عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا – پچھلے 8 برسوں میں وزیر اعظم مودی کی فلاحی اسکیمیں بغیر کسی ووٹ بینک کی سوچ کے ساتھ ضرورت مندوں تک پہنچی ہیں
وزیرموصوف نے اترپردیش کے مین پوری میں ’’لابھارتھیوں‘‘ اور پی آر آئی، ڈی ڈی سی، بی ڈی سی اور میونسپل کونسل کے چیئرپرسن اور ممبران کے ساتھ ایک کے بعد ایک کئی میٹنگوں سے خطاب کیا
مودی سرکار کی ہر ایک غریب اور عوامی بہبود کی اسکیموں کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا کہ وہ ذات، مسلک، مذہب یا کسی بھی ووٹ کی پرواہ کئے بغیر آخری قطار کے سب سے زیادہ ضرورت مند یا آخری فرد تک پہنچیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
وزیر موصوف نے کہا - پنچایتی راج اداروں کے نمائندے ہی مودی کے نئے بھارت کے سچے پیغام رساں ہیں
Posted On:
30 AUG 2022 2:39PM by PIB Delhi
سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ پچھلے 8 برسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی فلاحی اسکیمیں بغیر کسی ووٹ بینک کی سوچ کے ساتھ ضرورت مندوں تک پہنچی ہیں۔
مرکزی وزیر نے اترپردیش کے مین پوری میں ’’لابھارتھیوں ‘‘ و پی آر آئی، ڈی ڈی سی، بی ڈی سی اور میونسپل کونسل کے چیئرپرسن اور ممبران کے ساتھ یکے بعددیگرے کئی میٹنگوں سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ غریب حامی اور فلاحی اسکیموں میں ہر ایک کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ ذات، مسلک، مذہب یا کسی بھی ووٹ سے پرواہ کئے بغیر آخری قطار کے سب سے ضرورت مند یا آخری فرد تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوری طرح سے دین دیال اپادھیائے کے انتودیا کے فلسفہ کے عین مطابق ہے، جس کا مطلب ہے - آخری فرد کا ابھرنا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جب جناب نریندر مودی نے مئی 2014 میں اقتدار سنبھالا تھا تب ملک کی تقریباً نصف آبادی بیت الخلا، رہائش، ٹیکہ کاری، بجلی کنکشن اور بینک کھاتوں جیسی سہولیات سے محروم تھی۔ انہوں نے کہا کہ سب کی کوششوں سے گزشتہ 8 برسوں کے دوران مرکز کئی اسکیموں کوتقریباً 100 فیصد مکمل کرنے میں کامیاب رہا ہے،امرت کال کے اگلے 25 برسوں میں بھارت کو دنیا کا صف اول کا ملک بنانے کا ایک نیا عہدکیاگیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا (پی ایم- جی کے اے وائی)، پردھان منتری آواس یوجنا، پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا، ہر گھر جل، اجولا، بیت الخلا، جن دھن، آیوشمان جیسی شہریوں پر مرکوز اسکیمیں بغیر کسی سیاسی اور دیگر سوچ کے ایسے گھر تک پہنچ ہے اور ان میں "سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس" کے اصول پر عمل کرکے سماج کے ضرورت مند اور محروم طبقوں کو ملحوظ رکھنےکے لیے ان میں بہت احتیاط برتی گئی ہے "۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کے برعکس جب خوشنودی حاصل کرنے کی پالیسی رائج تھی، اب لوگوں کو بغیر کسی امتیازی سلوک کے فلاحی اسکیموں کا فائدہ مل رہا ہے ۔ وزیر موصوف نے اس پر زور دیا کہ ان فلاحی اقدامات نے کروڑوں لوگوں کو کافی زیادہ غریبی کے چنگل سے باہر نکالا ہے اور انہیں ایک باعزت زندگی فراہم کی ہے۔
مرکزی وزیر نے پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) اور ان کے نمائندوں کو وزیر اعظم نریندر مودی کی فلاحی اسکیموں کا ضروری پیغام رساں کہا ۔ انہوں نے کہا کہ پنچوں، سرپنچوں کے ساتھ ساتھ بلاک اور ضلع کونسلوںمیں منتخب نمائندوں کو آخری قطار کے آخری فرد تک پچھلے 8 سالوں کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی شروع کی گئی غریب اور فلاحی اسکیموں کو پہنچانے اور اسے ہر ایک اسکیم کا فائدہ پہنچانے کو یقینی بنانے میں ایک خاص رول ادا کرنے کا موقع ہے۔
مرکزی وزیر نے پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں اور مقامی منتخب نمائندوں سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وہ مودی کے نئے بھارت کے سچے پیغامبر ہیں اور انہیں یہ یقینی بنانے کے لئے کہا ہے کہ ایک بھی اہل شہری پردھان منتری آواس یوجنا، اجولا، پردھان منتری غریب کلیان یوجنا، آیوشمان، پردھان منتری کسان سمان ندھی، سوچھتا اور صاف پینے کے پانی کی اسکیموں کا فائدہ حاصل کرنے سے محروم نہ رہیں۔ انہوں نے ان نمائندوں سے کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی تال میل سے کام کریں جس سے یہ یقینی کیا جا سکے کہ غریبوں کی بہبود کی ہر اسکیموں سے کوئی بھی نہ چھوٹے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے منتخب نمائندوں کو پچھلے آٹھ برسوں کے دوران مودی حکومت کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں عوام کے بیچ بیداری پیدا کرنے کے لئے علاقے میں سخت محنت کرنے کے لئے کہا اور یہ کہ کس طرح سے لوگوں کا ذہن مایوسی سے امید میں تبدیل ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ، وزیرموصوف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مودی سرکارکے خلاف آج تک بدعنوانی کا ایک بھی الزام نہیں لگاہے اور وزیر اعظم مودی نےایک شفاف اور فراہمی پر مبنی انتظامیہ دینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 9677)
(Release ID: 1855571)
Visitor Counter : 110