نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

’واسودھیو کٹمبکم‘ ہماری تہذیبی اقدار کی بنیاد کی نمائندگی کرتا ہے – نائب صدر  جمہوریہ کابیان


نائب صدر جمہوریہ نے نیشنل ڈیفنس کالج (این ڈی سی) کے 62ویں کورس سے خطاب کیا

Posted On: 14 SEP 2022 1:22PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے ا ٓج کہاہے کہ  ’واسودھیو کٹمبکم‘ ہماری تہذیبی اقدار کی بنیاد کی نمائندگی کرتا ہے۔

آج نئی دہلی میں نیشنل ڈیفینس کالج میں  ہندوستان کی بنیادی اقدار کے مفادات اورمقاصد پرا یک لیکچر دیتے ہوئےنائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ ہمارے آئین کی تمہید ہماری بہت سی بنیادی اقدار کو بیان کرتی ہے۔ کووڈ -19 عالمی وبا کے دوران شروع کی گئی  ’ویکسین میتری‘ پہل کا ذکر کرتےہوئے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا نقطہ نظر پوری تاریخ میں کبھی بھی توسیع پسندانہ نہیں رہا۔

ہندوستان میں سیکھنے کا ایک سب سے مضبوط  اورکلیدی مرکز کے طور پر خود کو ثابت کرتے ہوئے این ڈی سی کی تعریف کرتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے کہا کہ اس عظیم ادارے نے گزشتہ چھ دہائیوں میں بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ اور قد دونوں میں اضافہ کیا ہے۔

نیشنل ڈیفنس کالج کے کمانڈنٹ، لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار ماگو، فیکلٹی کے ارکان اور 62ویں این ڈی سی کورس کے شرکاء نے اس تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کی تصاویر-

 

*************

 

 

 

ش ح ۔ ح ا۔ ف ر

 

U. No.10236

 



(Release ID: 1859158) Visitor Counter : 149