پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

آتم نربھر بھارت کی طرف نیا قدم


پسٹن انجن والے طیاروں اور غیر انسانی ہوائی گاڑیوں کے لئے اے وی گیس 100ایل ایل ، خصوصی مواصلاتی ایندھن کو آج لانچ کیا گیا

سودیشی اے وی گیس 100ایل ایل لانچنگ کے ساتھ ملک کوقیمتی غیر ملکی کرنسی کی بچت ہوگی

انڈین آئل اے وی گیس 100 ایل ایل کو تیار کرنے اور اس کی مارکیٹنگ کرنے والی ملک میں پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی بن گئی ہے

Posted On: 26 SEP 2022 4:04PM by PIB Delhi

 ’’ہم قابل ذکر تبدیل کے دورسے گزر رہے ہیں، جو تقریباً انفرادی ہے۔ ہم بایو ایندھن ، سبز ہائیڈروجن اور الیکٹرک گاڑیوں کی شروعات کو بڑھا وا دے کر درآمداتی ایندھن پر انحصار کو کم کررہے ہیں۔‘‘یہ بات پیٹرولیم و قدرتی گیس اور رہائش و شہری امور کے وزیرجناب ہردیپ سنگھ پوری نے اے وی گیس 100ایل ایل کی لانچنگ کے موقع پر کہی۔ شہری مواصلات اور روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر)وی کے سنگھ(سبکدوش)کی موجودگی میں اے وی گیس100ایل ایل کو لانچ کیا، جو پسٹن انجن والے طیاروں اور غیر انسانی ہوائی گاڑیوں کے لئے خصوصی مواصلاتی ایندھن ہے۔ موجودہ وقت میں ہندوستان اس مصنوعات کو یوروپی ممالک سے درآمد کررہا ہے۔اس لانچنگ کی میزبانی انڈین آئل نے ہِنڈن ایئرفورس اسٹیشن پر کی، جس میں ہندوستانی فضائیہ کے اعلیٰ حکام، ایم او پی این جی اور ایم او سی اے کے اعلیٰ حکام اور فلائنگ ٹریننگ آرگنائزیشن (ایف ٹی او)کے افسران نے شرکت کی۔

 

01.jpg

 

02.jpg

 

سودیشی اے وی گیس 100ایل ایل کی لانچ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے پیٹرولیم و قدرتی گیس کے وزیر نے ذکر کیا کہ  سودیشی اے وی گیس100ایل ایل کا آغاز ہوائی اڈوں پر فٹ فال میں اضافہ ، تعداد میں اضافے کے ساتھ ایک مالامال ہوائی بازی صنعت کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے اہم ہے۔ مستقبل میں پائلٹ ٹریننگ کے لئے ٹرینی طیاروں میں فلائنگ ٹریننگ آرگنائزیشن (ایف ٹی او)اور طیاروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ مستقبل میں ہندوستان میں توقع ہے کہ ایئر ٹرانسپورٹ کی مانگ میں کئی گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔ ایسے میں تربیت یافتہ پائلٹوں کی زبردست مانگ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ایف ٹی او کی تعداد میں بھی قابل ذکر اضافہ ہونے کی امید ہے۔ سودیشی اے وی  گیس 100ایل ایل لانچ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شہری مواصلات ، سڑک ٹرانسپور ٹ  اور قومی شاہراہ کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر)وی کے سنگھ (سبکدوش) نے کہا کہ  جناب ہردیپ سنگھ پوری کی قیادت میں پیٹرولیم و قدرتی  گیس کی وزارت نے اے وی گیس 100 ایل ایل لانچ کرنے کی کوشش کی ہے۔ اسے پہلے ہم درآمد کرتے تھے۔ وزیر اعظم کے آتم نر بھر بھارت وژن کے تحت آئی او سی ایل اے وی گیس 100 ایل ایل ایندھن کے ساتھ آیا ہے۔ اس اب تک بھارتی لاگت کے ساتھ درآمد کیا جاتا تھا۔ یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہمارے تمام اڑان اسکول اور دیگر تمام چھوٹے طیارے جو ای وی گیس 100ایل ایل کا استعمال کرتے ہیں، سودیشی ذرائع سے اسے خریدتے اور پیسے بچانے کے اہل ہوسکیں گے۔ یہ ان شعبوں  اور ملک کو درآمد کے معاملے میں ہمارے لئے بہت بڑا فرق ہوگا ، جنہیں اے وی گیس 100 ایل ایل کی ضرورت ہوتی ہے۔

انڈین آئل کے چیئر میں جناب شری کانت مادھو ویدیہ  نے کہا’’ انڈین آئل کو اپنی ریفائننگ طاقت اور اِن ہاؤس مہارت کا فائدہ اٹھا کر اس خصوصی ایندھن کو پیش کرنے پر فخر ہے۔ درحقیقت سودیشی ایندھن درآمدشدہ گریڈ کے مقابلے میں بہتر ہے۔ اے وی گیس بازار کے 2029تک موجودہ 1.92ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.71ارب ڈالر ہونے کی امید ہے۔ گھریلو مانگ کو پورا کرنے کے علاوہ برآمد کے مواقع کو نشانہ بنانے کے لئے ہماری جلد ہی ایک نئی سہولت قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ مسابقتی قیمت تعین کے ساتھ ہم جو بہتر کوالٹی مہیا کرتے ہیں، وہ ہمیں عالمی بازار میں ایک اہم بڑھت فراہم کرے گی اور ہندوستان کی آتم نر بھرتا کے سفر میں ایک نیا باب وا کر ے گی۔

آتم نر بھر بھارت کی طرف قدم:

موجودہ وقت میں اے وی گیس 100 ایل ایل پوری طرح سے درآمداتی مصنوعات ہے۔ انڈین آئل کے ذریعے اپنی گجرات ریفائنری میں تیار شدہ اے وی گیس 100 ایل ایل کی گھریلو پیداوار ہندوستان میں اڑان تربیت کو اور زیادہ کفایتی بنادے گی۔ یہ مصنوعات جو ایف ٹی او اور دفاعی افواج کے ذریعے چلائے جانے والے طیاروں کو ایندھن فراہم کرتا ہے، ہندوستان کے ذریعے دہائیوں سے درآمد کیا جارہا ہے۔ انڈین آئل کی آر اینڈ ڈی ریفائنری  اور مارکیٹنگ ٹیموں نے سودیشی پیداوار کی یہ حصولیابی حاصل کی ہے۔

انڈین آئل:تبدیلی کی قیادت کرتا ہوا

 ایوی ایشن گیسولین کا پرنسپل گریڈ اے وی گیس 100 ایل ایل ٹربو چارج کئے گئے پِسٹن انجن طیارے میں استعمال کے لئے ڈیزان کیا گیا ہے اور خاص طور سے پائلٹوں کی تربیت کے لئے ایف ٹی او اور دفاعی فورسیز کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے۔

ورودرا میں انڈین آئل  کی اہم ریفائنری کے ذریعے تیار شدہ اے وی گیس 100 ایل ایل کا تجربہ اور تصدیق  ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے)کے ذریعے کی گئی ہے۔ ہندوستان میں شہری مواصلات کو منظوری دینے کے لئے حکومت ہند کا مجاز ادارہ ہے۔ یہ درآمد شدہ گریڈ کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کوالٹی اسٹینڈر کے ساتھ پیداوار ی ضابطوں کو پورا کرنے والا ہائر-آکٹین  ہوابازی ایندھن  ہے۔

اے وی  گیس 100ایل ایل کی سودیشی دستیابی درآمد پر انحصار کو کم کرنے اور متعلقہ لاجسٹکس چیلنجوں کو حل کرنے میں مدد کرے گی۔ ملک اس مصنوعات کی داخلی دستیابی سے بیش قیمت غیر ملکی کرنسی بچانے میں اہل ہوگا۔

اس سے پورے ہندوستان میں 35 سے زیادہ ایف ٹی او کو بھی فائدہ ہوگا۔ اس مصنوعات کی گھریلو دستیابی کے ساتھ شہری مواصلات کی وزارت ملک میں اور زیادہ تربیتی ادارے کھولنے پر غور کررہی ہے۔ ہوابازی

 

*************

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.10676 



(Release ID: 1862352) Visitor Counter : 160