کارپوریٹ امور کی وزارتت

کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے)   نے ’’چھوٹی کمپنیوں‘‘ کی ادا کردہ پونجی سے متعلق حد  کے بارے میں نظرثانی کی


اس  تازہ ترین نظرثانی سے کاروبار کرنے میں مزید سہولت پیدا ہوگی اور چھوٹی کمپنیوں پر مختلف  النوع قوانین پر عمل آوری کے بوجھ کو کم کیا جاسکے گا  

Posted On: 16 SEP 2022 8:01AM by PIB Delhi

کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) نے کمپنیوں کے لئے کاروبار کرنے میں سہولت اور رہن سہن میں سہولت پیدا کرنے کی غرض سے ماضی قریب میں متعدد اقدامات کئے ہیں۔ ان اقدامات میں کمپنیوں نے قانون مجریہ 2013 اور ایل ایل پی قانون مجریہ 2008 کے مختلف النوع ضابطوں کو ناقابل تعزیر قرار دینا، اسٹارٹ اپس  کے تیزرفتار انضمام میں توسیع کرنا، ایک شخص کی کمپنیوں (او پی سی) کو قانونی شکل دیے جانے کے عمل کو ترغیب فراہم کرنا وغیرہ شامل ہے۔ اس سے پہلے کمپنیوں کے قانون 2013 کے تحت، ’’چھوٹی کمپنیوں‘‘ کی تشریح پر نظرثانی کی گئی تھی۔ اور نظرثانی کے تحت اداشدہ پونجی کی حد کو ’’50 لاکھ روپے سے تجاوز نہیں ‘‘سے بڑھا کر ’’2 کروڑ روپئے سے تجاوز نہیں‘‘ کیا گیا اور کاوربار کی حدت کو ’’ دو کروڑ روپئے سے تجاوز نہیں‘‘ سے بڑھا کر ’’20 کروڑ روپئے سے تجاوز نہیں کیا گیا تھا۔ اس وضاحت میں اب مزید نظرثانی کی گئی ہے اور اس کے تحت اداشدہ پونجی کےلئے اس قسم کی حدکو ’’ دو کروڑ روپئے سے تجاوز نہیں‘‘  سے بڑھا کر ’’چار کروڑ روپئے سے تجاوز نہیں‘‘ کردیا گیا تھا اور کاروبار کی حدکو ’’ 20 کروڑ روپئے سے تجاوز نہیں‘‘ سے بڑھا کر ’’40 کروڑ روپئے سے تجاوز نہیں‘‘ کیا گیا ہے۔

چھوٹی کمپنیاں ، لاکھوں شہریوں کی صنعت کاری سے متعلق خواہشات اور امنگوں اور جدت طرازی سے متعلق صلاحیتوں کی نمائندگی کرتی ہیں اور یہ چھوٹی کمپنیاں ترقی اور روزگار کے مواقع میں اضافے میں قابل ذکر اور خاطرخواہ طریقے سے تعاون کرتی ہیں۔ حکومت، ایسے اقدامات کرنے کے لئے ہمیشہ عہدبند رہتی ہے جن کی بدولت ، قانون کی پابندکمپنیوں کے لئے کاروبار کرنے میں مزید سازگار ماحول تیار ہوتا ہے۔ ان اقدامات میں اس قسم کی کمپنیوں پر مختلف النوع فائدوں اور قوانین پر عمل آوری کے بوجھ کو کم کرنا شامل ہے۔

چھوٹی کمپنیوں کے لئے نظرثانی شدہ تشریح کے نتیجے میں مختلف النوع فائدوں اور قوانین پر عمل آوری کے بوجھ کو کم کرنے کے کچھ فائدے درج ذیل پیش کئے گئے ہیں۔

  • مالیاتی بیان کے حصے کےطور پر نقد رقم کی آمد اور اخراج سے متعلق بیان تیار کرنے کی اب ضرورت نہیں ہے۔
  • اختصار شدہ سالانہ گوشوارہ تیار کرنے اور اسے فائل کرنے کی سہولت۔
  • آڈیٹر  لازمی توارد ضروری نہیں ہے۔
  • داخلی مالیاتی نظام اطمینان بخش  کنٹرول اور آڈیٹر  کی رپورٹ میں اس کی فعالیت کی اثراندازی کے بارے میں رپورٹ پیش کرنا کسی چھوٹی کمپنی کے آڈیٹر کے لئے ضروری نہیں ہے۔
  • ایک سال میں صرف دو بورڈ میٹنگوں کا انعقاد
  • کمپنی کے سالانہ گوشوارہ یا ریٹرن پر کمپنی سکریٹری دستخط کرسکتا ہے یا اگر کوئی کمپنی سکریٹری نہیں ہے تو کمپنی کا کوئی ڈائرکٹر بھی اس پر دستخط کر سکتا ہے
  • چھوٹی کمپنیوں کے لئے نستباً کم جرمانہ
  • کارپوریٹ امور کی وزارت کی جانب سے جاری متعلقہ نوٹیفکیشن کا درج ذیل لنک وزارت  کی ویب سائٹ پر دستیاب 

https://www.mca.gov.in/bin/dms/getdocument?mds=tiMs9IFJ8xuPm%252B%252Foxc6fUw%253D%253D&type=open

نوٹیفکیشن ملاحظہ فرمانے کے لئے لنک پر کلک کریں :

Small Companies Notification

 

************

 

ش ح۔ ع م   ۔ م  ص

 (U: 10307)

 

                          



(Release ID: 1859756) Visitor Counter : 201