ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جناب دھرمیندر پردھان نے جناب ونائی کمار سکسینہ کے ساتھ این ڈی ایم سی کارکنوں کو ریگنیشن آف پرائر لرننگ (آر پی ایل) پروگرام کو مکمل کرنے کے لئے سرٹیفکیٹ پیش کئے


ہنرمندی کا فروغ آتم نربھر بھارت کے مقصد کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے : جناب دھرمیندر پردھان

اگست کے مہینے میں 900 این ڈی ایم سی کارکنوں کو آر پی ایل پروگرام کے تحت تربیت دی گئی

Posted On: 27 AUG 2022 5:09PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ  کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے جناب ونائی کمار سکسینہ کے ساتھ این ڈی ایم سی کارکنوں کو دلّی میں ریگنیشن آف پرائر لرننگ (آر پی ایل) پروگرام مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ پیش کئے ۔  اس موقع پر دلّی کے چیف سکریٹری جناب نریش کمار، ایم ایس ڈی ای کے سکریٹری جناب راجیش اگروال، این ڈی ایم سی کے چیئر پرسن  جناب بھوپندر سنگھ بھلا، این ایس ڈی سی  کے سی او او جناب وید منی تیواری اور دیگر عہدیدار موجود تھے ۔

2022-08-27 16:55:27.6960002022-08-27 16:56:27.870000

نئی دلّی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے دائرہ اختیار میں مہارت کی تربیت کو بڑھانے کے لئے، اسکل انڈیا مشن کے تحت اگست کے مہینے میں 900 امیدواروں کو ریکگنیشن آف پرائر لرننگ (آر پی ایل) پروگرام کو مکمل کرنے کے لئے تربیت دی گئی۔ اس پہل کے لئے فنڈ کی فراہمی  این ڈی ایم سی اور ہنر کے فروغ اور انٹر پرینیور شپ کی وزارت ( ایم ایس ڈی ای ) کے تحت عالمی بینک کے پروگرام ’’ روز گار کے فروغ کے لئے علم کی بیداری اور ہنر مندی کا حصول ( سنکلپ ) کے ذریعے مشترکہ طور پر  کی گئی  ہے ۔ یہ پہل نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) کے ذریعہ شروع کی گئی تھی، جو ایم ایس ڈی ای کا نفاذ اور علم کا کلیدی ساجھیداری ہے ۔ اس کا افتتاح دلّی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ونائی کمار سکسینہ نے 5 اگست ، 2022 ء کو کیا تھا ۔ اس کا مقصد پہلے مرحلے میں 25,000 ورکروں کی ہنر مندی میں اضافہ کرنا ہے۔

اس موقع پر تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے، جناب پردھان نے کہا کہ دلّی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ونائی کمار سکسینہ کی رہنمائی میں این ایس ڈی سی اور این ڈی ایم سی کی پہل، بھارت کو 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت میں تبدیل کرنے کی سمت میں ایک اور قدم ہے ، جب ہم وِکست بھارت کے ہدف کو پورا کرنے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں تو ہنر مندی کے فروغ  کا رول بہت اہم ہو جاتا ہے ۔ اس طرح کے اقدامات افرادی قوت کو ملک کی تعمیر اور بھارت کو آتم نربھر بنانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔  جیسا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امرت کال کے دوران تمام شہریوں کے لئے ’ پنچ  پران‘ کا خاکہ پیش کیا  تھا ، ہمیں بھارت کو اقتصادی سپر پاور بنانے کے لئے اپنی افرادی قوت کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے دلّی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ونائی کمار سکسینہ نے مختلف شعبوں میں تمام 900 ہنر مند ٹرینیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ آر پی ایل سرٹیفکیٹس انہیں اپنے کیریئر میں نئی بلندیوں تک پہنچنے میں مدد کریں گے۔ انہوں نے روایتی کاریگروں کو ہنر مند بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ ایک مضبوط ہنر مندی کی نشوونما کے نظام کی تشکیل کے لئے ایک جامع نقطہ نظر حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت کو بڑھانے کی اہمیت کی مزید تعریف کی اور خواتین سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور اپنی ملازمت سے متعلق قابلیت میں اضافے کے لئے ہنر مندی کے پروگراموں میں شامل ہوں۔

ریکگنیشن آف پرائر لرننگ ( آر پی ایل ) ایک ایسا عمل ہے ، جو کسی کام کو کرنے یا گزرتے ہوئے برسوں کے ساتھ سیکھنے کے عمل کے نتیجے میں کسی شخص کے موجودہ ہنر ، علم اور تجربے کا تجزیہ کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے  ۔ اس پروگرام کے تحت مزدوروں کو تعمیرات، الیکٹریکل، پلمبنگ، مٹی کے برتنوں، دستکاری وغیرہ کے متعدد پیشوں میں ، اُن کی ہنرمندی میں اضافہ  کیا جائے گا۔ پروگرام کے پہلے مرحلے میں نومبر ، 2022 تک ملازمت کے متعدد شعبوں میں 25,000 افراد کی ہنر مندی میں اضافہ کرنے پر توجہ دی جائے گی، جب کہ دوسرے مرحلے میں 5,000 افراد کو انٹرپرینیورشپ پروگرام کے ذریعے اور تیسرے مرحلے میں 45,000 افراد کی  ہنر مندی میں اضافہ کیا  جائے گا۔

اس پہل کے تحت تمام مستفید ہونے والوں کو 12 گھنٹے کی لازمی واقفیت فراہم کی جاتی ہے ، جس میں مخصوص کام کے تربیت، تشخیص کے عمل سے واقفیت اور ٹیکنا لوجی  پر مبنی سافٹ اسکل اور انٹرپرینیورشپ سے  واقفیت کرانا شامل ہے۔

وزیر موصوف نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ ہنر مندی کی ترقی آج لوگوں کی خواہش بن چکی ہے اور روایتی پیشوں سے آگے بڑھنا ناگزیر ہے۔ بھارت ، دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ادائیگیوں کی مارکیٹوں میں سے ایک ہے، ہمیں ڈیجیٹائزیشن کو اپنانے کی ضرورت ہے جیسا کہ پہلے کبھی نہیں ہوا تھا اور بلاک چین، مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، آٹومیشن، روبوٹکس وغیرہ جیسی نئی مہارتیں سیکھنے کی بھی ضرورت ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 9590



(Release ID: 1854893) Visitor Counter : 98