وزارت خزانہ

مالی برس (ایف وائی) 2022-23 کے لیے مجموعی براہِ راست ٹیکس کلکشن میں 30 فیصد نمو درج کی گئی


سال 2022-23 کے لیے خالص براہِ راست ٹیکس کلکشن میں 23 فیصد کا اضافہ رونما ہوا

مالی برس 2022-23 کے لیے ایڈوانس ٹیکس کلکشن 17 ستمبر 2022 تک 295308 کروڑ روپئے کے بقدر رہا جس سے 17 فیصد کی نمو ظاہر ہوتی ہے

جاری مالی برس کے دوران مجموعی طور پر 135556 کروڑ روپئے کے بقدر ریفنڈس جاری کیے گئے، جوکہ گذشتہ برس کے مقابلے میں 83 فیصد زائد ہیں

Posted On: 18 SEP 2022 1:29PM by PIB Delhi

براہِ راست ٹیکس کلکشن میں زبردست رفتار کے ساتھ اضافہ کا عمل جاری ہے، جس سے وبائی مرض کے دور کے بعد اقتصادی سرگرمی میں بحالی کا اشارہ ملتا ہے، ساتھ ہی یہ نمو حکومت کی ان مستحکم پالیسیوں کا نتیجہ بھی ہے، جن کے تحت تکنالوجی کے مؤثر استعمال کے توسط سے ٹیکس نکاسی کے راستوں کو بند کرنے اور ضابطہ کو سہل بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

مالی برس 2022-23 کے لیے 17 ستمبر 2022 تک جاری کیے گئے براہِ راست ٹیکس کلکشن کے اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ خالص کلکشن گذشتہ مالی برس یعنی 2021-22 کی اسی مدت کے 568147 کروڑ روپئے کے مقابلے میں 700669 کروڑ روپئے کے بقدر ہے ، جس سے 23 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ 700669 کروڑ روپئے  (خالص ریفنڈ)کے بقدر خالص راست ٹیکس کلکشن میں کارپوریشن ٹیکس (سی آئی ٹی) 368484 کروڑ روپئے کے بقدر ہے اور سکیورٹیز ٹرانزایکشن ٹیکس (ایس ٹی ٹی) سمیت نجی آمدنی ٹیکس (پی آئی ٹی) 330490 کروڑ روپئے کے بقدر ہے۔

مالی برس 2022-23 کے لیے براہِ راست ٹیکس کا مجموعی کلکشن (ریفنڈس کے لیے ایڈجسٹمنٹ سے قبل) 836225 کروڑ روپئے کے بقدر ہے، جبکہ گذشتہ برس یعنی مالی برس 2021-22 کی اسی مدت کے دوران یہ 642287 کروڑ روپئے کے بقدر تھا ، جس سے مالی برس 2021-22 کے مجموعی کلکشن کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

836225 کروڑ روپئے کے بقدر مجموعی وصولی میں 436020 کروڑ روپئے کے بقدر کارپوریٹ  ٹیکس (سی آئی ٹی) اور 398440 کروڑروپئے کے بقدر سکیورٹیز ٹرانز ایکشن ٹیکس (ایس ٹی ٹی) سمیت نجی آمدنی ٹیکس (پی آئی ٹی) شامل ہے۔ چھوٹی مدوں کے حساب سے وصولی، 295308 کروڑ روپئے کے بقدر ایڈوانس ٹیکس ، 434740 کروڑ روپئے کے بقدر ماخذ پر کاٹے جانے والے ٹیکس؛ 77164 کروڑ روپئے کے بقدر سیلف اسیسمنٹ ٹیکس؛ 20080 کروڑ روپئے کے بقدر ریگولر اسیسمنٹ ٹیکس، اور 8933 کروڑ روپئے کے بقدر دیگر معمولی مدوں کے تحت ٹیکس پر مشتمل ہے۔

مالی برس 2022-23 کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کے لیے مجموعی ایڈوانس ٹیکس وصولی 17 ستمبر 2022 تک 295308 کروڑ روپئے کے بقدر رہی۔ جبکہ گذشتہ مالی برس یعنی مالی برس 2021-22 کی اسی مدت کے لیے ایڈوانس ٹیکس وصولی 252077 کروڑ روپئے کے بقدر تھی۔ اس طرح 17 فیصد کی نمو ظاہر ہوتی ہے۔ 295308 کروڑ روپئے کے بقدر ایڈوانس ٹیکس وصولی، 229132 کروڑ روپئے کے بقدر کارپوریشن ٹیکس (سی آئی ٹی) اور 66176 کروڑ روپئے کے بقدر نجی آمدنی ٹیکس (پی آئی ٹی) پر مشتمل ہے۔

جاری مالی برس کے دوران انکم ٹیکس ریٹرنس داخل کرنے کی رفتار میں غیرمعمولی اضافہ ملاحظہ کیا گیا، اور 17 ستمبر 2022 تک تقریباً 93 فیصد تصدیق شدہ آئی ٹی آر درخواستوں پر کاروائی کی گئی۔ اس کے نتیجہ میں جلد ریفنڈس جاری کیے گئے اور جاری مالی برس کے دوران جاری کیے گئے ریفنڈس میں تقریباً 468 فیصد کا اضافہ رونما ہوا۔ 17 ستمبر 2022 تک مالی برس 2022-23 کے دوران 135556 کروڑ روپئے کے بقدر ریفنڈس جاری کیے گئے، مالی برس 2021-22 کی اسی مدت کے دوران 74140 کروڑ روپئے کے بقدر ریفنڈس جاری کیے گئے تھے، جس سے 83 فیصد سے زائد کی نمو ظاہر ہوتی ہے۔

******

 

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.10391



(Release ID: 1860380) Visitor Counter : 138