سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
12 ستمبر 2022 کو این سی سی کیڈٹس کے ساتھ بات چیت کا اہتمام اور منشیات کے استعمال کے خلاف عزم کیا جائے گا
مرکزی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار بات چیت کے اس پروگرام کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے
توقع کی جاتی ہے کہ این سی سی کیڈیٹس اور نوجوانوں کے علاوہ ملک بھر کے 17 این سی سی ریاستی ڈائرکٹوریٹ لائیو اسٹریمنگ کے ذریعہ اس تقریب میں شرکت کریں گے
Posted On:
11 SEP 2022 2:57PM by PIB Delhi
منشیات کی لعنت کے خطرناک مضمرات کے بارے میں نوجوانوں کو معلومات فراہم کرنے کی فوری ضرورت پر غور کرتے ہوئے، اور نوجوانوں کے درمیان این سی سی کے زبردست اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے ذریعہ 12 ستمبر 2022 کو ، نئی دہلی میں واقع ڈاکٹر امبیڈکر بین الاقوامی مرکز (ڈی اے آئی سی) کے بھیم آڈی ٹوریم میں این سی سی کیڈیٹ کے ساتھ باہم اثر پذیر بات چیت اور منشیات کے استعمال کے خلاف عوامی سطح پر عہد کرنے کی ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
اس باہم اثر پذیر تقریب کی مشترکہ صدارت کے فرائض مرکزی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کے ذریعہ ادا کیے جائیں گے۔ ملک میں این سی سی کے تمام تر 17 ریاستی ڈائریکٹوریٹس لائیو اسٹریمنگ کے توسط سے اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
ریاستوں کے سماجی بہبود کے محکموں کے پرنسپل سکریٹری حضرات، ڈاکٹر امبیڈکر چیئر ایجوکیشنل ادارے اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا سے بھی آن لائن طریقہ سے اس تقریب میں شرکت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ تمام ضلع کلکٹر حضرات کو اپنے اپنے اضلاع میں این سی سی کیڈیٹس اور نوجوانوں کو بات چیت کے اس پروگرام اور حلف لینے سے متعلق تقریب کو دیکھنے اور اس میں شرکت کے لیے سہولتیں فراہم کرانے کے لیے کہا گیا ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ ملک بھر کے ہزاروں این سی سی کیڈیٹس اور نوجوان اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ منشیات کے استعمال میں تخفیف، حکومت ہند ، میں نوڈل محکمہ کے طورپر کام کرتا ہے۔ نوجوانوں، بچوں اور برادری میں بیداری پیدا کرنے کے لیے، شناخت شدہ 272 اضلاع میں 15 اگست 2020 کو حکومت ہند کے ذریعہ نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) شروع کیا گیا تھا۔ اب تک 8 کروڑ سے زائد افراد، جن میں 3 کروڑ نوجوان، 2 کروڑ خواتین اور 1.59 لاکھ تعلیمی ادارے شامل ہیں، این ایم بی اے کا حصہ بن چکے ہیں۔
این سی سی کیڈیٹس کی فعال شمولیت کے ساتھ، توقع کی جاتی ہےکہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ اس مہم کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا اور نشہ مکت بھارت کے ذریعہ طے کیا گیا ہدف حاصل کرے گا۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.10137
(Release ID: 1858533)
Visitor Counter : 112