محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف او پے رول ڈیٹا: ای پی ایف او نے جولائی 2022 کے مہینے میں 18.23 لاکھ نیٹ ممبروں کا اضافہ کیا

Posted On: 20 SEP 2022 5:31PM by PIB Delhi

20 ستمبر 2022 کو جاری ہونے والا ای پی ایف او کا عارضی پے رول ڈیٹا اس بات پر روشنی ڈالتا ہے کہ ای پی ایف او نے جولائی 2022 کے مہینے میں 18.23 لاکھ نیٹ ممبروں کا اضافہ کیا ہے۔ پے رول ڈیٹا کا سال بہ سال موازنہ پچھلے سال 2021 میں اسی مہینے کے مقابلے میں جولائی 2022 میں خالص رکنیت کے اضافے میں 24.48 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

اس مہینے کے دوران شامل کیے گئے کل 18.23 لاکھ ممبران میں سے، تقریباً 10.58 لاکھ نئے ممبران پہلی بار ای پی ایف او کے سوشل سیکورٹی کور کے تحت آئے ہیں۔ ای پی ایف او میں شامل ہونے والے نئے ممبران کے اعداد و شمار نے اپریل 2022 سے بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کیا ہے۔ شامل ہوئے 10.58 لاکھ نئے ممبروں میں، تقریباً 57.69 فیصد 18 سے 25 سال کی عمر گروپ سے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پہلی بار ملازمت کے متلاشی اپنی تعلیم کے بعد بڑی تعداد میں منظم شعبے کی افرادی قوت میں شامل ہو رہے ہیں اور منظم شعبے میں نئی ملازمتیں زیادہ تر ملک کے نوجوانوں کو مل رہی ہیں۔

اس مہینے کے دوران، تقریباً 4.07 لاکھ ممبران ای پی ایف او کے دائرہ کار سے نکل گئے اور 11.72 لاکھ ممبران نے ای پی ایف او میں دوبارہ شمولیت اختیار کی۔ ان اراکین نے حتمی تصفیہ کا انتخاب کرنے کے بجائے فنڈز کی منتقلی کے ذریعے اپنی رکنیت برقرار رکھنے کا انتخاب کیا ہے۔ اس کی وجہ ای پی ایف او کی طرف سے ہموار اور بلا تعطل خدمات کی فراہمی کے لیے اٹھائے گئے مختلف ای-اقدامات سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔

پے رول ڈیٹا کا صنف کے لحاظ سے تجزیہ بتاتا ہے کہ جولائی 2022 میں خالص خواتین ممبران کا اندراج 4.06 لاکھ تھا۔ اندراج کے اعداد و شمار کا سال بہ سال موازنہ ظاہر کرتا ہے کہ جولائی 2021 میں پچھلے سال کے دوران خواتین کی نئی رکنیت کے ساتھ موازنہ دکھاتا ہے کہ جولائی 2022 میں منظم افرادی قوت میں خواتین کی نئی رکنیت میں 34.84 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ماہ کے دوران ای پی ایف او میں شامل ہونے والے کل نئے ممبران میں، خواتین افرادی قوت کا اندراج 27.54 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جو پچھلے 12 مہینوں میں سب سے زیادہ ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ای پی ایف او میں شامل ہونے والے نئے اراکین کے حوالے سے منظم افرادی قوت میں خواتین کی شرکت بڑھ رہی ہے۔

ریاست وار پے رول ڈیٹا اس پر روشنی ڈالتا ہے کہ تمل ناڈو ، دہلی ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش اور مدھیہ پردیش کی ریاستوں میں خالص ممبروں کے اضافے میں ماہانہ بڑھتے ہوئے رجحان کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ اس مہینے کے دوران ، ریاست مہاراشٹر ، کرناٹک ، تمل ناڈو ، ہریانہ ، گجرات اور دہلی کی ریاستوں نے تقریباً 12.46 لاکھ خالص ممبروں کا اضافہ کرکے برتری حاصل کی ہے، جو تمام عمر کے گروپوں میں مجموعی طور پر خالص پے رول میں اضافے کا 68.36 فیصد ہے۔

صنعت وار پے رول کے اعداد و شمار کی درجہ بندی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بنیادی طور پر دو زمروں یعنی ’ماہرانہ خدمات‘ (افرادی قوت کی ایجنسیوں، نجی سیکیورٹی ایجنسیوں اور چھوٹے ٹھیکیداروں پر مشتمل ہیں) اور ’تجارتی ادارے‘ کے ذریعہ مہینے کے دوران کل ممبروں کے اضافے کا فیصد 46.20 ہے۔ گزشتہ مہینے کے ساتھ صنعت وار اعداد و شمار کا موازنہ کرتے ہوئے، صنعتوں میں، ’اسکولوں‘، ’بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن انڈسٹری‘، ’مالیاتی ادارے‘ وغیرہ کی صنعتوں میں اعلی اندراجات دیکھے گئے ہیں۔

پے رول ڈیٹا عارضی ہوتا ہے کیونکہ ڈیٹا کی تیاری ایک مسلسل مشق ہے، جب کہ ملازمین کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ اس لیے پچھلا ڈیٹا ہر ماہ اپ ڈیٹ ہوتا ہے۔ اپریل-2018 کے مہینے سے، ای پی ایف او ستمبر، 2017 کے بعد کی مدت کا احاطہ کرتے ہوئے پے رول ڈیٹا جاری کر رہا ہے۔ ماہانہ پے رول کے اعداد و شمار میں، آدھار توثیق شدہ یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) کے ذریعے پہلی بار ای پی ایف او میں شامل ہونے والے اراکین کی تعداد، ای پی ایف او کی کوریج سے باہر نکلنے والے موجودہ اراکین اور وہ لوگ جو ممبر کے طور پر باہر نکلے لیکن دوبارہ شامل ہوئے، انھیں خالص ماہانہ پے رول حاصل کرنے کے لیے شمار کیا جاتا ہے۔

آج کل اسمارٹ فون کے وسیع استعمال کے ساتھ، ای پی ایف او نے موبائل گورننس کے ذریعے بھی اپنی خدمات کو بڑھایا ہے۔ ای پی ایف او اب ممبروں کی مدد کے لیے ٹوئٹر، واٹس ایپ اور فیس بک پر بھی دستیاب ہے۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 10475



(Release ID: 1860966) Visitor Counter : 115