نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کل پریاگ راج سے ایک ماہ تک چلنے والے ملک گیر سوچھ بھارت 2022مہم کی شروعات کریں گے
سوچھ بھارت 2022 صرف ایک پروگرام ہی نہیں، بلکہ یہ لوگوں کو صفائی کی اہمیت کا احساس کرانے کی ایک اہم کوشش ہے:انوراگ سنگھ ٹھاکر
Posted On:
30 SEP 2022 2:06PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اترپردیش کے پریاگ راج میں یکم اکتوبر 2022 سے ایک ماہ تک چلنے والے ملک گیر سوچھ بھارت 2022 کا آغاز کریں گے۔
سوچھ بھارت 2022 پروگرام کا انعقاد ملک بھر کے 744اضلاع کے 6لاکھ گاوؤں میں نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس)سے ملحق یووا منڈلوں اور قومی سروس اسکیم سے جڑے اداروں کے نیٹ ورک کے توسط سے کیا جارہا ہے۔ نوجوانوں کے امور کے محکمے نے سوچھ بھارت 2022 کے توسط سے ایک کلو گرام پلاسٹک کچرے کو جمع کرنے اور اسے نمٹانے کا ہدف رکھا ہے۔
اس سے پہلے ایک ویڈیو پیغام میں سوچھ بھارت 2022 کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ سوچھ بھارت 2022 کی شروعات بیداری بڑھانے ، لوگوں کو منظم کرنے اور ہندوستان کو صاف بنانے میں ان کی حصے داری یقینی بنانے کے مقصد سے کی جائے گی۔اس پہل میں مختلف علاقوں ، زبانوں اور پس منظر کے لوگ ایک ساتھ مل کر کام کریں گے اور ان لوگوں کے ذریعے کچرے کا نمٹارا پوری طرح سے رضاکارانہ بنیاد پر کیا جائے گا۔سوچھ بھارت 2022 صرف ایک پروگرام ہی نہیں ہے، بلکہ یہ لوگوں کو صفائی ستھرائی کی اہمیت کا احساس کرانے کی ایک اہم کوشش ہے۔ یہ ملک کے مسرت اشاریہ (ہیپی نیس اِنڈیکس)میں بھی تعاون دے گا۔ نوجوانوں کے امور کا محکمہ اس مہم کو ملک میں لوگوں کے ذریعے چلائی جانے والی سب سے بڑی صفائی مہم بنانے کی کوشش کررہا ہے۔
سوچھ بھارت 2022 پروگرام کا مقصد یکم اکتوبر 2022 سے 31اکتوبر 2022 کے دوران ملک کے تمام اضلاع میں عوامی مقامات و گھروں کی صفائی کا انعقاد کرنا ہے اور اپنے آس پاس کے ماحول کو شفاف اور کچرا سے آزاد رکھنے کے تعلق سے شہریوں میں بیداری اور فخر کا جذبہ پیدا کرنے کے کام میں تمام فرقوں، پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی)سمیت سرکاری تنظیموں اور غیر سرکاری تنظیموں کو شامل کرنا ہے۔ ساتھ ہی یہ مہم ’’سوچھ کال:امرت کال‘‘کا منتر دے گا اورجن بھاگیداری کے توسط سے صفائی کے اس پروگرام کو ایک عوامی تحریک بنائے گا۔
************
ش ح-ج ق–ن ع
U. No.10888
(Release ID: 1863938)
Visitor Counter : 146