صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

اونم کے موقع پر صدرجمہوریہ ہند کی مبارکباد

Posted On: 07 SEP 2022 5:05PM by PIB Delhi

 صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے اونم کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک پیغام میں، صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’اونم کے پرمسرت موقع پر، میں ہندوستان اور بیرون ملک  میں مقیم تمام ہم وطنوں، خاص طور پر کیرالہ کے بھائیوں اور بہنوں کو اپنی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

فصلوں کی کٹائی کے موقع پر منایا جانے والا اونم  کا تہوار ہمارے کسانوں کی سخت محنت کی قدرکرنے اور مادر فطرت کے تئیں اظہار تشکر کا ایک سنہرا موقع ہے۔

کیرالہ کے لوگوں نے اپنے شاندار ثقافتی ورثے کو محفوظ کررکھا ہے۔ یہ تہوار ان کے لیے باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کا بھی موقع ہوتا ہے۔

اس موقع پر آئیےہم سب متحد ہو کر کام کرنے کا عزم کریں اور ہندوستان کو ایک خوشحال اور شاندار ملک بنانے میں اپنا تعاون دیں۔

ہندی میں صدر کا پیغام دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 

 

*************

 

ش ح ۔ س ک ۔ ف ر

U. No.10026  



(Release ID: 1857710) Visitor Counter : 83