سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
ملک بھر میں بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ (آئی ڈی پی)جاری کرنے کے سلسلے میں شہریوں کی زیادہ آسانی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا
Posted On:
29 AUG 2022 12:33PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی مرکزی وزارت نے ملک بھر میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ (آئی ڈی پی) جاری کرنے میں شہریوں کی زیادہ آسانی کیلئے 26 اگست 2022 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
ہندوستان جو 1949 کے جنیوا کنونشن کے بین الاقوامی سڑک ٹریفک سے متعلق کنونش پر دستخط کرنے والا ملک ہے، کو اس کنونشن کے تحت فراہم کردہ آئی ڈی پی جاری کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دیگر ملکوں کے ساتھ باہم بنیاد پر اسے قبول کیا جاسکے۔
سردست آئی ڈی پی کا فارمیٹ، سائز، پیٹرن اور کلر وغیرہ ہندوستان میں مختلف ریاستوں میں جاری کیا جارہا ہے۔ اس کی وجہ سے کئی شہری غیرملکوں میں اپنے متعلقہ آئی ڈی پی کے ساتھ مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔
لہٰذا اب اس ترمیم کے ذریعے آئی ڈی پی کے لئے فارمیٹ ، سائز اور کلر وغیرہ ہندوستان بھر میں جاری کرنے کیلئے معیاری بنایا گیا ہے اور آئی ڈی پی کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کو جوڑنے کیلئے کیو آر کوڈ کے واسطے شق بنائی گئی ہے۔ مختلف کنونشنس اور سینٹرل موٹر وہیکل سے متعلق ضابطے 1989 کے گاڑی کے زمروں کا موازنہ ریگولیٹری اتھارٹیز کی آسانی کیلئے بڑھایا گیا ہے۔ ہیلپ لائن نمبرس اور ای میل بھی فراہم کی گئی ہے۔
گزٹ نوٹیفکیشن دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ح ا۔ ع ن۔
U- 9635
(Release ID: 1855231)
Visitor Counter : 186