کانکنی کی وزارت

کوئلہ اور کانوں کی وزارتیں حیدرآباد میں دو روزہ قومی کان کنی وزراء کانفرنس کا انعقاد کریں گی


معدنیات کی تلاش کی حوصلہ افزائی کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے  اور حالیہ پالیسی اصلاحات کے اثرات کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوزہوگی 

کان کنی کے وزراء اور ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران  اس  کانفرنس میں شرکت کریں گے

Posted On: 06 SEP 2022 11:23AM by PIB Delhi

کوئلہ اور کانوں کی وزارت 9 اور 10 ستمبر 2022 کو حیدرآباد میں دو روزہ قومی کانوں کے وزراء کی کانفرنس کا انعقاد کرے گی تاکہ ملک میں معدنیات کی تلاش کو مزید فروغ دینے کے لیے نئی اور موثر حکمت عملی تیار کی جا سکے اور کان کنی کے شعبے میں مرکز کی طرف سے حالیہ پالیسی اصلاحات کی اثرانگیزی کا   بھی جائزہ لیا جا سکے۔

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی، کانوں، کوئلہ اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب راؤصاحب پاٹل دانوے، کوئلہ، کانوں کی وزارتوں کے سیکریٹری، مختلف ریاستوں کے وزرا، پرنسپل سیکریٹریز (مائنز) اور ڈی جی ایمز/ڈی ایم جیز اور دیگر اہم سینئر عہدیداران کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ اگلے 25 سالوں میں معدنیات کی عالمی مانگ موجودہ پیداوار سے بڑھ جائے گی، معدنیات کا شعبہ ہماری مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس لیے، ریاستی حکومتوں کو معدنیات کے شعبے میں درپیش رکاوٹوں کو سامنے رکھنے  کے لیے قومی کانوں کے وزراء کی کانفرنس ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔ کانفرنس کا مقصد کان کنی کی  وزارت  اور مختلف ریاستی حکومتوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

کانفرنس کی جھلکیوں میں کان کنی کے شعبے میں کی گئی کوششوں اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ (این ایم ای ٹی )کے فنڈز کے موثر استعمال پر تبادلہ خیال، کرناٹک، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، گجرات کی ریاستی حکومتوں کی طرف سے پریزنٹیشن  شامل ہیں۔اسی طرح  ریاستی حکومتوں کے ذریعہ نیلامی کی حیثیت اور نوٹیفائیڈ پرائیویٹ ایکسپلوریشن ایجنسیوں (این پی ای ایز )کے ساتھ بات چیت شامل ہے ۔

کانفرنس کے دوسرے دن وزارت کوئلہ، کوئلے کے شعبے میں ہونے والی اصلاحات اور ان کے اثرات، کوئلے کی کان کنی کے منصوبوں کے لیے زمین کے حصول کے طریقوں اور کوئلے کی لاجسٹکس کو مختلف پریزنٹیشنز  کے ذریعے دکھائے گی۔ پہلے سے ہی الاٹ شدہ کوئلے کی کانوں کا کام شروع کرنا  اور ان کی حیثیت ایک اور توجہ کا مرکز ہوگی۔

ریاستی حکومتوں کے کانکنی کے  وزراء کے علاوہ کوئلہ کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر۔ انیل کمار جین اور کول انڈیا لمیٹڈ کے چیئرمین جناب پرمود اگروال دوسرے دن کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

**********

 

(ش ح ۔اک ۔ ع آ)

U -9932



(Release ID: 1857047) Visitor Counter : 122