نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

کوپن ہیگن، ڈنمارک میں آئی ڈبلیو اے ورلڈ واٹر کانگریس میں ہند-ڈنمارک کے معزز وزرا نے ‘ہندوستان میں شہری گندے پانی کے منظر نامے’ پر روشنی ڈالتے ہوئے قرطاس ابیض کا اجرا کیا

Posted On: 14 SEP 2022 12:42PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، عزت مآب وزیر محترمہ لیا ورملین، وزیر ماحولیات، ڈنمارک اور عزت مآب وزیر جناب فلیمنگ مولر مورٹینسن، وزیر برائے ترقیاتی تعاون، ڈنمارک، ہندوستانی وفد کے ساتھ 12 ستمبر 2022 کو کوپن ہیگن، ڈنمارک میں انٹرنیشنل واٹر ایسوسی ایشن (آئی ڈبلیو اے) ورلڈ واٹر کانگریس اور نمائش 2022 میں ‘ہندوستان میں شہری گندے پانی کے منظر نامے’ پر ایک قرطاس ابیض کا اجرا کیا۔

شہری گندے پانی کے انتظام پر ایک قرطاس ابیض تیار کرنے کے لئے اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم)، نیتی آیوگ، وزارت جل شکتی اور نیشنل مشن فار کلین گنگا (این ایم سی جی)، بین الاقوامی ایجنسی انوویشن سنٹر ڈنمارک (آئی سی ڈی کے) اور اکیڈمیا انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بامبے  (آئی آئی ٹی بی) کے شراکت داروں کے ساتھ حکومت ہند کی ایک بین الضابطہ ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

گندے پانی کے انتظام سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ قرطاس ابیض مجموعی طور پر ہندوستان میں گندے پانی کے صاف کرنے کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے ٹریٹمنٹ کے ڈھانچے، مشترکہ تخلیق اور تعاون کے ممکنہ راستے کو مجموعی طور پر تیار کرتا ہے۔

اے آئی ایم نیتی آیوگ، آئی سی ڈی کے، این سی ایم جی اور آئی آئی ٹی بامبے کے ماہرین کے ذریعہ تیار کردہ، وائٹ پیپر میں کامیابی کی کچھ کہانیوں، گندے پانی کو صاف کرنے کی ضرورت، موجودہ انفرااسٹرکچر اور ٹیکنالوجیز میں بہتری اور اضافہ کی گنجائش، عوامی شرکت کے طریقہ کار، مالیاتی اور مشترکہ مالیاتی اختیارات ، تیز رفتار ڈیٹا اکٹھا کرنے اور پھیلانے کے لیے اسمارٹ ٹیکنالوجیز اور ہندوستان کے لیے شہری گندے پانی کو صاف کرنے کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ٹریننگ اور اسٹیک ہولڈر اعلیٰ اداروں کے ذریعے صلاحیت میں اضافہ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

یہ وائٹ پیپر گرین ہائیڈروجن، قابل تجدید توانائی اور گندے پانی کے انتظام اور ہندوستان اور ڈنمارک کے درمیان ان کے دوطرفہ تعلقات پر توجہ کے ساتھ گرین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا نتیجہ ہے۔

آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےجل شکتی وزارت، حکومت ہند کے وزیر جناب گجیندر سنگھ نے کہا کہ ‘‘مکمل پانی کے انتظام کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پانی سے متعلق مختلف سرگرمیوں کو ایک چھتری کے نیچے لایا ہے اور 2019 میں جل شکتی کے نام سے ایک مربوط وزارت تشکیل دی ہے۔ اس سے ہندوستان میں پانی کے انتظام میں زیادہ ہم آہنگی اور آپسی ارتباط پیدا ہوا ہے اور ہم نے پانی کے شعبے میں 2024 تک 140 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا عہد کیا ہے۔ حکومت کی طرف سے زبردست سرمایہ کاری کے ساتھ ہم نے کمیونٹی پر مرتکز نقطہ نظر اپنایا ہے، جہاں کمیونٹی کی ملکیت اور شرکت کو یقینی بنانے والے ہر پروگرام میں کمیونٹی کی طرف سے کم از کم 10فیصد فنڈز کا تعاون پیش کیا جاتا ہے۔’’

دریں اثنا ہندوستان میں شہری گندے پانی کے منظر نامے پر بات چیت کرتے ہوئے، جناب اویناش مشرا، ایڈوائزر، واٹر ورٹیکل، نیتی آیوگ نے ​​کہا کہ ‘‘یہ وائٹ پیپر ہندوستانی شہری گندے پانی کے سیکٹر کی سیدھی سادی بیانیہ ہے۔ تاہم اس کی دنیا بھر میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ہندوستان کی  قدیم حکمت اس بات کا اعلان کرتی ہے کہ ‘پوری دنیا ایک خاندان ہے’، جو مشترکہ مسائل کو حل کرنے کے لیے انسانوں کی بنائی ہوئی حدود سے تجاوز کرنے کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔ اجتماعی عالمی فکر اور مرتکز مقامی کارروائیاں اس مسئلے سے نمٹنے یا شہری گندے پانی کے انتظام کو ایک موقع سمجھنے کے لئے اسٹریٹجک ماڈل ہونا چاہئے۔ جب شہر اسمارٹ ہو رہے ہیں تو پانی پیچھے نہیں رہ سکتا۔’’

ہند-ڈینش دو طرفہ گرین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے ایک حصے کے طور پر، اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم)، نیتی آیوگ نے ​​انوویشن سینٹر ڈنمارک (اے سی ڈی کے) جوکہ ڈنمارک کے سفارت خانے اور ڈنمارک ٹیکنیکل یونیورسٹی (ڈی ٹی یو)کی ایک یونٹ ہے، کے ساتھ شراکت داری میں  ہندوستان میں اے آئی ایم-آئی سی ڈی کے واٹر انوویشن چیلنجز کی پہلے ہی منصوبہ سازی کی تھی اور نافذ کیا تھا۔

یہ چیلنجز ہندوستان کے ہونہار اختراع کاروں کی شناخت کے لیے رکھے گئے تھے، جواے ڈبلیو اے اور ڈنمارک ٹیکنیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام عالمی نیکسٹ جنریشن واٹر ایکشن پروگرام میں ہندوستانی شرکت کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔

اے آئی ایم بورڈڈ اکیڈمک پارٹنرز –آئی آئی ٹی دہلی، آئی آئی ٹی بامبے اور آئی آئی ٹی مدراس میں صاف پانی کے لیے بین الاقوامی مرکز اور انکیوبیٹر پارٹنرز –اے آئی سی سنگم اور اے آئی سی –ایف آئی ایس ای ٹیموں کی رہنمائی  کریں گے۔ بھارت کے مسائل پر کام کرنے والی ٹیموں کو پانی کے ماہرین کی ایک منتخب اور شاندار پینل کے ذریعے سرپرستی کی مدد فراہم کی گئی ہے۔

اس کے بعد ڈنمارک کے سفارت خانہ نے اٹل انوویشن مشن، نیتی آیوگ کی شراکت کے ساتھ دوبارہ 2.0 اے آئی ایم-آئی سی ڈی کےواٹر انوویشن چیلنج کا انعقاد کیا ہے۔

نیکسٹ جنریشن واٹر ایکشن (این جی ڈبلیو اے) ایک بین الاقوامی اقدام ہے جس کا مقصد ممتاز یونیورسٹیوں اور اختراعی مرکزوں کے ہنرمند نوجوانوں کو آئی ڈبلیو اےورلڈ واٹر کانگریس اور نمائش 2022 سے پہلے، دوران اور بعد میں شامل کرنا ہے۔

 

**********

 

)ش ح ۔  ا ک۔ ع ر)

U-10235


(Release ID: 1859159) Visitor Counter : 158