سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے تمام شراکت داروں کے درمیان باہمی تعاون، تال میل اور رابطے  کے ذریعہ لاجسٹکس لاگت کو 14-16 فیصد سے گھٹاکر 10 فیصد کرنے پر زور دیا

Posted On: 20 SEP 2022 4:25PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے شراکت داروں کے درمیان باہمی تعاون، تال میل اور رابطے کے ذریعہ لاجسٹکس لاگت کو 14-16 فیصد سے گھٹاکر 10 فیصد کرنے پر زور دیاہے ۔ ’موسمیاتی اہداف: خالص صفر کے لیے تکنالوجی کا روڈمیپ‘ کے موضوع کے تحت منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاجسٹکس لاگت میں تخفیف کرکے بڑی کفایت کی جائے گی جس کے ذریعہ برآمدات میں 50 اضافے کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے جو کہ ہماری معیشت کے لیے ازحد اہم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KTT4.jpg

آلود گی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہم 16 لاکھ کروڑ کے بقدر حجری ایندھن درآمد کر رہے ہیں جس سے کافی آلودگی پیدا ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفر میں خرچ ہونے والے وقت میں تخفیف لانے کے لیے 27 سبز ایکسپریس شاہراہیں تیار کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے اور ماہ دسمبر کے آخر تک کچھ نئی شاہراہیں تیار ہو جائیں گی جن پر دہلی سے چنڈی گڑھ کے درمیان سفر میں ڈھائی گھنٹے صرف ہوں گے ، دہلی سے امرتسر تک سفر میں 4 گھنٹے، دہلی سے کٹرا تک سفر میں 6 گھنٹے، دہلی سے سری نگر تک سفر میں 8 گھنٹے اور دہلی سے ممبئی تک سفر میں 12 گھنٹے ، دہلی سے جے پور تک سفر میں 2 گھنٹے اور چنئی سے بنگلور تک سفر میں بھی 2 گھنٹے صرف ہوں گے۔  وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت کو پانچ کھرب ڈالر کے بقدر کی معیشت بنانے کے وزیر اعظم کے خواب کی تکمیل میں تکنالوجی، اختراع اور تحقیق ازحد اہمیت کی حامل ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UN2X.jpg

اے آئی ایم اے کے 49ویں نیشنل مینجمنٹ کنوینشن – ’ایڈوانٹیج انڈیا: تھرائیوِنگ ان دی نیو ورلڈ آرڈر‘ سے خطاب کرتے ہوئے، جناب نتن گڈکری نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے جس کے لیے مرکز اور ریاستیں ایک ٹیم کے طورپر مل جل کر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انجینئروں کی نوجوان اور باصلاحیت افرادی قوت، ہنرمند افرادی قوت اور کم لاگت والی مزدوری کے ساتھ بھارت ایک بڑی گھریلو منڈی کا حامل ملک ہے۔ انہوں نے توانائی اور بجلی کے شعبہ میں زرعی تنوع  اور بایو ایتھنول، ایل این جی اور بایو سی این جی جیسے متبادل ایندھنوں کے استعمال پر زور دیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اخلاقیات، معیشت، ماحولیات  سماج کے تین ازحد اہم ستون ہیں۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.10470


(Release ID: 1860897) Visitor Counter : 114