امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز نے ریاستی سرکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اضافی تغذیہ کے حامل چاول کے فائدوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے ورک شاپس کا انعقاد کریں


گجرات سرکار نے سرکاری اسکیموں میں اضافی تغذیہ کے حامل چاول کے مثبت اثرات ، اور ملک کی تغذیہ بخش خوراک کی یقینی فراہمی سے متعلق حکمت عملی میں اس کے خاطر خواہ تعاون کے بارے میں ایک ورک شاپ منعقد کیا

Posted On: 13 SEP 2022 2:22PM by PIB Delhi

خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے محکمے ڈی ایف پی ڈی  نے اضافی تغذیہ کے حامل چاول کے فائدوں کو فروغ دینے کی غرض سے ،اور تھیلیسیمیا اور خون کی کمی سے متاثرہ آبادی کے بعض طبقات میں اس کے استعمال کے اثرات کے بارے میں تشویشات کی تشریح کرتے ہوئے ، گجرات ، مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ ،مدھیہ پردیش ،جھارکھنڈ ،تلنگانہ ، راجستھان اور کیرالہ جیسی مختلف ریاستوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان قبائلی خطوں اور اضلاع کے حساس علاقوں میں متعلقہ ریاستی حکومتوں کی جانب سے ورک شاپ /سیمینار کا انعقاد کریں ۔جن کی آبادی کے تھیلیسیمیا اور کون کی کمی کی بیماریوں سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے ۔

گجرات سرکار نے 2022-9-9 کو میرل اکادمی ، واپی میں ورک شاپس کا انعقاد کرکے اس پہل قدمی کو انجام دیا ۔ ان ورک شاپس میں گجرات سرکار نے عزت مآب وزیر خزانہ ،گجرات سرکار کے خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے وزیر ،گجرات سرکار کے خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے وزیر مملکت اور گجرات سرکار کے دیگر اعلیٰ افسران اور حکومت ہند کے خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے محکمے کے افسران ،تکنیکی ماہرین اور میڈیا کے ارکان نے ان پروگراموں میں شرکت کی۔

گجرات کی نیو ٹریشنل انٹرنیشنل کی ریاستی پروگرام افسر محترمہ نیہا اروڑہ نے سماجی تحفظ سے متعلق پروگراموں کے توسط سے اضافی تغذیہ کے حامل چاول کے اہم اجزاء ،جسے سماجی تحفظ سے متعلق ذریعہ پیش کیاگیا تھا ، کے بارے میں ایک پریزینٹیشن  دیا۔

گجرات سرکار کے ایک گو۔ این جی او ساجھیداری پروگرام ، سیکل سیل اینیمیا کے سابق اعزازی ڈائریکٹر ڈاکٹر یزدی اٹالیہ نے ہوموگلوبین ۔ او پتھیسز ۔سکل سیل اینیمیا اور تھیلیسیمیا کے بارے میں واقفیت فراہم کرنے سے متعلق ایک پریزینٹیشن دیا۔ اسی طرح ، گجرات کے نوڈل آفیسر پروفیسر(ڈاکٹر) سری ماوو نائر نے اضافی تغذیہ کے حامل چاول کے اہم اجزاء اور عوامی صحت پر اس کے مثبت اثرات کے بارے میں ایک پریزینٹیشن  دیا۔جبکہ کمیونٹی میڈیسن نامو۔ میری۔ سیلوا کے محکمے کے معاون پروفیسر ڈاکٹر بھاویش بھاریہ نے ہوموگلوبین او پیتھیز پر اس کے اثرات کے بارے میں ایک پریزینٹیشن دیا۔

ان سب پریزینٹیشن کے بعد فوڈ کارپوریشن آف انڈیا ۔ ایف سی آئی اور خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے محکمے کے تکنیکی ماہرین اور عہدیداران کے ذریعہ ایک پینل مباحثہ کا انعقاد ہوا۔اس پروگرام کے بارے میں گجرات کے بہت سے سرکردہ مقامی اخبارات نے  تفصیلی خبریں شائع کیں۔

ورک شاپ کے اختتام پر ، سرکاری اسکیموں میں اضافی تغذیہ کے حامل چاول کے مثبت اثرات اور ملک کی تغذیہ بخشی خوراک کی یقینی فراہمی سے متعلق حکمت عملی میں اس کے خاطر خواہ تعاون کے بارے میں عام اتفاق رائے پایا گیا۔

***********

 

ش ح ۔  ع م ۔ م ش

U. No.10224



(Release ID: 1859152) Visitor Counter : 121