صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے 68 ویں نیشنل  فلم ایوارڈز پیش کیے


سنیما نہ صرف ایک صنعت ہے بلکہ یہ ہماری ثقافت اور اقدار کے فنکارانہ اظہار کا ذریعہ بھی ہے: صدر جمہوریہ مرمو

Posted On: 30 SEP 2022 7:45PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند  محترمہ دروپدی مرمو نے آج (30 ستمبر 2022) نئی دہلی میں مختلف زمروں میں 68 ویں نیشنل  فلم ایوارڈز پیش کئے۔ انہوں نے محترمہ آشا پاریکھ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے 68ویں نیشنل  فلم ایوارڈز کے تمام ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کرنے  پر محترمہ آشا پاریکھ کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ اس پیڑھی کی ہماری بہنوں نے بہت سی رکاوٹوں کے باوجود مختلف شعبوں میں اپنی شناخت بنائی۔ محترمہ  آشا پاریکھ کو ایوارڈ سے نوازا جانا  ناقابل تسخیر خواتین کی طاقت کے لئے ایک اعزاز بھی ہے۔

صدر  جمہوریہ نے کہا کہ فلمیں بنانے کے علاوہ فلم انڈسٹری ایک بہتر معاشرے اور ملک کی تعمیر میں ایک بڑا رول  ادا کرتی ہے۔ ایک آڈیو ویژول ذریعہ ہونے کی وجہ سے، فلموں کا اثر آرٹ کے دیگر ذرائع سے زیادہ وسیع ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینما نہ صرف ایک صنعت ہے بلکہ ہماری ثقافت اور اقدار کے فنکارانہ اظہار کا ذریعہ بھی ہے۔ یہ ہمارے معاشرے کو جوڑنے اور  ملک کی تعمیر کا ایک ذریعہ بھی ہے۔

محترمہ مرمو نے کہا کہ فلموں کا نوجوانوں اور بچوں پر زیادہ اثر ہوتا ہے۔ لہذا، معاشرہ توقع کرتا ہے کہ فلم انڈسٹری ملک کے مستقبل کی تعمیر میں اس میڈیم کو مؤثر طریقے سے استعمال کرے۔

صدر  جمہوریہ نے کہا کہ جب ہم ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ منا رہے ہیں، مجاہدین آزادی  کی زندگی اور کارناموں  پر فیچر اور نان فیچر فلموں کا  شائقین استقبال کریں گے۔ لوگ ایسی فلموں کی بھی توقع کرتے ہیں جو معاشرے میں ہمدردی اور اتحاد کو بڑھاتی ہیں، ترقی کی رفتار کو تیز کرتی ہیں اور ماحولیاتی تحفظ کی کوششوں کو تقویت دیتی ہیں۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آج جن فلموں کو ایوارڈز ملے ہیں، انہوں نے ملکی اہمیت کے  فطرت اور ماحولیات اور ثقافت سے متعلق معاملات ، سماجی اقدار اور دیگر اہم پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے۔

محترمہ مرمو نے کہا کہ ہندوستانی فلموں کا دنیا بھر میں خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ اس سافٹ پاور کا زیادہ موثر استعمال کرنے کے لیے ہمیں اپنی فلموں کے معیار کو بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک خطے میں بننے والی فلمیں دوسرے خطوں میں بھی خوب مقبول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح سینما تمام لوگوں کو ایک ثقافتی دھاگے میں باندھ رہا ہے۔ یہ فلمی برادری کا معاشرے  کے لئے  بہت بڑا تعاون ہے۔

 

برائے  مہربانی صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-10905


(Release ID: 1864058)