وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے پونچھ میں رونما ہوئے ایک حادثہ میں لاحق ہوئے جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا
متاثرین کے لیے پی ایم این آر ایف سے معاوضہ کا اعلان
Posted On:
14 SEP 2022 4:25PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پونچھ میں رونما ہوئے ایک سڑک حادثے میں لاحق ہوئے جانی اتلاف پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے متاثرین کے لیے زیر اعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے معاوضہ کا بھی اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کیا؛
’’پونچھ میں حادثہ کے نتیجہ میں لاحق ہوئے جانی اتلاف پر ازحد غمزدہ ہوں۔ میری تمام تر ہمدردیاں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے اعزاء کو کھو دیا ہے۔ مجروحین کے جلد از جلد شفایا ب ہونے کی تمنا کرتا ہوں۔ہر ایک مہلوک کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے اور مجروحین کو 50000 روپئے دیے جائیں گے: وزیر اعظم ‘‘
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.10242
(Release ID: 1859269)
Visitor Counter : 108
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam