نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے یکم سے 31 اکتوبر تک ایک ماہ طویل ملک گیر صفائی ستھرائی انڈیا 2.0 کا اعلان کیا


ہندوستان کو صاف ستھرا بنانے میں لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے اور  ان میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے پہلی اکتوبر کو پریاگ راج سے کلین انڈیا  2.0 کا  آغاز کیا جائے گا

Posted On: 29 SEP 2022 7:07PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے  ایک ٹوئیٹ میں اعلان کیا کہ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت  کے نوجوانوں کے امور کا محکمہ پہلی اکتوبر 2022  سے  ایک ماہ طویل ملک گیر  کلین انڈیا  2.0  کا آغاز کرے گا۔

ایک ویڈیو پیغام میں جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے  یوم آزادی کی اپنی تقریر میں پانچ  پرنیہ (پانچ عہد) کے بارے میں ذکر کیا تھا۔ ان میں سے ایک ترقی یافتہ ہندوستان کا مقصد  تھا۔ جس میں صفائی ستھرائی  ایک بہت اہم رول ادا کرتی ہے۔ لہذا سووچھ بھارت دوئم ہماری ترجیح ہے۔

جناب ٹھاکر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق کلین انڈیا دوئم پروگرام  کا نیشنل سروس اسکیم سے منسلک تنظیموں، نہرو یووا کیندر سنگٹھن سے  منسلک یوتھ کلبوں کے نیٹ ورک کے ذریعہ ملک بھر کے 744 ضلعوں کے 6 لاکھ گاؤوں میں اہتمام کیا جا رہا ہے۔

جناب ٹھاکر نے بتایا کہ کلین انڈیا دوئم  یکم اکتوبر  2022  سے پریاگ راج سے شروع کی  جائے گی، جس کا مقصد یہ ہوگا کہ  ہندوستان کو صاف ستھرا بنانے میں عوام کی شرکت کو یقینی بنایا جائے، ان میں بیداری پیدا کی جائے اور ان کی خدمات کو بروئے کار لایا جائے۔ اس پہل میں مختلف خطوں، زبانوں اور مختلف  شعبوں  سے تعلق رکھنے والے لوگ مل کر کام کریں گے اور  کچرے کو  ان لوگوں کے ذریعہ رضا کارانہ بنیاد پر  مکمل طور سے  ٹھکانے لگا یا جائے گا۔

جناب ٹھاکر نے مزید کہا کہ کلین انڈیا   2.0  محض ایک پروگرام نہیں ہے بلکہ ایک ایسی کوشش ہے، جس کا مقصد  عوام میں صفائی ستھرائی کی اہمیت  کے بارے میں احساس پیدا کرنا ہے۔ اس سے ملک کے  خوشی کے اشارئے میں بھی تعاون ملے گا۔ نوجوانوں کے  امور کا محکمہ اس مہم کو  سب سے بڑی صفائی ستھرائی مہم بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ مہم ملک میں عوام کے ذریعہ چلائی جائے گی۔

مرکزی وزیر نے مزید بتایا کہ  پچھلے سال 75  لاکھ کلو گرام پلاسٹک کچرے کو نمٹانے کا نشانہ رکھا گیا تھا اور  اس نشانے  کو نہ  صرف  حاصل کرلیا گیا  بلکہ ہم نے اس نشانے سے کہیں زیادہ کامیابی حاصل کی۔ پچھلے سال  بھارت کو صاف ستھرا رکھنے کی مہم کی کامیابی کے بعد اس سال نوجوانوں کے امور کے محکمے نے  ایک کروڑ کلو گرام پلاسٹک کے کچرے کو جمع کرنے اور اسے ٹھکانے لگانے کا ہدف رکھا ہے۔ جناب ٹھاکر نے سبھی  سے اپیل کی کہ وہ  کلین انڈیا دوئم میں حصہ لیں اور  ایک دوسرے میں ذمہ دار شہری کا جذبہ پیدا کریں۔

کلین انڈیا پروگرام کے کئی مقاصد ہیں، جن میں یکم  اکتوبر سے  31  اکتوبر  2022  تک  ملک کے  تمام ضلعوں میں  گھروں اور  عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی کا اہتمام کیا جانا   شامل ہے۔ اس کے علاوہ معاشرے کے سبھی طبقوں  اور  پی  آر آئیز اور غیر سرکاری  تنظیموں سمیت  سرکاری  اداروں کی شرکت  بھی  اس کے مقاصد میں شامل ہے، تاکہ شہریوں میں بیداری کا جذبہ پیدا کیا جاسکے اور ان میں فخر کا احساس دلایا جاسکے، جس سے وہ اپنے آس پاس صفائی ستھرائی رکھیں اور  اپنے علاقوں کو کچرے سے پاک رکھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ مہم ‘‘سووچھ کال : امرت کال ’’ کا منتر بھی دے گی اور اس پروگرام کو جن بھاگیداری کے ذریعہ عوام کی تحریک کی شکل دے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ح ا - ق ر)

U-10868


(Release ID: 1863679) Visitor Counter : 132