48.88 ملین ٹن، 4.77 ملین ٹن اور 7.53 ملین ٹن بھیج کر 1.03، 4.13 اور 6.84 فیصد کا اضافہ کیا۔
ستمبر 2022 کے دوران بجلی کی افادیت کی ترسیل بڑھ کر 51.71 ملین ٹن ہو گئی ہے جبکہ پچھلے سال اسی وقت 50.16 ملین ٹن تھی۔ کوئلے کی بنیاد پر بجلی کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے ستمبر 22 میں 13.40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ستمبر 22 میں بجلی کی مجموعی پیداوار ستمبر 2021 میں پیدا ہونے والی بجلی سے 13.77 فیصد زیادہ رہی ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 11000
(Release ID: 1864870)
Visitor Counter : 171