بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
احمد آباد، گجرات میں ایس سی۔ ایس ٹی کاروباریوں کے درمیان بیداری کے لیے قومی ایس سی۔ ایس ٹی ہب کانکلیو
Posted On:
29 SEP 2022 11:59AM by PIB Delhi
بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت نے 28 ستمبر 2022 کو احمد آباد، گجرات میں ایک نیشنل ایس سی۔ ایس ٹی ہب کانکلیو کا انعقاد کیا تاکہ قومی ایس سی۔ ایس ٹی ہب (این ایس ایس ایچ) اسکیم اور وزارت کی دیگر اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلائی جاسکے۔ کانکلیو میں رکن پارلیمنٹ اور درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کی بہبود سے متعلق پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر کرت پریم جی بھائی سولنکی نے بطور مہمان خصوصی اور دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں 300 سے زیادہ ایس سی-ایس ٹی کاروباریوں نے حصہ لیا۔ نیشنل سمال انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ (این ایس آئی سی) کے چیئرمین کم منیجنگ ڈائریکٹر جناب گورانگ دکشت نے تمام معززین اور شرکاء کا خیرمقدم کیا جس کے بعد ایم ایس ایم ای کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ مرسی ایپاؤ نے کلیدی خطبہ دیا۔ اس کانفرنس نے خواہشمند اور موجودہ ایس سی۔ ایس ٹی کاروباری افراد کو سی پی ایس ایز ، قرض دینے والے اداروں جی ای ایم ، آر ایس ای ٹی آئی، ٹرائیفائیڈوغیرہ کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سولنکی نے کہا کہ ریاست گجرات کے مزید ایس سی۔ ایس ٹی کاروباری افراد کو این ایس ایس ایچ اسکیم کے تحت دستیاب فوائد حاصل کرنے چاہئیں۔ انہوں نے سامعین میں موجود بینکروں سے بھی درخواست کی کہ وہ ایس سی۔ ایس ٹی کاروباریوں کو قرض فراہمی کے ذریعہ امداد کو ترجیح دیں تاکہ انہیں اپنی کاروباری صلاحیتوں کو بڑھانے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ملازمت کے متلاشیوں کے بجائے ملازمت فراہم کرنے والے بننے کے وزیر اعظم کے وژن پر زور دیا اور ہندوستانی معیشت کو مضبوط بنانے میں ایس سی-ایس ٹی کاروباریوں کی شرکت پر بھی زور دیا۔
پروگرام میں نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن لمیٹڈ، فوڈ کارپوریشن آف انڈیا، آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن اور انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ جیسے سی پی ایس ایز کی شرکت دیکھنے میں آئی ، جنہوں نے اپنے فروخت کاروں کی فہرست سازی کے عمل اور خریدے جانے والے پروڈکٹس/سروسز کی فہرست کے بارے میں تفصیلات پیش کیں ۔ اس کانفرنس میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور یس بینک جیسے مالیاتی اداروں نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے ایم ایس ایم ای سیکٹر سے متعلق قرض دینے کی مختلف اسکیموں کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔ دیگر سرکاری تنظیمیں جنہوں نے پروگرام میں حصہ لیا اور ایم ایس ایم ایز کی مدد کے لیے اپنی مختلف اسکیمیں پیش کیں، وہ تھیں جی ای ایم، کے وی آئی سی، آر ایس ای ٹی آئی ، ڈسٹرکٹ انڈسٹری سینٹر، دی ایف او- ایم ایس ایم ای ،احمد آباد، وغیرہ۔ کانکلیو میں یو ڈی وائی اے ایم رجسٹریشن اور جی ای ایم رجسٹریشن کے لیے سہولتی ڈیسک موجود تھے تاکہ ایس سی۔ ایس ٹی ایم ایس ای کی مدد کی جاسکے۔
ہندوستانی معیشت کی جامع ترقی کے لیے، ایم ایس ایم ای کی وزارت نے نیشنل شیڈیولڈ کاسٹ شیڈیولڈ ٹرائب ہب (این ایس ایس ایچ) اسکیم شروع کی ہے۔ اس کا مقصد عوامی خریداری میں ان کی شرکت کو بڑھانے کے لیے ایس سی۔ ایس ٹی افراد کے درمیان صلاحیت میں اضافہ اور کاروباری ثقافت کو فروغ دینا ہے۔
ہماری معیشت میں ایم ایس ایم ایز کی اہمیت کے پیش نظر، یہ ضروری ہے کہ نوجوانوں کے درمیان انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے اور ایک ایسا سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے توجہ پر مبنی کوششیں کی جائیں جہاں وہ آتم نربھر بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہندوستانی معیشت کی ترقی میں مربوط کردار ادا کر سکیں۔
ایم ایس ایم ای سیکٹر کی نگہداشت ملک کی معاشی بہبود کے لیے اہم ہے۔ حکومت ایم ایس ایم ایز کو پائیدار ترقی کے لیے بااختیار بنانے اور انہیں عالمی ویلیو چین کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ ریاستی سطح کے اجلاس، ایس سی۔ ایس ٹی ایم ایس ایم ایز کو ،حکومت ہند کی مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہ ہونے کے ساتھ ساتھ نئے خیالات کو شامل کرکے اپنےدائرہ کار کو وسعت دینے میں مدد کرتے ہیں۔
*************
ش ح۔ س ب ۔ رض
U. No.10818
(Release ID: 1863274)
Visitor Counter : 152