عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
شہریوں اور شعبے کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجیکل ترقی کے انٹیگریشن کو چلانے کے لیے "سائنس لیڈرز" کی ضرورت ہے - مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ
مرکزی وزیر نے نئی دہلی میں "بلڈنگ سائنس لیڈرز پروگرام" کے افتتاح کے موقع پر خطاب کیا
سائنس دانوں کے لیے یہ اہم ہے کہ وہ اپنے کام میں سب سے آگے رہیں اور سائنس کو عوامی مفاد میں استعمال کرنے کی اپنی صلاحیت کو نکھاریں : ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
29 SEP 2022 3:38PM by PIB Delhi
سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، ارضیاتی سائنسیز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ سائنس لیڈر کو سماج میں سائنس اور ٹیکنالوجیکل ترقی کے انٹیگریشن کو اس طرح سے چلانے کی ضرورت ہے کہ سائنس شہریوں اورشعبے کی ضرورتوں کو پورا کر سکے۔
"بلڈنگ سائنس لیڈرز پروگرام" کے افتتاح کے بعد اپنے خطاب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سرکاری سروس ڈیلیوری کے لیے، سائنسدانوں کو اپنے کام میں سب سے آگے رہنا چاہیے اور عوام کی بھلائی کے لیے سائنس کی ڈیلیوری صلاحیتوں کو بہتر بنانا اہم ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں سماجی بھلائی پر زور دیا گیا ہے، اس کی اچھی مثال ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کی پیش گوئی کے لئے زندگی کو تحفظ فراہم کرنے والی ریموٹ سینسنگ تکنیک کا استعمال ہے، اسی طرح انڈیا اسٹیک پربنی یونائیٹڈ پیمنٹس انٹرفیس جیسی ٹیکنالوجی سبھی کے لیے ادائیگی میں انقلاب لا رہی ہے۔ یو پی آئی دنیا کا واحداے پی آئی سے چلنے والا انٹرآپریبل ریئل ٹائم منی ٹرانسفر پلیٹ فارم ہے جسے صرف موبائل دنیا کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ٹکنالوجی، اختراع اور معاشی تحقیقی مرکز (سی ٹی آئی ای آر) اور احمد آباد یونیورسٹی کے ساتھ ’ بلڈنگ سائنس لیڈر ان انڈیا ‘پروگرام کو فروغ اور تقسیم کرنے کے مقصد سے جڑنے کے لئے صلاحیت سازی کمیشن ، حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر (پی ایس اے) کے افسر، ہندوستانی خلائی تحقیق و تنظیم (اسرو) کے رول کو سراہا۔
وزیرموصوف نے کہا کہ ’بلڈنگ سائنس لیڈرز ان انڈیا ‘ خاص طور سے ڈیزائن کیا گیا ا شتراک پر مبنی ایکزکٹیو ڈیولپمنٹ پروگرام ہے جو ان سائنس دانوں کے لئے ہے جو کہ اہم لیبارٹریوں میں ہیں یا پھر تحقیقی اداروں میں قائدانہ رول ادا کررہے ہیں یا قائدانہ رول ادا کرنے والے ہیں اور جن کا مستقبل میں تحقیقی اداروں کا ڈائرکٹر بننے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام سائنس دانوں میں کمیونکیشن، ڈیزائن کی سوچ اور پروجیکٹ کے بندوبست جیسی اہم صلاحیتوں کو نکھارے گا۔
پروگرام کے پہلے بیچ میں حکومت ہند کے 7 سائنٹفک محکموں – ڈی ایس ٹی، سی بی ٹی، اسرو ، ڈی اے ای، سی ایس آئی آر ، ایم او ای ایس اور ایم او ای ایف سی سی کی شراکت داری ہے ۔ ایک ساتھ جمع ہونے کے نقطہ نظر کا مقصد یہ بھی یقینی بنانا ہے کہ سبھی محکموں کے سائنسدان ایک دوسرے کے ساتھ کام کریں۔
پروگرام کو دو مرحلوں میں ڈیزائن کیا گیا تھا- مرحلہ 1 (آن لائن): 7 اور 8 ستمبر کو منعقد دو روزہ آن لائن پروگرام، جبکہ مرحلہ 2 (ذاتی طور پر): اسرو بنگلور میں 27 اور 30 ستمبر کے درمیان ذاتی طور پر چار روزہ پروگرام ۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 10831)
(Release ID: 1863481)
Visitor Counter : 174