وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے گبر تیرتھل میں مہا آرتی میں شرکت کی

Posted On: 30 SEP 2022 9:20PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نوراتری کے مبارک موقع پر گبر تیرتھل میں مہا آرتی میں شرکت کی۔  جناب  مودی نے امباجی مندر میں بھی درشن اور پوجا کی، جو گجرات کے 51 شکتی پیٹھوں میں سے ایک ہے اور گبر تیرتھل کے قریب ہی  واقع ہے۔ مہا آرتی، مندر کے آچاریوں نے کی تھی اور لیزر لائٹس کی مدد سے ماؤنٹ آبو کی  پہاڑیوں پر ماں درگا کی ایک بڑی تصویر پروجیکٹ  کی گئی۔ وزیر اعظم نے سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے مندر کے منتظمین سے بھی بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے ماں درگا کی پوجا کرنے کے بعد اپنے دو روزہ گجرات دورے کا اختتام کیا۔

وزیر اعظم کے ساتھ گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل اور ریلوے کے مرکزی وزیر جناب  اشونی ویشنو سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-10911


(Release ID: 1864069) Visitor Counter : 109