کوئلے کی وزارت

دس کمرشیل کوئلہ کانوں کی ای-نیلامی کل سے شروع ہوگی

Posted On: 12 SEP 2022 5:39PM by PIB Delhi

نامزد اتھارٹی، وزارت کوئلہ نے کمرشیل کوئلہ کان کنی کے لیے کوئلے کی کانوں کے لیے بولی طلب کی تھی۔ بولیوں کا تکنیکی جائزہ مکمل کر لیا گیا ہے اور کوئلے کی 10 کانوں کے لیے ای-نیلامی کل شروع کی جائے گی۔

کوئلے کی آٹھ کانوں کی ای-نیلامی 13 ستمبر کو اور کوئلے کی دو کانوں کی نیلامی 14 ستمبر 2022 کو شروع کی جائے گی۔ ای-نیلامی کے لیے رکھی جانے والی کوئلہ کانوں کی کل گنجائش (پی آر سی) 39.31 ملین ٹن سالانہ ہے۔

نامزد اتھارٹی، وزارت کوئلہ نے اب تک 85.54 ملین ٹن سالانہ کی پی آر سی کے ساتھ 43 کوئلے کی کانوں کو کامیابی سے نیلام کیا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 10176)



(Release ID: 1858802) Visitor Counter : 72