صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
گنیش چترتھی کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے مبارکباد
Posted On:
30 AUG 2022 5:24PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے گنیش چترتھی کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ ’’گنیش چترتھی کے پرمسرت موقع پر، میں ہندوستان اور ملک سے باہر مقیم تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔
گنیش چترتھی، بھگوان گنیش کا یوم پیدائش، حکمت، خوشحالی اور خوش قسمتی کی علامت ہے۔ بھگوان گنیش کو وگھن ہرتا اور منگل مورتی سمجھا جاتا ہے۔
اس موقع پر، آئیے ہم آہنگی اور بھائی چارہ کو برقرار رکھنے کے لیے بھگوان گنیش کے آشیرواد کے لیے پرارتھنا کریں۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ دنیا میں امن اور خوشی برقرار رہے۔‘‘
صدر کا پیغام دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 9684
(Release ID: 1855536)
Visitor Counter : 142