کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے سان فرانسسکو خلیج علاقے میں پروجیکٹوں کے سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کی


سان فرانسسکو خلیج علاقے میں بھارت اور بھارتی تاجروں میں اسٹارٹ اپس کی صلاحیتوں کے بارے میں کافی اچھے موقع ہیں :جناب پیو ش گوئل

بھارت گھریلو سیمی کنڈکٹر صنعت کو فروغ دینے کے بارے میں کافی سنجیدہ ہے :جناب گوئل

وزیر موصوف نے بھارت کے سائبر اسپیس کو مزید مستحکم اورمحفوظ کرنے  کے لئے سائبر سیکورٹی کمپنیوں کے ساتھ شراکتداری کے لئے کہا ہے

وزیر موصوف نے سان فرانسسکو میں زکیلر کے سی ای او سے ملاقات کی

انہوں نے سروس ناوکے سی ای او جناب بل میک ڈرموٹ سے بات چیت کی

Posted On: 07 SEP 2022 10:42AM by PIB Delhi

کامرس و صنعت، صارفین کے امور خوراک تقسیم عامہ اور کپڑے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج سان فرانسسکو خلیج علاقے میں پروجیکٹوں کے سرمایہ کاروں سے بات چیت کی ۔

وزیر موصوف نے اس ملاقات کے بارے میں ٹوئیٹ کیا ہے ’’سان فرانسسکو خلیج علاقے میں پروجیکٹوں کے سرمایہ کاروں کے ساتھ کافی سرگرم بات چیت رہی ،گہری سرگرمیوں اور بھارتی اسٹارٹ اپ کے متحرک نظام کے ساتھ مزید اور زیادہ شراکتداری کی حوصلہ افزائی کی ۔‘‘انہوں نے ابتدائی مرحلے کے بھارتی اسٹارٹ اپس کی   ترقی اور کامیابی کے لئے تربیت کار کے طور پر بھی ان کی حوصلہ افزائی کی ۔

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CM0R.jpg

 

 

جناب گوئل نے   سان فرانسسکو میں آج زکیلر کے سی ای او  جناب جے چودھری سے بھی ملاقات کی ۔

’’وزیر موصوف نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ چونکہ بھارت ڈیجیٹل اسپیس میں لگاتار ترقی کررہا ہے لہذا ملک میں ایک مزید محفوظ ڈیجیٹل انڈیا کی یقین دہانی کے لئے ملک میں سائبر سکورٹی کو مزید فروغ دینے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیا کیا گیا۔‘‘

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LN0P.jpg

 

 

جناب گوئل نے سروس ناو کے سی ای او جناب بل میک ڈیر موٹ  سے بھی بات چیت کی ۔

وزیر موصوف نے کہا ’’ جیسا کہ بھار ت میں ڈیجیٹل ٹیک ایڈ  کا آغاز ہورہا ہے لہٰذا اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ کس طرح مصنوعی ذہانت اور مشین کے ذریعہ سیکھنے کے رجحان سے کوئی سوفٹ وئیر ایک سروس مارکٹ کے طور پر تیزی سے تبدیل ہورہی ہے جس سے بھارت کے پانچ ٹریلین معیشت بننے کے سفر میں تیز رفتاری آگئی ہے۔‘‘

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031DGS.jpg

 

وزیر موصو ف نے دن میں شروع میں اسٹینڈ فورڈ گریجویٹ اسکول آف بزنس کے اساتذہ اور طلبا سے خطاب کیا ۔انہوں نے بھارتی برادری کی تقریب میں بھی شرکت کی جس کا اہتمام ٹائی سلی کون ویلی ، آئی آئی ٹی اسٹارٹ اپس اور انڈین کمیونٹی سینٹر کے ساتھ مل کرقونصل خانہ نے کیا تھا ۔

بعد میں دن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ بے علاقے میں بھارت اور بھارتی تجارت نیز اسٹارٹ اپس کے لئے بہت سے موقع دستیاب ہیں ۔وزیر موصوف نے کہا کہ  ان کی نظر میں بھارت کی ایک ارب تیس کروڑ کی آبادی  پر مشتمل ایک بڑی مارکٹ  بھی تھی ۔

انہوں نے خود روزگاری اور صلاحیت کو استعمال کرنے (سیتو) اسکیم جیسی مینٹر شپ کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کی طرف سے کئے گئے بہت سے اقدامات کا ذکر کیا۔نیز انہوں نے یکسر تبدیلی لانے اور بہتری لانے والے دیگر اقدامات کا بھی ذکر کیا ۔

سائبر سکوریٹی کی کمپنی زکیلر کے سی ای او کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ دنیا سائبر سکورٹی کے میدان میں چیلنجوں کا سامنا کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت بھارت کے سائبر اسپیس کو محفوظ بنانے کی جانب کی جانے والی اہم کوششوں پر توجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ خلیج علاقے میں سائبر سکورٹی سے متعلق کمپنیوں کے ساتھ شراکتداری سے ان کوششوں میں جلد کامیابی ملے گی۔

سیمی کنڈکٹر پالیسی کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ بھارت نے سیمی کنڈکٹر پالیسی کئی مہینے پہلے بنائی تھی جس کے تحت کمپنیوں کو ترغیبات کی پیش کش کی گئی تھی تاکہ وہ بھارت میں اپنا مال تیار کرے اور یہاں اپنے پلانٹس قائم کریں ۔ہمارے پاس  ایس سی چین کے ڈیزائن کے لئے اچھا نظام موجود ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہم کئی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں اور ان میں سے بہت سی کمپنیوں میں بھارت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔جناب گوئل نے یقین دہانی کرائی کہ بھارت گھریلو سیمی کنڈکٹر صنعت کو فروغ دینے کے بارے میں پوری طرح سنجیدہ ہیں۔

 

***********

 

ش ح ۔  ا س ۔ م ش

U. No.9982



(Release ID: 1857333) Visitor Counter : 121