وزارات ثقافت

وزیراعظم جناب نریندر مودی کو پیش کیےگئے 1200 سے زائد مشہور اور یادگار تحائف کی ای نیلامی کل سے شروع ہوگی


ای نیلامی 2 اکتوبر 2022 تک جاری رہے گی

جناب نریندر مودی بھارتکے پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے نمامی گنگے کے مقدس مقصد کے لیے انہیں موصول ہونے والے تمام تحائف کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے : جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 16 SEP 2022 2:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16ستمبر، 2022/ وزارت ثقافت ، وزیراعظم نریندر مودی کو پیش کیے گئےشاندار اور یادگاروں  تحفوں کی چوتھی ای نیلامی کا اہتمام کر رہی ہے، جو 17 ستمبر 2022 سے شروع ہوگی اور  2  اکتوبر 2022 کو ختم ہو جائے گی۔

شمال مشرقی خطے کی ثقافت، سیاحت اور ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے میڈیا کو آئندہ ہونے والی نیلامی کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر ثقافت اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور ثقافت اور خارجہ امور کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی بھی موجود تھیں۔

میڈیا کو شمال مشرقی خطے کی ثقافت، سیاحت اور ترقی کے بارے میں  معلومات فراہم کرتے ہوئے جناب جی۔ کشن ریڈی نے کہا ’’ 2019میں، ان اشیاء کو کھلی نیلامی کے ذریعے عوام کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ اس وقت نیلامی کے پہلے دور میں 1805  تحائف پیش کیے گئے تھے اور دوسرے راؤنڈ میں 2772 تحائف رکھے گئے تھے۔ سال 2021 میں بھی ستمبر میں ای-آکشن کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں ہم نے 1348  اشیاء نیلامی کے لیے پیش کی تھیں ۔ اس سال تقریباً 1200 یادگاری چیزیں اور تحفے نیلامی کے لیے رکھے گئے ہیں۔ یادگاری اشیا  نیشنل میوزیم آف ماڈرن آرٹ، نئی دہلی میں آویزاں ہیں۔ ان اشیاء کو ویب سائٹ پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔"

ان اشیاء کی تفصیلات بتاتے ہوئے جناب ریڈی نے کہا ’’نیلامی کے لیے رکھے گئے یادگار تحفوں میں شاندار پینٹنگز، مجسمے، دستکاری اور مقامی نادر شامل ہیں۔ ان میں سے بہت سی اشیاء روایتی طور پر تحفے میں دی گئی ہیں، جیسے روایتی  انگ وسترم، شال، پگڑی - ٹوپی،  رسمی تلواریں۔ دیگر دلچسپ یادگاروں میں ایودھیا میں شری رام مندر اور وارانسی میں کاشی وشوناتھ مندر کی نقلیں شامل ہیں۔ ہمارے پاس کھیلوں  سے متعلق بہت سے دلچسپ تحفے بھی موجود ہین۔"

انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز 2022، ڈیف اولمپکس 2022 اور تھامس کپ چیمپئن شپ 2022 میں ٹیم انڈیا کی شاندار کارکردگی سے ہم نے تاریخ میں اپنا نام  رقم کیا نے اور ہم نے کئی تمغے جیتے ہیں۔ ٹیموں اور کھیلوں میں جیتنے والوں کی طرف سے پیش کیے گئے تحفے ای نیلامی میں رکھے جاتے ہیں۔ اس نیلامی میں 25 نئےکھیلوں کے سووینئرز بھی ہیں۔

جناب جی کشن ریڈی نے کہا، جناب نریندر مودی بھارت کے پہلے وزیر اعظم ہیں، جنہوں نے  بھارتکی لائف لائن  - نمامی گنگے کے ذریعے -گنگا کی نجات جیسے مقدس مقصد کے لیے اپنے تحفوں کی ای نیلامی فیصلہ کیا ہے ۔ میں سبھی سے درخواست کرتا ہوں کہ نیلامی میں فراخ دلی سے حصہ لیں اور اس مبارک  کام میں اپنا تعاون پیش کریں۔

اس موقعے پر جناب ارجن رام میگھوال نے کہا ، ’’گذشتہ نیلامی میں ہر ریاست اور مقامی  لوگوں نے سرگرمی سے حصہ لیا تھا۔‘‘ جناب میگھوال نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے موصول ہونے والے باوقار تحفوں اور یادگاری اشیاء کی نیلامی میں حصہ لیں۔

محترمہ میناکشی لیکھی نے وزیراعظم کو دیے گئے مختلف یادگاری تحفوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح یہ ای نیلامی   لوگوں کو نمامی گنگے میں اپنا تعاون دینے کا ایک شاندار  موقع فراہم کرتی ہے۔

اس موقع کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے عام لوگوں کے لیے گائیڈڈ ٹور کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کےساتھ ہی سماعت سے محروم افراد کے لیے اشاروں کی زبان میں سیاحت کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اسی طرح نابینا  افراد کے لیے بریل رسم الخط میں کتابچے بھی دستیاب کرائےجائیں گے۔  عوام کے لیے یہ نمائش  17 ستمبر سے 2  اکتوبر تک جاری رہے گی ۔ اس کے  داخلہ مفت ہے۔ نیلامی میں جمع ہونے والی رقم نمامی گنگے پروگرام کے مبارک کام کے لیے استعمال کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ نمامی گنگے پروگرام ہماری قومی ندی گنگا کے تحفظ اور بحالی کا ایک بڑا منصوبہ ہے۔

ای نیلامی میں حصہ لینے کے لیے، عام شہری اس لنک پر لاگ آن / رجسٹر کر سکتے ہیں :

https://pmmementos.gov.in

 

۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

 

U - 10334

 



(Release ID: 1859984) Visitor Counter : 116