زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

باجرے کے بین الاقوامی سال سے قبل ، وزارت زراعت نے قدیم اور فراموش کردہ سنہرے اناج کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا


متعدد مسابقتی پروگرام لانچ کیے گئے ہیں، ان میں سے کچھ ابھی جاری ہیں  اور متعدد پروگراموں کو مائی گو پلیٹ فارم پر لانچ کیا جائے گا

مائی گو سے رابطہ اسے ایک عوامی تحریک بننے کے لیے مدد فراہم کرانے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا

Posted On: 13 SEP 2022 1:57PM by PIB Delhi

قدیم اور فراموش کردہ سنہرے اناجوں کے بارے میں ملک میں بیداری پیدا کرنے اور اس سلسلے میں شمولیت اختیار کرنے کا احساس جگانے کے لیے، زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے محکمہ کے ذریعہ باجرے کے بین الاقوامی سال 2023 سے قبل مائی گو پلیٹ فارم پر متعدد تقریبات اور پہل قدمیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔

مختلف مسابقتی پروگراموں کی تنظیموں کے توسط سے بیداری پیدا کرنے کے لیے مائی گو پلیٹ فارم ایک ازحد اہم اور کامیاب وسیلہ بن چکا ہے۔ مائی گو کے ساتھ رابطہ اسے ایک عوامی تحریک بننے کے لیے مدد فراہم کرانے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔ ملک کے خلاقانہ جذبے کو بروئے کار لانے اور دلچسپی پیدا کرنے کے لیے متعدد مسابقتی پروگرام پہلے ہی لانچ کیے جا چکے ہیں، ان میں سے کچھ ابھی جاری ہیں اور متعدد پروگراموں کو مستقبل میں مائی گو پلیٹ فارم پر لانچ کیا جائے گا۔ مقابلوں کے بارے میں تفصیلات مائی گو کی ویب سائٹ https://www.mygov.in/ پر دستیاب ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DCF8.png

’انڈیاز ویلتھ، ملیٹس فار ہیلتھ‘ کے عنوان سے 5 ستمبر 2022 کو تصاویر پر مبنی کہانی ڈیزائن کرنے کے ایک مقابلے کا اہتمام کیا گیا، اور اس کا مقصد عوام کے درمیان بیداری پیدا کرنے کی غرض سے باجرے کے صحتی فوائد کو سامنے لانا تھا۔ اس مقابلے کا اختتام 5 نومبر 2022 کو ہوگا اور اسے اب تک حوصلہ افزا ردعمل حاصل ہوا ہے۔

باجرا اسٹارٹ اپ اننوویشن چیلنج 10 ستمبر 2022 کو شروع کیا گیا۔ یہ پہل قدمی نوجوان  اذہان کو باجرا ایکو نظام میں موجودہ مسائل کے سلسلے میں تکنیکی/کاروباری حل پیش کرنے کے لیے ترغیب فراہم کرتی ہے۔ یہ اختراعی چیلنج 31 جنوری 2023 تک کھلارہے گا۔

مائٹی ملیٹس کوئز کو حال ہی میں شروع کیا گیا تھا، جس میں پوچھے گئے سوال باجرے اور اس کے فوائد پر مبنی تھے اور اسے بھی زبردست ردعمل حاصل ہوا۔ یہ مقابلہ 20 اکتوبر 2022 کو ختم ہوگا۔ اسے 20 سے 30 اگست 2022 کے درمیان 57779 پیج ویوز اور 10824 داخلے حاصل ہوئے۔

باجرے کی اہمیت پر ایک آڈیو نغمہ اور دستاویزی فلم کے لیے بھی ایک مقابلہ جلد ہی شروع کیا جائے گا۔

باجرے کے بین الاقوامی سال 2023 کے لیے لوگو اور نعرے سے متعلق مقابلے کا اہتمام پہلے ہی کیا جا چکا ہے اور فاتحین کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ حکومت ہند جلد ہی بین الاقوامی باجرا سال 2023  کے اہم موقع پر لوگو اور نعرہ جاری کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XDKO.jpg

 

پس منظر

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سال 2023 کو باجرے کا بین الاقوامی سال قرار دیا ہے۔ اسے اقوام متحدہ کی تجویز کے ذریعہ اپنایا گیا تھا جس کی قیادت بھارت نے کی اور 70 سے زائد ممالک نے اس کے لیے حمایت پیش کی۔ یہ دنیا بھر میں باجرے کی اہمیت ، ہمہ گیر زراعت میں اس کے کردار اور ایک اعلیٰ اوربہترین خوردنی اشیاء کے طور پر اس کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ بھارت 170 لاکھ ٹن سے زائد کے بقدر پیداواریت کے ساتھ باجرے کا عالمی مرکز بننے کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے اور ایشیا میں پیدا ہونے والے باجرے کا 80 فیصد سے زائد حصہ پیدا کرتا ہے۔ ان اناجوں کے لیے سب سے پہلے شواہد سندھ کی تہذیب میں پائے گئے ہیں اور یہ کھانے کے لیے استعمال کیے جانے والے اولین پودوں میں سے ایک تھے۔ اس کی کاشت تقریباً 131 ممالک میں کی جاتی ہے اور یہ ایشیا اور افریقہ میں تقریباً 60 کروڑ لوگوں کا روایتی کھانا ہے۔

 

******

 

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.10199



(Release ID: 1858963) Visitor Counter : 180