کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب گوئل نے سان فرانسسکو میں مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا
سان فرانسسکو میں غدر میموریل ہال کا دورہ کیا؛ اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو یاد کیا
Posted On:
06 SEP 2022 8:52AM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج سان فرانسسکو میں مہاتما گاندھی کو گلہائے عقیدت پیش کئے۔
ایک ٹویٹ میں، انہوں نے کہا، ‘‘ہم جو کچھ کرتے ہیں اور جو ہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، ان دونوں کے درمیان جو فرق ہے،وہ اس دنیا کے بیشتر مسائل کو حل کرنے کے لیے کافی ہوگا۔’’
‘‘اس وقت جبکہ میں سان فرانسسکو میں مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا شرف حاصل کررہاہوں، مجھے ایک زیادہ مساوی اور خوشحال دنیا تشکیل دینے کی سمت میں ہندوستان کی کوششوں اور صلاحیتوں پر فخر محسوس ہورہاہے۔’’
اس کے بعد وزیر موصوف نے سان فرانسسکو میں غدر میموریل ہال کا دورہ کیا۔ اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا، ‘‘میں آج غدر میموریل میں موجود ہوں، اپنے آباؤ اجداد کے لیے احسان مندی کے گہرے احساسات کے ساتھ، جنہوں نے ہماری پیاری مادر وطن کے لیے ‘سب کچھ’ قربان کردیا۔
میں اپنے ملک کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کے لیے ‘امرت کال’ میں ہندوستان کی خدمت کرنے کا عہد کرتا ہوں۔
جئے ہند!’’

مرکزی وزیر ہندوستان-امریکہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم کانفرنس اور ہند-بحرالکاہل اقتصادی فریم ورک(آئی پی ای ایف) یہ کہ وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے 5 سے 10 ستمبر 2022 تک ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سان فرانسسکو اور لاس اینجلس کے غیر ملکی دورے پر ہیں۔
*************
ش ح۔ س ب۔ رض
U. No.9923
(Release ID: 1856999)
Visitor Counter : 127