ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نےہندوستان میں پائیدار ساحلی انتظام پر قومی کانفرنس کاانعقاد کیا
Posted On:
10 SEP 2022 11:51AM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج بھونیشور میں ہندوستان میں پائیدار ساحلی انتظام پر پہلی قومی کانفرنس کا افتتاح کیا۔
یہ کانفرنس گرین کلائمیٹ فنڈ کے تعاون سے چلنے والے پروجیکٹ - انہانسنگ کلائمٹ ریزیلینس آف انڈیاز کوسٹل کمیونٹیز کے ذریعہ منعقد کی جارہی ہے۔
کانفرنس کا مقصد ہندوستان کی تمام 13 ساحلی ریاستوں کے عہدیداروں کو ایک چھت کے نیچے لانا ہے تاکہ ساحلی اور سمندری حیاتیاتی تنوع، آب و ہوا میں تخفیف اور موافقت اور ساحلی آلودگی کے تین باہم مربوط موضوعات پر توجہ مرکوز کی جاسکے۔
اس کوشش کا مقصد شراکت داروں کا ایک متحرک نیٹ ورک بنانا ہے جو ایک دوسرے کے ساتھ موضوعات کے ساتھ ساتھ ساحلی حکمرانی، ٹیکنالوجیز اور اختراعات کے ساتھ ساتھ ملکی اور بین الاقوامی مالیاتی موضوعات پر بھی بات چیت کرتے رہیں گے۔
جناب بھوپیندر یادو، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر نے کہا:"ہندوستانی ساحلی پٹی ملک کے لیے بہت زیادہ اسٹریٹجک، اقتصادی اور سماجی اہمیت کی حامل ہے۔ 7,500 کلومیٹر پر محیط، یہ دنیا کا ساتواں سب سے طویل علاقہ ہے، اور ملک کی 20 فیصد آبادی کا گھر ہے۔ ہمارے چار میٹروپولیٹن شہروں میں سے تین ساحل پر واقع ہیں۔ ہمارے ساحلی علاقوں میں ماحولیاتی نظام کا ایک بہت بڑا تنوع ہے جو پودوں اور جانوروں کی 17,000 سے زیادہ اقسام پر مبنی ہے۔ بدلتی ہوئی آب و ہوا کے ساتھ، ہمیں ساحلی علاقوں میں رہنے والی کمیونٹیز میں پائیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ کانفرنس ایک اہم وقت پرہورہی ہے کیونکہ ہندوستان نے اپنی نظرثانی شدہ این ڈی سیز پیش کر دی ہیں اور ان اہداف کو پورا کرنے کے لیے کثیر شعبہ جاتی شراکت داری قائم کرنے کی کوشش کی ہے"۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر جناب مملکت اشونی کمار چوبے نے کہا: "اس طرح کی کانفرنسیں ہمارے ملک کے ساحلی علاقوں میں لچک اور پائیداری کی بات چیت کو لانے کے لیے اہم ہیں۔ عزت مآب وزیر اعظم کی لائف موومنٹ میں بھی اس کا تصور کیا گیا تھا۔
پائیدار ساحلی انتظام کو وقت کی ضرورت کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ ڈیٹا پر مبنی پالیسیاں اور انتظامی فریم ورک، شراکت دارانہ تحفظ کے ماڈل، اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی موثر ساحلی انتظام کے لیے اہم ستون ہیں۔
اوڈیشہ، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو کی ریاستوں میں یو این ڈی پی کے ساتھ شراکت داری میں ساحلی کمیونٹیز کی آب و ہوا کی پائیداری کو بڑھانے پر ایک پروگرام نافذ کیا جا رہا ہے۔ گرین کلائمیٹ فنڈ(جی سی ایف) کے تعاون سے یہ اقدام ساحلی انتظام اور منصوبہ بندی میں موافقت کے لیے ماحولیاتی نظام اور کمیونٹی پر مبنی نقطہ نظر کومربوط کر رہا ہے۔
*************
ش ح ۔ اک ۔ ف ر
U. No.10153
(Release ID: 1858634)
Visitor Counter : 118