امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
30 اگست 2022 تک 881.30 ایل ایم ٹی دھان کی سرکاری خرید کی گئی ؛ ایم ایس پی قیمت 1,72,734.69 کروڑ ایم ایس پی کے تحت تقریباً 130.65 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا
30 اگست ، 2022 تک 187.92 ایل ایم ٹی گیہوں کی سرکاری خرید کی گئی ؛ 37,866.13 کروڑ روپے کی ایم ایس پی کے تحت تقریباً 17.83 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
31 AUG 2022 5:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی،31 اگست، 2022/ 22-2021 کے خریف کی مارکیٹنگ سیزن میں مرکزی پول کے تحت دھان کی سرکاری خرید خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ یہ خریداری مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کی جارہی ہے۔
30.08.2022 تک 881.30 ایل ایم ٹی دھان (جس میں خریف فصل 759.32 ایل ایم ٹی اور ربیع کی فصل 121.98 ایل ایم ٹی ) کی سرکاری خرید کی گئی ۔ 1,72,734.69 کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر کے تحت تقریباً 130.65 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

23-2022 سے ربیع کی مارکیٹنگ کے سیزن میں گیہوں کی خریداری۔
23-2022 کے ربیع کی مارکیٹنگ سیزن کے دوران 30.08.2022 تک 187.92 ایل ایم ٹی گیہوں کی سرکاری خرید کی گئی جس سے 37,866.13 کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر کے تحت تقریباً 17.83 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 9735
(ریلیز آئی ڈی: 1855854)
وزیٹر کاؤنٹر : 184