نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

وزیر داخلہ جناب امت شاہ کل احمد آباد میں 36ویں نیشنل  گیمز کے ترانے اور میسکوٹ کا آغاز کریں گے


گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل اور مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اس شاندار تعارفی تقریب میں شرکت کریں گے

Posted On: 03 SEP 2022 4:43PM by PIB Delhi

چھتیس  ویں نیشنل گیمز کی تعارفی تقریب اتوار کی شام احمد آباد کے ایکا ایرینا ٹرانس اسٹیڈیا میں ممتاز معززین کی موجودگی میں منعقد ہوگی۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ، گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کے ساتھ اس میگا ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ اس شاندار تقریب میں ریاست بھر سے 9000 سے زیادہ معزز مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔

اس تعارفی تقریب میں  گیمز اور میسکوٹ کی نقاب کشائی کے ساتھ ساتھا کسٹم  کیوریٹڈ ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن کا  لانچ کی جائے گی، جو ملک میں کھیلوں کے سب سے بڑےپروگرام کا آغاز ہوگا۔

گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندرا پٹیل نے کہا ’’ہمیں نیشنل گیمز کی میزبانی کرنے پر خوشی اور فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا ’’ہم ہندوستان کے ٹاپ ایتھلیٹ اور عہدیداروں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور اس کو اب تک کا بہترین گیمز بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں‘‘۔

جو دیگر معززین موجود ہوں گے ان میں گجرات کے کھیل کود، نوجوانوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے وزیر ہرش سنگھوی، احمد آباد کے میئر کریت کمار جے پرمار، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر انیل کھنہ، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی مرکزی وزارت کی(اسپورٹس) سکریٹری محترمہ سجاتا چترویدی، آئی اے ایس شامل ہیں۔

چھتیس ویں نیشنل گیمز، جس کی تھیم سیلی بریٹنگ  یونٹی تھرو اسپورٹس ہے، سات سال کے وقفے کے بعد 29 ستمبر سے 12 اکتوبر تک منعقد کئے جائیں  گے۔

ریاست کے چھ شہر – احمد آباد، گاندھی نگر، سورت، وڈودرا، راجکوٹ اور بھاؤ نگر – میزبانی کریں گے۔ نئی دہلی اضافی طور پر ٹریک سائیکلنگ ایونٹ کی میزبانی  کرے گا۔

اٹھائیس ریاستوں اور آٹھ مرکز کے زیر انتظام خطوں سے اندازاً  7000 ایتھلیٹس کے  36 ڈسپلنس  میں شرکت کرنے کی توقع ہے جن میں روایتی اولمپک کھیل  بھی شامل ہیں۔ ملکھمب اور یوگ آسن جیسے دیسی کھیل بھی پہلی بار نیشنل گیمز میں شامل ہوں گے۔

اس سے پہلے گیمز  2015 میں کیرالہ میں منعقد ہوئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-9848

                          



(Release ID: 1856552) Visitor Counter : 115