وزارت دفاع
وائی ڈی 12653 (تارگیری) کا آغاز
Posted On:
12 SEP 2022 9:12AM by PIB Delhi
پی 17 اے کا پانچواں اسٹیلتھ فریگیٹ، جسے ایم ڈی ایل میں تیار کیا گیا ہے، آج محترمہ چارو سنگھ، صدر این ڈبلیو ڈبلیو اے (مغربی علاقہ) نے لانچ کیا، جنہوں نے جہاز کا نام ‘تاراگیری’رکھا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی تعمیل میں، حکومت ہند نے 11 ستمبر 2022 کو ریاستی سوگ کا اعلان کیا۔ یہ تقریب تکنیکی لانچ تک محدود تھی کیونکہ یہ تقریب وقت کی سخت پابندی پر منحصر ہے، اس لئے اس کے شیڈول میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں تھی۔ وائس ایڈمرل اجیندر بہادر سنگھ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ویسٹرن نیول کمانڈ مہمان خصوصی تھے، وی اے ڈی ایم کرن دیشمکھ کنٹرولر وار شپ پروڈکشن اینڈ ایکوزیشن انڈین نیوی اور ایم او ڈی کے دیگر سینئر افسران ان معززین میں شامل تھے جنہوں نے لانچنگ کی تقریب کو دیکھا۔
وار شپ ڈیزائن بیورو(ڈبلیو ڈی بی) اور ایم ڈی ایل ٹیموں نے ماضی میں متعدد کامیاب روایتی لانچوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے، اپنی مہارت کو مزید تقویت بخشی ہے اور بڑی شان وشوکت کے ساتھ ایک اور لانچ کاانعقاد کیا، جس میں پونٹون کشتیوں کی مدد لی گئی تھی۔ لانچ کے بعد، ‘تاراگیری’ ایم ڈی ایل میں اپنے دو ساتھی بحری جہازوں کے ساتھ مل کر ہندوستانی بحریہ کو ان کی ترسیل کے لیے تیاری کی سرگرمیوں میں شامل ہو جائے گا۔
ایم ڈی ایل اور جی آر ایس ای میں سات پی 17 اے فریگیٹس تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں۔ اسٹیلتھ فریگیٹس جیسے پیچیدہ فرنٹ لائن بحری جہازوں کی مقامی تعمیر نے قوم کو جہاز سازی کے میدان میں ایک اونچے مقام پر پہنچا دیا ہے۔ یہ اضافی فوائد فراہم کرتا ہے جیسے کہ اقتصادی ترقی، ہندوستانی شپ یارڈز، ان کے ذیلی ٹھیکیداروں اور ذیلی صنعت کے لیے روزگار پیدا کرنا ۔ مزید یہ کہ پروجیکٹ17 اے کے 75فیصد آرڈر دیسی فرموں بشمول ایم ایس ایم ایز کو دیے گئے ہیں، اس طرح ‘آتم نربھر بھارت’ کا ہدف حاصل کرنےکے لیے ملک کی تلاش کو تقویت ملی ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل اجیندر بہادر سنگھ، ایف او سی- آئی این- سی ، ویسٹرن نیول کمانڈ نے جنگی جہازوں کی تعمیر کے حوالے سے قوم کی خود انحصاری کی جستجو کو پورا کرنے میں مزاگون ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ، وار شپ ڈیزائن بیورو اور دیگر بحری ٹیموں کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘تاراگیری’ جب بھی نیلے پانیوں میں داخل ہو گی آئی این کی طاقت میں ضرور اضافہ کرے گی۔
*************
ش ح۔ س ب۔ رض
U. No.10147
(Release ID: 1858617)
Visitor Counter : 167