ارضیاتی سائنس کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ  کا کہنا ہے کہ ساحل سمندر کی صفائی ستھرائی سے متعلق جاری مہم  کو سماج کے مختلف طبقات اور دیگر افراد کی جانب سے زبردست ردعمل حاصل ہوا ہے،


 گورنر حضرات، وزرائے اعلیٰ، مرکزی وزراء، معروف شخصیات، فلم اور کھیل کود سے وابستہ شخصیات، سیول سوسائیٹی گروپس، وغیرہ نے جوش و خروش کے ساتھ اس مہم میں حصہ لیا

’’سووَچھ ساگر، سرکشت ساگر‘‘ کے عنوان سے ساحل سمندر کی صفائی ستھرائی سے متعلق دنیا کی سب سے طویل اور سب سے بڑی اس مہم کو سبھی کی حمایت حاصل ہوئی ہے: وزیر موصوف نے اس مہم کو سوشل میڈیا کے توسط سے اپنی حمایت فراہم کرنے کے لیے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا

نئی دہلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے ’’ساحل سمندر کی صفائی ستھرائی کے بین الاقوامی دن‘‘ کے موقع پر ساحل سمندر سے 1500 ٹن کے بقدر کوڑا کرکٹ، بالخصوص سنگل یوز پلاسٹک ہٹانے کے ہدف کی حصولیابی کے نیک مشن کے لیے میڈیا کا مکمل تعاون طلب کیا

​​​​​​​وزیر اعظم مودی نے بھارت کے ساحلوں کی صفائی ستھرائی پر زور دیا اور اس سلسلے میں گذشتہ روز ممبئی کے جوہو بیچ سے کوڑاکرکٹ صاف کرنے کے لیے رضاکاران کی ستائش کی

Posted On: 13 SEP 2022 6:35PM by PIB Delhi

ساحلی علاقوں کی صفائی ستھرائی سے متعلق 75 روزہ طویل جاری مہم کو سماج کے مختلف طبقات و دیگر افراد کی جانب سے زبردست ردعمل حاصل ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں گورنر حضرات، وزرائے اعلیٰ، مرکزی وزراء، مشہور شخصیات، فلم اور کھیل کود سے وابستہ شخصیات، سیول سوسائیٹی گروپس، وغیرہ جوش و خروش کے ساتھ اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور تمام دیگر وزارتوں، محکموں اور  ساحلی ریاستوں کی حکومتوں کے تعاون سے ارضیاتی سائنس کی مرکزی وزارت کے زیر انتظام ’’سووَچھ ساگر، سرکشت ساگر‘‘ کے عنوان سے دنیا کی سب سے طویل اور سب سے بڑی اس مہم کے لیے اپنی حمایت فراہم کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/djs-1(4)Q03F.jpg

17 ستمبر کو منائے جانے والے ’’ساحلوں کی صفائی ستھرائی کے بین الاقوامی دن ‘‘ سے تین روز قبل، آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، سائنس اور تکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وہ 17 ستمبر کو ممبئی کے جو ہو بیچ پر اس مہم میں شرکت کریں گے۔انہوں نے مطلع کیا کہ مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری، مہاراشٹر کے ڈپٹی وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس، بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ پونم مہاجن  اور دیگر شخصیات کے علاوہ غیر سرکاری تنظیمیں بھی جوہو بیچ پر اس مہم میں شرکت کریں گی۔

وزیر موصوف نے سوشل میڈیا کے توسط سے اپنی حمایت دینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے بھارتی ساحلوں کو صاف ستھرا رکھنے پر زور دیا ہے اور اس سلسلے میں ممبئی کے جوہو بیچ سے کوڑاکرکٹ ہٹانے کے لیے رضاکاران کی کوششوں کی ستائش بھی کی ہے۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعہ ساحل سمندر کی صفائی ستھرائی سے متعلق پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ، جناب مودی نے ٹوئیٹ کیا، ’’قابل تعریف۔۔۔۔ میں ان کوششوں میں شامل تمام افراد کی ستائش کرتا ہوں۔بھارت کو طویل اور خوبصورت ساحلی علاقوں سے نوازا گیا ہے اور یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے ساحلی علاقوں کو صاف ستھرا رکھیں۔ ‘‘ وزیر موصوف نے کہا، ’’ممبئی کے جوہو بیچ پر ایک کلیناتھون (صفائی ستھرائی سے متعلق ایک مہم) کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں اراکین کی ایک بڑی تعداد خصوصاً نوجوانوں اور سیول سوسائیٹی کی شرکت ملاحظہ کی گئی۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/djs-1(4)SSBJ.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مطلع کیا کہ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان دنیا بھر میں مشہور پوری بیچ پر صفائی ستھرائی سے متعلق مہم کی قیادت کریں گے، جبکہ سابق مرکزی وزیر پرتاپ چندر سارنگی چاندی پور میں ہوں گے۔ ہوگلی ، مغربی بنگال سے بی جےپی کی رکن پارلیمنٹ محترمہ لاکیٹ چٹرجی 17 ستمبر کو دیگھا میں موجود ہوں گی۔ آر کے مشن ہیڈ جنوبی بنگال میں بکھالی میں مہم کی قیادت کریں گے۔

گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل پوربندر (مادھوپور) میں ہوں گے، جبکہ ماہی پروری، مویشی پالن اور ڈیری کے مرکزی وزیر پرشوتم کھودابھائی روپالا جعفرآباد، امریلی میں صفائی ستھرائی سے متعلق آپریشن میں شرکت کریں گے۔

گوا کے گورنر پی ایس سری دھرن پلائی اور وزیر اعلیٰ پرمود ساونت 17 ستمبر کو گوا کے جنوبی اور شمالی ساحلوں پر صفائی ستھرائی سے متعلق مہم میں حصہ لیں گے۔

اسی طرح، کیرالا کے گورنر عارف محمد خان کوچی میں موجود ہوں گے ، جبکہ خارجی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن تھرووَننت پورم کے کووالم بیچ پر موجود ہوں گے۔

کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت منگلور میں پانمبور بیچ پر اس مہم میں شرکت کریں گے، جبکہ تلنگانہ کے گورنر ڈاکٹر تمل سائی سندر راجن پڈوچیری ساحل سمندر پر اس مہم میں شامل ہوں گے۔

میزورم کے گورنر ڈاکٹر کے ہری بابو وشاکھاپٹنم بیچ پر اس مہم میں حصہ لیں گے جبکہ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ایل مروگن چنئی میں اس تقریب میں حصہ لیں گے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مطلع کیا کہ یہ مہم مکمل حکومت کے علاوہ پورے ملک کی شراکت داری کے نقطہ نظر کے ساتھ ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ماحولیات، جنگلات اور تبدیلی آب و ہوا، جل شکتی، صحت و کنبہ بہبود، ماہی پروری، مویشی پالن اور ڈیری، امور خارجہ، اطلاعات و نشریات جیسی وزارتوں ، اور نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس)، انڈین کوسٹ گارڈ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، سیما جاگرن منچ، ایس ایف ڈی، پریاورن سنرکشن گتی وِدھی (پی ایس جی) جیسی تنظیموں اور اداروں کے فعال تعاون و اشتراک  کے ساتھ ساتھ دیگر سماجی تنظیمیں اور تعلیمی ادارے بھی صفائی ستھرائی کی اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

ساحلی ریاستوں کے اراکین پارلیمنٹ نے بھی ساحلی علاقوں کی صفائی ستھرائی سے متعلق دنیا کی اس طویل ترین اور اپنی نوعیت کے لحاظ سے اولین مہم کو اپنا تعاون دینے کا عزم کیا ہے اور انہوں  نے ارضیاتی سائنس کی وزارت کو مقامی غیر سرکاری تنظیموں کو شامل کرکے مختلف سرگرمیاں انجام دینے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.10211



(Release ID: 1859053) Visitor Counter : 119