مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

وزیراعظم کے کلین انڈیا کے وژن نے جن آندولن کی شکل اختیار کرلی ہے – مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب کوشل کشور کا بیان


سوچھتا اسٹارٹ اپ چیلنج کے فاتحین کو مکانات اور شہری امور کی وزارت کی طرف سے عزت افزائی کی گئی

چوٹی کے 10 میں سے ہر فاتح کو فرینچ ٹیک سے سیڈ فنڈنگ  اورڈیڈیکیٹڈانکیوبیشن امداد حاصل ہوگی

اگلے 20 شارٹ لسٹ کئے گئے اسٹارٹ اپس میں سے ہر ایک کو حکومت ہند سے 20 لاکھ روپے کی مالی  امداد ملے گی

Posted On: 21 SEP 2022 11:42AM by PIB Delhi

مکانا ت اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) نے کل یہاں منعقد ایک ایوارڈ تقریب کے دوران سوچھتا اسٹارٹ اپ چیلنج کے فاتحین کی عزت ا فزائی کی۔  اس موقع پر مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب کوشل کشور ہندوستان میں فرانس کے عالی جناب ایمینول لنین ، مکانات اور شہری امورکی وزارت  میں جوائنٹ سکریٹری جناب منوج جوشی اور وزارت کے سینئرافسروں کے ساتھ سا تھ صفائی ستھرائی اور کچرے کے بندوبست میں کام کررہے ہیں بہت سے اسٹارٹ اپس کے نمائندے بھی موجود تھے ۔

 

 

 

اس موقع پر تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے کہا کہ سوچھ بھارت مشن – شہری (ایس بی ایم) کے شروع ہونے کے ساتھ  وزیراعظم نریندر مودی کے کلین انڈیا وژن نےایک جن آندولن کی شکل اختیار کرلی ہے۔ اس مشن کے تحت کچرے کو دوبارہ قابل استعمال بناکر انہیں سودمندمصنوعات میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔ اس سے نہ صرف کوڑے کرکٹ سے پاک شہروں کوسمت دینے میں مدد مل رہی ہے بلکہ بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہونے میں بھی مدد حاصل ہورہی ہے۔

وزیرموصوف نے کہاکہ سوچھتا اسٹارٹ اپ چیلنج کے تحت شارٹ لسٹ کئے گئے 30 اسٹارٹ اپ میں سے چوٹی کے 10اسٹارٹ اپس میں سے ہر ایک کو فرینچ ٹیک کی جانب سے 25 لاکھ روپئے کی مالی امداد دی جائے گی ۔ فرانس کی حکومت کی اس پہل سے ا سٹارٹ اپس کو فروغ ملے گا ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ  باقی 20 اسٹارٹ اپس میں سے ہر ایک کو ہندوستان کی حکومت کی جانب سے 20 لاکھ روپئے کی مالی امداد دی جائے گی ۔

جناب کوشل کشور نے کہا کہ اس چیلنج کے ذریعہ اسٹارٹ اپ کا فروغ میک ان انڈیا کی جانب ایک ا ہم قدم ہے ۔ ری سائیکل شدہ مصنوعات کی مارکیٹنگ کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ان مصنوعات کے بارے میں مارکیٹنگ اور بیداری پیدا کرنا اسٹارٹ اپس کے لیے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اسٹارٹ اپس کو مشورہ دیا کہ وہ مقامی زبانوں کا استعمال کرتے ہوئے دیہی علاقوں میں اپنی مصنوعات کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔

سوچھ بھارت مشن – شہری جومکانات اور شہری امورکی وزارت کی جانب سے نافذ کیا جا رہا ہے، ا سٹارٹ اپس کے لئےاختراع  اور حوصلے کوخصوصی توجہ فراہم کرتا ہے تاکہ مقامی طور پر اختراع شدہ، قابل نفاذ حل اور کاروباری ماڈلز کو اپنایا جاسکے اور کچرے کے بندوبست میں سرکلرٹی کو فروغ  دیا جاسکے۔ اس طویل مدتی  طریقہ کارکے ساتھ ہم آہنگ ہوتے ہوئے ،مکانات اور شہری امورکی وزارت نے جنوری 2022 سے، سوچھ بھارت مشن-شہری کے دائرہ کار کے تحت ، سوچھتا اسٹارٹ اپ چیلنج شروع کیا تھا  اور اس میں  ایگینس فرانسائس ڈی ڈیولپمنٹ (اےایف ڈی )،صنعت اور  اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمہ کا اشتراک بھی حاصل ہوا تھا۔ اس  چیلنج کا مقصد ہندوستان میں کچرے کے بندوبست کے سیکٹر کی کاروباری صلاحیت کو بروئے کار لانا اور صنعت کی فروغ کے لئے وترقی کے لیے ایک سازگار ماحول کو فروغ دینا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مکانات اور شہری امورکی وزارت کی جانب سے  دسمبر 2021 میں متعارف کرائے گئے سوچھ ٹیکنالوجی چیلنج کے ذریعے ایک باٹم اپ طریقہ کار اختیار کیا تھا۔ ٹیکنالوجی چیلنج نے صفائی کے شعبے میں کام کرنے والے تمام شراکت داروں نیز این جی اوز،سی ایس اوز، تعلیمی اداروں اور اسٹارٹ اپس سے اندراجات اور حل طلب کیے تھے۔ ٹکنالوجی چیلنج میں اسٹارٹ اپس سے موصول ہونے والےاندراج کو جنوری 2022 میں سوچھتا اسٹارٹ اپ چیلنج میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی۔

سٹارٹ اپ چیلنج نے صفائی اور کچرے کے بندوبست کے شعبے میں مختلف تنظیموں سے چار زمروں میں اندراجات طلب کیے تھے۔ ان زمروں میں  (i) سماجی شمولیت، (ii) کوڑے کو پوری طرح صاف کرنا، (iii) پلاسٹک کچرے کے بندوبست اور (iv) ڈیجیٹل اہلیت کے ذریعے شفافیت  شامل ہیں ۔ خواہشمند سٹارٹ اپس سے کل 244 اندراجات موصول ہوئے، جن میں سے 30 اسٹارٹ اپس کو 20 ممبران کے جیوری پول کے ذریعے شارٹ لسٹ کیا گیا جن کاتعلق سرکردہ تعلیمی اداروں اور انکیوبیٹرز، صنعت اور حکومتی اداروں سے تھا۔ یہ 30 اسٹارٹ اپ ویسٹ ویلیو چین،کچرے کو جمع کرنے کے لیے خودکار حل سے لے کر مختلف شعبوں جیسےایم ایس ڈبلیو ، ٹیکسٹائل ویسٹ، ایگری اور فوڈ ویسٹ، کنسٹرکشن اور انہدام سے پیدا ہونے وا لے کچرےمیں گوناگوں  سیکٹروں میں پھیلے ، ٹرانسپورٹیشن اور ویلیو چین ایڈیشن سے تعلق رکھتے ہیں ۔ یہ کاروباری ماڈل عالمی سطح پر ہندوستان کی ری سائیکلنگ/اپ سائیکلنگ کی صلاحیت کو بہتر بناتے ہوئے اس شعبے کو منظم کرکے بڑے پیمانے پر باوقار روزی روٹی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

30 میں سے، مجموعی طور پر 10 سرفہرست فاتحین کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں سے ہر ایک کو سیڈ فنڈنگ ​​اور فرنچ ٹیک سے ڈیڈیکیٹڈانکیوبیشن امدادملے گی، فرانسیس حکومت کی جانب سے یہ پہل اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔

*************

ش ح۔ح ا  ۔ف ر

U- 10500



(Release ID: 1861071) Visitor Counter : 119