عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 بھارت سرکار میں چلائے جارہے سوچھتا ابھیان 2.0 اور زیر التوا معاملوں کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
سوچھتا مہم 2022 کی توجہ وزارتوں/ محکموں اور متعلقہ/ ماتحت دفاتر پررہے گی
ورک کلچر اور کام کی جگہ کے ماحول میں بہتری کے لیے ڈی اے آر پی جی نے مہم کے رہنما اصول جاری کئے
Posted On:
26 AUG 2022 3:04PM by PIB Delhi
سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، ارضیاتی سائنسیز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک بھارت سرکار میں منعقد ہونے والے سوچھتا ابھیان 2.0 اور زیر التواء معاملوں کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔
حکومت نے 2021 میں منعقد مہم کی طرز پر 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک بھارت سرکار کی وزارتوں /محکموں میں زیر التواء معاملوں کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم کے ساتھ ساتھ سوچھتا ابھیان 2022 کا بھی اعلان کیا۔ابھیان 2.0 کی توجہ باہری دفاتر کے ساتھ ساتھ وزارتوں/محکموں اور ان کےمتعلقہ /ماتحت دفاتر پر مرکوز رہے گی ۔
کابینہ سکریٹری نے بھارت سرکار کے سبھی سکریٹریوں کو خط لکھ کر مہم کی کامیابی کے لیے سبھی کی انفرادی شراکت داری کی مانگ کی ہے ۔ کابینہ سکریٹری نے آگے سبھی سکریٹریز کو خصوصی ابھیان 2.0 کو مناسب طریقے سے نافذ کرنے کے لیے اپنی وزارت کے تحت دفاتر اور تنظیموں کو مناسب ہدایات جاری کرنے کی بھی صلاح دی۔ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ (ڈی اے آر پی جی) نوڈل محکمہ ہوگا، جو اس خصوصی مہم 2.0 پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گا۔ ڈی اے آر پی جی نے خصوصی مہم کو نافذ کرنے اور نگرانی کے لیے تفصیلی رہنما اصول جاری کیے ہیں۔
یہ مہم 2 اکتوبر 2021 سے 31 اکتوبر 2021 تک منعقد ہ پہلی سوچھتا مہم اور زیر التواء معاملوں کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم کی اگلی کڑی ہے۔ خصوصی مہم 2021 کو ریئل ٹائم ڈیش بورڈ (www.pgportal.gov.in/scdpm). کے توسط سےنافذ اور مانیٹر کیا گیا تھا۔
سبھی وزارتوں/محکموں کو ایک دوسرے کے تجربے کو مشترک کرنے اور ایک دوسرے کی اعلی روایات سے سیکھنے کے لئے ایک انٹرایکٹو پلیٹ فارم پر لانے کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھایا گیا۔ خصوصی مہم 1.0 کے کامیاب نفاذ ،زیر التواء معاملوں میں کمی اور دفتر کی جگہ کے بہتر بندوبست کی شکل میں سامنے آیا تھا۔
یہ سوچھتا مہم 6,154 مقامات پر چلائی گئی جہاں 21.9 لاکھ فائلوں کی چھٹائی کی گئی۔ نتیجے کے طور پر 12.01 لاکھ مربع فٹ جگہ صاف کی گئی اور کباڑ کو ٹھکانے لگاکر 62 کروڑ روپے کی کمائی بھی کی گئی ۔ وزارتوں میں کباڑ خانوں کو آنگن، کیفے ٹیریا، ویلنیس سنٹر اور پارکنگ کے مقامات وغیرہ میں بدل دیا گیا ہے۔ شہریوں کے فائدے کے لیے 699 ضابطوں میں رعایت دی گئی ہے۔اس پوری کارروائی کو ای بک کے طور پر تھرڈ پارٹی اسسمنٹ کی بنیاد پرڈاکیومنٹ کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مہم نے نہ صرف نشانزد پیمانوں کی بنیاد پر پینڈینسی کو کرنے میں مددکی بلکہ دفتر کے کامپلیکس میں فائلوں کو بروقت نمٹانے اور صفائی کی نگرانی کے لیے باقاعدہ ادارے بھی قائم کیےہیں۔ حکومت نے فیصلہ کیا کہ زیر التواء معاملوں کو کم کرنے کی کارروائی مسلسل جاری رہنی چاہئے اور وزارت/محکمے اس کام کے لیے ہر ہفتے ایک مقررہ دن پر کچھ گھنٹے ضرور دیں گے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ خصوصی مہم 2022 فائلوں کے وقت پر نمٹانے اور ایک صاف ستھرا دفتر کی اہمیت کو تقویت دیتی ہے۔ اب مہینے بھر جاری رہنے والی خصوصی مہم 2022 سے باہری ڈاک گھروں ، غیر ملکی مشن/پوسٹوں، ریلوے اسٹیشنوں اور مشن موڈ میں دیگر سرکاری دفاتر کو کوور کرنے کی امید ہے۔ خصوصی مہم کے لئے تیاری کا مرحلہ 14 ستمبر 2022 میں شروع ہو گا اور 30 ستمبر 2022 تک جاری رہے گا۔ اس دوران وزارت اور محکمہ منتخب زمروں میں پینڈینسی کی شناخت کریں گے اور اپنے دفاتر میں مہم کے مقامات کو نشانزد کریں گے اور مہم چلانے کے لئے کارروائی سے جڑی ضرورتوں کو پورا کریں گے۔ خصوصی مہم کے نوڈل افسران کی تربیت 10 ستمبر 2022 کو ہوگی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ خصوصی مہم 2022 ایک کام کے لئے سازگار ماحول کے لئے اہم اور نئی روایت کو لانے میں مددگار ہوگی اور نظام سے متعلق کئی اصلاحات بھی ہوں گی۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 9566)
(Release ID: 1854756)
Visitor Counter : 189