سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے کہا کہ مسافر کاروں (ایم -1 کیٹگری) میں کم از کم 6 ایئر بیگ کو لازمی قرار دینے کی تجویز یکم اکتوبر 2023 سے نافذ ہوگی
Posted On:
29 SEP 2022 3:06PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ سبھی قیمتوں اور سبھی طرح کی موٹر گاڑیوں میں سفر کرنے والے سبھی مسافروں کا تحفط ہماری اولین ترجیح ہے۔
جناب گڈکری نے کہا کہ آٹو صنعت کے سامنے موجود عالمی سپلائی چین کے بحران اور مائیکرو اکنامک منظر نامے کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیا گیا ہے کہ سبھی مسافر کاروں (ایم -1 کیٹگری) میں کم از کم 6 ایئر بیگز کو لازمی قرار دینے کی تجویز یکم اکتوبر 2023 سے نافذ کی جائے گی۔
اس سےپہلے، پیچھے سے لگنے والی ٹکر کی صورت میں موٹر گاڑیوں کے مسافروں کے تحفظ کو بڑھانے کے لئے سنٹرل موٹر وہیکل رولز (سی ایم وی آر)، 1989 میں ترمیم کرکے حفاظتی اقدامات بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس سلسلے میں 14 جنوری 2022 کو ایک ڈرافٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں یکم اکتوبر 2022 کے بعد تیار ہونے والی تمام ایم -1 زمروں کی گاڑیوں کے اندر دونوں طرف اور دو سائیڈ سے کھلنے والے ایئر بیگ فٹ کئے جانے کی تجویز پیش کی گئی تھی ۔ ان میں سے، آگے کی سیٹوں پر سامنے کی طرف منھ کرکے بیٹھنے والے مسافروں کے لئے ایئربیگ اور پیچھے کی سیٹوں پر بیٹھنے والے مسافروں کے تحفظ کے لئے گاڑی کے اندر دونوں طرف سے کھلنے والے پردے/ٹیوب کے سائز والے ایئر بیگز لگائے جانے کی تجویز تھی۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 10830)
(Release ID: 1863460)
Visitor Counter : 148