مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت ’ کچرے ‘‘ سے کھلونے بنانے کا ایک انوکھا مقابلہ  ’سوچھ ٹوائے کیتھان‘ لانچ کرے گی

Posted On: 25 SEP 2022 2:31PM by PIB Delhi

بھارت کو  عالمی کھلونا ہب  کے طور پر قائم کرنے کے مقصد سے روایتی دستکاری اور ہاتھ سے بنے کھلونوں سمیت بھارتی کھلونا صنعت کو فروغ دینے کے لئے نیشنل ایکشن پلان فار ٹوائز  (این اے پی ٹی)  2020 کی شروعات کی گئی تھی۔  مرکزی حکومت کی 14 وزارتوں کے ساتھ صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کا محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی)  اس وقت این اے پی ٹی کے مختلف پہلوؤں پر عمل درآمد کررہا ہے۔

دنیا میں دوسری سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہونے کے علاوہ، بھارت میں نوجوان آبادی میں بھیاضافہ ہورہا  ہے جہاں کل آبادی کا نصف حصہ  25 سال سے کم عمر کا ہے۔ کھلونوں کے لئے مانگ مضبوط معاشی ترقی، خرچ کرنے کے قابل بڑھتی آمدنی اور نوجوان آبادی کے لئے کئی اختراعات  کی وجہ سے بھی بڑھ رہی ہے۔

کھپت کی مسلسل تبدیل ہوتی نوعیت اور ای کامرس کے تیزی سے بڑھنے کے ساتھ، پچھلی ایک دہائی میں فی کس کچرے کی مقدار میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جس سے شہروں میں کچرے کا بندوبست  شہری مقامی بلدیاتی اداروں کے لئے ایک چیلنج بن گیا ہے۔ سوچھ بھارت مشن  (ایس بی ایم 2.0) کا دوسرا مرحلہ یکم اکتوبر ،2021 کو عزت مآب وزیر اعظم کے ذریعہ  2026 تک ’کچرے سے پاک‘ شہروں کے وژن کے ساتھ شروع کیا گیا تھا۔

ایک طرف کھلونوں کی بڑھتی ہوئی مانگ اور دوسری طرف ٹھوس  کچرے کے اثرات کے ساتھ، سوچھ ٹوائے کیتھان این اے پی ٹی  اور ایس بی ایم 2.0 کے بیچ ایک  مطابقت  ہے جو کھلونوں کی تیاری  میں کچرے کے استعمال کے لئے حل تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔سوکھے کچرے کا استعمال کرکے ڈیزائن میں اختراع لانے کے لئے یہ مقابلہ افراد اور گروپوں کے لئے کھلا رہے گا۔ یہ  موثر ڈیزائنوں پر توجہ مرکوز کرے گا، جنہیں وسیع پیمانے پر ایسے کھلونوں پر دوہرایا جاسکتا ہے، جو کم سے کم حفاظتی معیارات  کی تعمیل کرتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ کھلونوں کی جمالیات پر بھی  توجہ مرکوز کرے گا۔آئی آئی ٹی  گاندھی نگر کا  سنٹر فار کریٹیو  لرننگ  اس پہل کے لئے نالج پارٹنر ہے۔

یہ مقابلہ ’سوچھ امرت مہوتسو‘ کے تحت شروع کیا جا رہا ہے، جو 17 ستمبر 2022 کے سیوا دیوس سے لے کر 2 اکتوبر 2022 کے سوچھتا دیوس تک صفائی ستھرائی سے متعلق اقدامات کو فروغ دینے کے لئے کئے جانے والے کام کا ایک پکھواڑہ ہے۔ یہ مقابلہ  مائی گو (my Gov) کے انوویٹ انڈیا پورٹل پر منعقد کیا جائے گا۔

اسے ہاؤسنگ اور شہری امور کے سکریٹری کے ذریعہ  26 ستمبر 2022 کو صبح 10:30 بجے ایک ورچوئل پروگرام میں لانچ کیا جائے گا ۔ اس پروگرام کو bit.ly/3r1OaIE پر لائیو دیکھا جاسکتا ہے۔

،

 

************

 

 

 

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U:10638)


(Release ID: 1862141) Visitor Counter : 134