وزارت خزانہ

کرناٹک، تریپورہ، اتر پردیش، آندھرا پردیش اور گجرات میں دیہی مقامی اداروں  کے لئے 4189.58 کروڑ روپے کی امدادی رقم جاری کی گئی


سال 23۔2022میں اب تک دیہی مقامی اداروں کے لئے مجموعی طور پر 15705.65 کروڑ روپے کی امدادی رقم جاری کی گئی ہے

Posted On: 31 AUG 2022 4:17PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کے  اخراجات کےمحکمہ نے بدھ کے روز کرناٹک (628.07 کروڑ روپے)، تریپورہ (44.10 کروڑ روپے)، اتر پردیش (2239.80 کروڑ روپے)، آندھرا پردیش (569.01 کروڑ) اور گجرات (708.60 کروڑ روپے) کے لئے  دیہی مقامی اداروں کو  گرانٹ  فراہم کرانے کے واسطے 4189.58 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی۔ ایک کروڑ روپے کی رقم جاری کی۔ سال 23۔2022 کی ٹائیڈ گرانٹس کی پہلی قسط کرناٹک، تریپور اور اتر پردیش کے لیے  جاری کی گئی جبکہ سال22۔2021 کی ٹائیڈ گرانٹس کی دوسری قسط آندھرا پردیش اور گجرات کے حق میں جاری کی گئی ہے۔

پندرہویں  مالیاتی کمیشن نے  دو اہم خدمات یعنی (اے) صفائی ستھرائی اور کھلے میں رفع حاجت سے پاک  ہونے کے درجےکو برقرار رکھنا اور (بی) پینے کے پانی کی سپلائی، بارش کے پانی کا ذخیرہ کرنے اور واٹر ری سائیکلنگ کی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کی سفارشات پر دیہی مقامی اداروں کے لئے ٹائیڈ گرانٹس کی سفارش  کی تھی۔

پنچایتی راج اداروں کے لیے مختص کی گئی مجموعی امداد رقم میں ے، 60 فیصد قومی ترجیحات جیسے پینے کے پانی کی سپلائی، بارش کے پانی کا ذخیرہ  کرنے  اور صفائی ستھرائی کے لیے مقرر کی گئی  (جسے ٹائیڈ  گرانٹ کہا گیا ہے)، جب کہ 40 فیصد  امدادی رقم ان ٹائیڈ ہے  اور جس کو مخصوص جگہ کی ضرورتوں کے لیے پنچایتی راج اداروں کی صوابدیدکے مطابق  استعمال کیا جاسکتاہے۔

مقامی اداروں کی گرانٹس کا مقصد دیہی مقامی اداروں کو مرکز کے ذریعہ اسپانسرڈ  کردہ اسکیموں کے تحت صفائی ستھرائی اور پینے کے پانی کے لیے مرکز اور ریاست کے ذریعہ مختص کئے گئے فنڈز کے علاوہ  اضافی فنڈز کو یقینی بنانا ہے۔

سال 22۔2021 اور 23۔2022کے دوران گرانٹس کے اہل ہونے کے لیے، دیہی مقامی اداروں کو کچھ شرائط پوری کرنی ہوں گی۔ یہ شرائط شفافیت کو بڑھانے، مقامی اداروں کے انتخابات مستقل طور پر کرانے اور مقامی  اداروں کے ذریعہ سالانہ ترقیاتی منصوبے تیار کرنے کی لگائی گئی ہیں۔

ٹائیڈ اور ان ٹائیڈ دونوں گرانٹس کو حاصل کرنے کے لیے پچھلے سال کا عارضی کھاتہ  اور گزشتہ سال سے پچھلے سال کا آڈٹ شدہ کھاتہ کم از کم 25فیصد  مقامی اداروں کے ذریعہ تیار کرنا اور اسے آن لائن  پبلک ڈومین میں دستیاب کرانا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ  کھاتوں کی تفصیل ای گرام سوراج اور آڈٹ آن لائن پورٹل پر بھی  ضرور اپ لوڈ کی جائے۔ گرانٹ محض ان مقامی  اداروں کو جاری کی جاتی ہے جو باضابطہ طور پر منتخب کئے گئے ہوں ۔

اس کے علاوہ، ٹائیڈ گرانٹ حاصل کرنے کے اہل ہونے کے لیے، دیہی مقامی ادارے ای گرام سوراج پر ترقیاتی منصوبے اپ لوڈ کریں گے جن میں صفائی ستھرائی اور پینے کے پانی کی سپلائی  کے لئےسالانہ ایکشن پلان کی تفصیلات شامل ہوں۔ پینے کے پانی کی سپلائی کے لئے سالانہ ایکشن پلان میں پینے کے پانی کی سپلائی، بارش کے پانی کا  ذخیرہ کرنے اور واٹر ری سائیکلنگ کے بارے میں تفصیلات شامل ہوں گی۔ صفائی ستھرائی کے سالانہ ایکشن پلان میں او ڈی ایف کا درجہ کرنا اور اسے برقرار رکھنااور مقامی ادارے میں ایس ایل  ڈبلیو ایم  اقدامات  کی منصوبہ بندی اور نفاذ شامل ہوگا۔ مقامی  اداروں کو ویب سائٹ پر  15ویں مالیاتی کمیشن کے فنڈ ز  (دونوں حصوں) کے استعمال  کی تفصیل بھی اپ لوڈ کرنی ہوگی

ریاستوں کو مرکزی حکومت سے وصولی کے 10 کام کے دنوں کے اندر گرانٹ مقامی اداروں کو منتقل کرنی ہوگی۔ 10 کام کے دنوں سے زیادہ تاخیر کی صورت میں ریاستی حکومتوں کو سود کے ساتھ گرانٹ جاری کرنی ہوگی۔

سال 2022-23 میں اب تک جاری کی گئی دیہی مقامی ادروں کی گرانٹس کی ریاست وار رقم ذیل میں دی گئی ہے۔

سال 2022-23 میں جاری کی گئی دیہی مقامی اداروں کی  ریاست وار رقم۔

 

نمبر شمار

ریاست کا نام

2022-23 کے دوران جاری کردہ کل رقم

[31اگست 2022 تک]

روپے کروڑ میں

1

آندھرا پردیش

948.35

2

اروناچل پردیش

0.00

3

آسام

0.00

4

بہار

1921.00

5

چھتیس گڑھ

557.00

6

گوا

0.00

7

گجرات

1181.00

8

ہریانہ

0.00

9

ہماچل پردیش

224.30

10

جھارکھنڈ

249.80

11

کرناٹک

1046.78

12

کیرالہ

623.00

13

مدھیہ پردیش

1472.00

14

مہاراشٹر

1092.92

15

منی پور

0.00

16

میگھالیہ

40.50

17

میزورم

0.00

18

ناگالینڈ

18.40

19

اوڈیشہ

864.00

20

پنجاب

0.00

21

راجستھان

0.00

22

سکم

6.60

23

تمل ناڈو

1380.50

24

تلنگانہ

273.00

25

تریپورہ

73.50

26

اتر پردیش

3733.00

27

اتراکھنڈ

0.00

28

مغربی بنگال

0.00

x

کل

15705.65

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

*اعداد و شمار کو اعشاریہ کے دو مقام تک مکمل کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

 

U-9727

                          



(Release ID: 1855797) Visitor Counter : 114