وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

وزارت نے ‘‘ آئندہ کل کے 75 تخلیقی اذہان’’ کے لئے درخواستیں طلب کیں

Posted On: 05 SEP 2022 5:17PM by PIB Delhi

وزارت اطلاعات و نشریات نے ‘‘ آئندہ کل کے 75 تخلیقی اذہان’’ کے لئے اندراجات وصول کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔  گوا میں  منعقد ہونے والے بین الاقوامی ہندوستانی فلم فیسٹیول میں یہ سالانہ حصہ ہے، جس میں فلم  سازی  کے مختلف پہلوؤں سے متعلق نوجوان تخلیقی صلاحیتوں کی  نشاندہی،  حوصلہ افزائی اور نشوو نما کی جاتی ہے۔

 آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر یہ سلسلہ 2021 میں شروع کیا گیا تھا اور یہ سال اس کا دوسرا سال ہے۔ فلم سازوں کی تعداد ہندوستان کی آزادی کے 75 برسوں کی علامت ہے۔ آنے والے برسوں میں تخلیقی اذہان میں حصہ لینے والے نوجوانوں کی تعداد    ہر سال ایک  بڑھائی جائے گی تاکہ اس اقدام  کا ولولہ قائم رکھا جا سکے۔

 انٹر نیشنل   فلم فیسٹیول آف انڈیا کے 53ویں ایڈیشن سے قبل نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام ممتاز  ہستیوں پر مشتمل ایک جیوری درخواستوں کے مشمولات کی بنیاد پر 75 تخلیقی اذہان کا انتخاب کرے گی۔  اس  پروگرام کے تحت ابھرتے ہوئے نوجوان  فلم سازوں کو منتخب کر کے انہیں ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جاتا ہے کہ وہ گوا میں  آئی  ایف ایف آئی کے دوران قومی اور بین الاقوامی فلم سازوں سے ملاقات کر کے اور ان سے بات چیت کر کے فلم سازی کے رموزو نکات کو سمجھیں اور سیکھیں۔  2021 میں اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب  انوراگ   سنگھ ٹھاکر نے یہ تصور پیش کیا تھا تاکہ نوجوان     صلاحیتوں کو میڈیا اور  تفریحی شعبے کے اکابرین کے ساتھ مل کر سیکھنے کا موقع ملے۔  

گوا میں فلم فیسٹیول  کے دوران منتخبہ 75 کل کے تخلیقی اذہان فلم سازی کے میدان کے اہم ترین افراد کے خصوصی اجلاس اور ورکشاپ وغیرہ میں حصہ لے سکیں گے۔     اس کے علاوہ ہر ٹیم ایک مقابلے میں حصہ لے گی اور    53 گھنٹے کے اندر مختصر فلم بنانی ہوگی۔    فلم کا بنیادی موضوع آزادی کا امرت مہوتسو سے متعلق ہوگا اور ہر ٹیم فلم سازی کے ذریعے ہندوستان کی آزادی کے 100 برس کے بارے میں اپنے نظریئے سامنے رکھیں گے۔ چنیدہ تخلیقی اذہان  7 ٹیموں میں بانٹے جائیں گے اور ساتوں ٹیموں کی بنائی گئی فلموں کو  24 نومبر 2022 کو آئی ایف ایف آئی کے تھیٹر میں دکھایا جائےگا۔  بہترین فلم کو انعام دیا جائے گا۔   تمام شرکاء  کو مقابلے کے چیلنج میں حصہ لینا ہوگا۔

اس اقدام کا مقصد یہ بھی ہے کہ ہندوستان کو فلم سازی کے متن اور فلم سازی کے  قبل کی سرگرمیوں  کا مرکز بنایا جائے۔  اس کے لئے نوجوان تخلیقی اذہان کو منتخب کر کے انہیں اس جانب  حوصلہ دیا جائے اور ان کی نشو و نما کی جائے۔  وزارت نے تعمیری اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شرکاء اس موقع کو میڈیا  اور   تفریح کے شعبے میں منافع بخش روزگار حاصل کرنے کے طور پر بروئے کار لا سکیں۔

درخواستیں  5 ستمبر 2022  سے   23 ستمبر 2022 تک وصول کی جائیں گی۔

https://www.iffigoa.org/creativeminds

 

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1856974) Visitor Counter : 159