کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے عالمی کیمیکلز اور فرٹیلائزر مارکیٹ کی قیادت کرنے کے لیے ہندوستان کا اپنا ماڈل بنانے کا مطالبہ کیا


کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر ہندوستان کو ایک عالمی مینوفیکچرنگ مرکز میں تبدیل کر سکتا ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی جی کے 'میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ' کے وژن کے ساتھ ہم آہنگی پیدا ہو سکتی ہے: ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ

 ہندوستانی کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل صنعت میں ملک کی ترقی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے کی بڑی صلاحیت ہے:جناب بھگونت کھوبا

Posted On: 20 SEP 2022 3:42PM by PIB Delhi

کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر ہندوستان کو ایک عالمی مینوفیکچرنگ مرکز میں تبدیل کر سکتا ہے، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی جی کے ‘میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ’ کے وژن کے ساتھ ہم آہنگی پیدا ہو سکتی ہے۔ یہ بات آج یہاں کیمیکلز اور کھادوں، نیز صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکل مشاورتی فورم کی تیسری میٹنگ میں کہی۔ اس پروگرام میں کیمیکلز اور کھادوں کے وزیر مملکت بھگوانتھ کھوبا بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002B9F3.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ ہندوستانی کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل صنعت میں ملک کی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے کی کافی صلاحیت ہے۔ ‘‘بھارت کو کیمیکلز اور کھادوں میں عالمی مارکیٹ کی قیادت کرنے کے لیے اپنا ماڈل بنانے کی ضرورت ہے۔’’ انہوں نے کمپنیوں اور مشاورتی فورم پر زور دیا کہ وہ ایک ‘‘مستقبل کی حکمت عملی بنائیں جو عالمی مانگوں اور منسلک صنعتوں کی ابھرتی ہوئی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ ہو۔ ہندوستان چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جس چیز کی ضرورت ہے وہ ایک حکمت عملی کی ہے جو نتائج پر مرکوز ہو۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220920-WA004356R0.jpg

ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا کہ ‘‘ہندوستان کے اس کی اپنی گھریلو اور عالمی مانگ کو پورا کرنے کے لیے قابل عمل نکات کی نشاندہی کرتے ہوئے آئیے ہم فیصلہ سازی کا اپنا ماڈل بنائیں جو کہ مشاورتی اور کثیر جہتی ہو۔’’ انہوں نے صنعت اور تعلیمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ تحقیق و ترقی میں شراکت کریں جو اس شعبے میں گھریلو ضروریات کو پورا کرتا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ہم تحقیق و ترقی کو کیمیکلز کے لیے ایم ایس ایم ای جیسے مخصوص شعبوں کے چیلنجوں اور ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہدف بنا سکتے ہیں۔’’

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جناب بھگونت کھوبا نے حکومت کی صنعت دوست پالیسیوں اور ملک میں کاروبار کو آسان بنانے کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ ہندوستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے، انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل صنعتوں میں ملک کی ترقی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے کی بڑی صلاحیت ہے۔

اس پروگرام میں مشاورتی فورم کی جانب سے پیش کردہ پیٹرو کیمیکلز کے ممکنہ منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ‘‘صنعتی خاکے کو سمجھنے’’ پر رپورٹ بھی جاری کی گئی۔

کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر کے لیے ایک مشاورتی فورم 10 جولائی 2019 کو تشکیل دیا گیا ہے تاکہ ملک میں کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر کی ترقی کو متاثر کرنے والی رکاوٹوں کی نشاندہی کی جا سکے اور پالیسی اقدامات کے ذریعے صنعت کی ترقی کو آسان بنایا جا سکے۔ مشاورتی فورم کا کردار صنعتی انجمنوں کو مسائل اٹھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جسے دوسری وزارتوں کے ساتھ مل کر حل کیا جا سکتا ہے۔ یہ اسٹیک ہولڈرز کو پالیسیوں کی تشکیل اور اس شعبے میں ملک کو ‘‘آتم نربھر’’ بنانے کے لیے نئے اقدامات کرنے کے لیے اپنی معلومات فراہم کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔‘مشاورتی فورم’ میں صنعتی انجمنیں، تعلیمی ادارے، سی ایس آئی آر لیبارٹریز، سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں اور ریاستوں کے نمائندے بطور رکن ہیں۔ یہ فورم کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر کی صدارت میں کام کرتا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U:)



(Release ID: 1860926) Visitor Counter : 108