وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم کی جاپان کے وزیراعظم سے ملاقات

Posted On: 27 SEP 2022 10:13AM by PIB Delhi

 

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے جاپان کے وزیراعظم عزت مآب جناب فومیوکِشیدا کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کی ۔ وزیراعظم نے سابق وزیراعظم شینزو آبے کی وفات پر اپنی دلی تعزیت کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے بھارت –جاپان ساجھیداری کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ ایک آزاد ، کھلے اوربرمبنی شمولیت بھارت –بحرالکاہل خطے کے ویژن کا تصور پیش کرنے میں آنجہانی وزیراعظم  سینزوآبے کے گراں قدرتعاون کو اجاگرکیا ۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے بارے میں مفید تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے بہت سے علاقائی اورعالمی امور پربھی تبادلہ ٔخیال کیا۔ دونوں لیڈروں نے بھارت –جاپان خصوصی اسٹراٹیجک اورعالمی ساجھیداری کو مزید مستحکم بنانے اورخطے اورمختلف النوع بین الاقوامی گروپوں اور اداروں میں مل کر کام کرنے سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

***********

 

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U -10694

 



(Release ID: 1862443) Visitor Counter : 159