نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

وزیر اعظم  مودی کی ’’مِیٹ دی چیمپئن‘‘ پہل قدمی کل  کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر 25 سے زیادہ شہروں میں منعقد کی جائے گی


اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا-ایس اے آئی ، پورے بھارت میں سبھی مراکز پر کھیل کود سے متعلق سرگرمیوں کا انعقاد کرےگی

Posted On: 28 AUG 2022 7:26PM by PIB Delhi

29اگست 2022 کو کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر ، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت(ایم وائی اے ایس)،’’میٹ دی چیمپئن‘‘ یعنی’’ چیمپئن سے ملئے‘‘ پہل قدمی کا ملک بھر کے 26 اسکولوں میں انعقاد کرےگی۔

جو چنندہ ممتاز ایتھلیٹس اس پہل قدمی میں حصہ لیں گے ان میں دوسروں کے علاوہ دولت مشترکہ کھیلوں(سی ڈبلیو جی)  اور ورلڈ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والی نکہت زرین ، پیرا لمپکس اور سی ڈبلیو جی میں تمغہ حاصل کرنے والی بھاوینہ پٹیل اور ٹوکیو اولمپکس اور سی ڈبلیو جی میں تمغہ حاصل کرنے والے من پریت سنگھ شامل ہیں ۔

’’میٹ دی چیمپئن‘‘ اسکولوں کے دورہ سے متعلق ایک منفرد مہم ہے جس کا گذشتہ برس دسمبر میں اولمپکس کھیلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے نیرج چوپڑہ نے آغاز کیا تھا اور یہ مہم گذشتہ چند ماہ کے دوران ملک بھر کے مختلف حصوں میں پہنچ چکی ہے۔

اسکولوں کے دورے کے دوران ، چیمپئن کھلاڑی ،اسکولی بچوں کواپنے تجربات ، زندگی میں سیکھے گئے سبق سے آگاہ کریں گے اور صحت مند کھانا کیسے کھایا جائے ، اس بارے میں مفید معلومات فراہم کریں گے اور اسکول بچوں کو مجموعی طور پر ترغیب فراہم کریں گے ۔

کھیل کود کے قومی دن کے خصوصی موقع اور ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی میجر دھیان چند کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ۔ایس اے آئی نے اس پہل قدمی میں توسیع کردی ہے اور ان ایتھلیٹس کو بھی اس میں شامل کرلیا ہے جنہوں نے حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے دولت مشترکہ کھیلوں (سی ڈبلیو جی) اور ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کی تھی۔اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ، اس سال کے کھیل کود کے قومی دن کو فٹ انڈیا مہم کے حصے کے طور پر بھی منائے گی۔اور اس سلسلے میں کھیلوں کو سبھی کی شمولیت اور فٹ اور چاق و چوبند معاشرہ کو تقویت بہم پہنچانے والے ایک عنصر کے طور پر کھیل کود کے موضوع پر کل ہند اسپورٹس تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ مختلف سطحوں پر کھیل کود کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ان میں مختلف عمر کے افراد کے گروپوں اور زندگی کے سبھی شعبوں سے وابستہ افراد کے مابین پیشہ ورانہ  کے ساتھ ساتھ تفریحی ، دونوں قسم کی تقریبات کا انعقاد شامل ہے۔

شام کو، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کے ساتھ ساتھ تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پرھان اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت جناب نستھ پرمانک بھی خصوصی طور پر ورچوئل طریقے سے ملک کے کھیل کود اور فٹ انڈیا فٹ نیس  کے ممتاز کھلاڑیوں کے ساتھ بات کریں گے اور ان کے ساتھ بھارت میں فٹ نیس اور کھیل کو دکی اہمیت کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

 

***********

 

 

ش ح ۔  ع م ۔ م ش

U. No.9628



(Release ID: 1855192) Visitor Counter : 125