صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
75 دن تک جاری رہنے والا ’کووڈ ٹیکہ کاری امرت مہوتسو‘ آج اختتام پذیر ہوا
15.92 کروڑ سے زیادہ احتیاطی ڈوز دی گئیں جس کی وجہ سے 18 سال کی عمر کی اہل آبادی کے لیے احتیاطی ڈوز کی کوریج 8فیصد سے 27فیصد تک ہوگئی
75 دنوں میں 13.01 لاکھ سے زیادہ خصوصی کووڈ ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقادکیاگیا
Posted On:
30 SEP 2022 5:33PM by PIB Delhi
75 دنوں تک جاری رہنے والا ’ کووڈ ٹیکہ کاری امرت مہوتسو ‘ آج اختتام پذیر ہوگیا۔ یہ مہم 15 جولائی 2022 کو ایک ’مشن موڈ‘ میں شروع کی گئی تھی جس میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے خصوصی کووڈ ٹیکہ کاری مہم چلائی گئی تاکہ اہل بالغ آبادی میں (18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد ،جنھوں نے دوسری خوراک کے بعد 6 ماہ یا 26 ہفتے مکمل کر لیے ہیں) کووڈ ویکسین کی احتیاطی ڈوزلگانے میں اضافہ کیاجاسکے ۔
75 دنوں میں، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں، بس اسٹیشنوں پر 11،104 کیمپ، ریلوے اسٹیشنوں پر 5،664 کیمپ، ہوائی اڈوں پر 511 کیمپ، مختلف اسکولوں اور کالجوں میں 1،50،004 کیمپ، مذہبی یاترا کے راستوں پر 4،451 کیمپ، اور مختلف نجی اور سرکاری کام کی جگہوں اور صنعتی اداروں میں 11,30,044 کیمپ لگائے گئے۔
اس کے نتیجے میں 75 دنوں کی اس مدت میں 76.18 لاکھ سے زیادہ پہلی خوراک، 2.35 کروڑ دوسری خوراک اور 15.92 کروڑ احتیاطی خوراکیں دی گئی ہیں۔ یومیہ 24.73 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی گئی ہیں جن میں یومیہ 20.68 لاکھ احتیاطی خوراکیں شامل ہیں۔
مدھیہ پردیش کے گونا میں احتیاطی ڈوزلگانے کے لئے بیداری پیدا کرنے کی غرض سے نکّڑ ناٹک کا اہتمام
کووڈ ٹیکہ کاری امرت مہوتسو کے تحت، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کیمپ کے ذریعے بڑے پیمانے پرلوگوں کو متحرک کرکے ’جن ابھیان‘ کے طور پر مہم چلانے کی اپیل کی گئی۔ چار دھام یاترا (اتراکھنڈ)، امرناتھ یاترا (جموں و کشمیر)، کانوڑ یاترا (شمالی ہندوستان کی تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں) کے ساتھ ساتھ بڑے میلوں اور اجتماعات کے راستوں پر متعدد خصوصی ٹیکہ کاری کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ مزید برآں، خصوصی ٹیکہ کاری کیمپ آفس کمپلکس، صنعتی اداروں، ریلوے اسٹیشنوں، بین ریاستی بس اسٹیشنوں، اسکولوں اور کالجوں میں منعقد کیے گئے۔ مفت کووڈٹیکہ کاری کے لیے کل 13,01,778 ایسے کیمپ لگائے گئے۔
15 جولائی 2022 کو کووڈ ٹیکہ کاری امرت مہوتسو کے آغاز پر، 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کی اہل آبادی میں سے صرف 8فیصد نے احتیاطی خوراک لی تھی ۔ 75 دن کی مفت ٹیکہ کاری مہم کی وجہ سے 27فیصد اہل آبادی نے اب احتیاطی خوراک لے لی ہے ۔
کووڈ -19 کے خلاف مستفید ہونے والوں کو مکمل/ توسیعی تحفظ فراہم کرنے کے لیے احتیاطی خوراک دینا اہم ہے۔ یہ کووڈ-19 بیماری کی شدت، اسپتال میں داخل ہونے کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے اور اس طرح اموات کو کم کرتی ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 10891)
(Release ID: 1864016)
Visitor Counter : 126