صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

'کوویڈ ٹیکہ کاری امرت مہوتسو' کو بڑے پیمانے پر 'جن ابھیان' کے طور پر نافذ کیا جارہا ہے


ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے کہا کہ 211 کروڑ سے زائد ٹیکہ کی خوراک "جن بھاگیداری" کے ذریعے ملک کی اجتماعی قوت ارادی کی علامت ہے
روزانہ اوسط کوویڈ ٹیکوں کی خوراک 28 لاکھ سے زیادہ

22 لاکھ سے زائد اوسط احتیاطی تدابیر کی خوراک روزانہ دی جاتی ہے

ملک بھر میں 8.8 لاکھ سے زائد خصوصی ٹیکہ کاری کیمپوں کا انعقاد کیا گیا

نیشنل کوویڈ-19 ٹیکہ کاری پروگرام میں ہیٹرولوگس احتیاطی خوراک کے طور پر کوربیوکس کا اضافہ کیا گیا

Posted On: 26 AUG 2022 5:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 26 اگست 2022:

211 کروڑ سے زائد کوویڈ ٹیکوں کی خوراک کے ساتھ، بھارت نے قومی ملک گیر ٹیکہ کاری پروگرام میں ایک اہم سنگ میل طے کیا ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے اسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی فیصلہ کن اور ترقی پسند قیادت میں ملک کی اجتماعی قوت ارادی کی علامت قرار دیا جس کا مظاہرہ جن بھاگیداری کے ذریعے ہوا۔

وزیر اعظم نے 13 جولائی 2022 کو ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ "کوویڈ-19 سے لڑنے کے لیے ٹیکہ کاری ایک موثر ذریعہ ہے۔ آج کے کابینہ کے فیصلے سے بھارت کی ٹیکہ کاری کوریج میں مزید اضاف کرے گی اور ایک صحت مند ملک کی تشکیل ہوگی۔ "

 کوویڈ ٹیکہ کاری  امرت مہوتسو' مہم 15 جولائی 2022 کو شروع کی گئی تھی جس کا مقصد  قومی کوویڈ ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر احتیاطی خوراک کو فروغ دینا ہے۔ اس مہم کے تحت 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے 75 دن (15 جولائی سے 30 ستمبر 2022 تک) کے لیے تمام سرکاری کوویڈ ٹیکہ کاری مراکز میں مفت احتیاطی خوراک فراہم کی جارہی ہے۔

یہ مہم اپنے 42 ویں دن میں داخل ہو رہی ہے، آج اب تک مجموعی طور پر 14.7 کروڑ احتیاطی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ اس میں اضافی 9.6کروڑ احتیاطی خوراکیں شامل ہیں جو مہم کے دوران دی گئیں۔

مزید برآں، مہم کے آغاز سے قبل روزانہ دی جانے والی اوسط خوراک 11.4 لاکھ خوراکوں (15 دن) سے بڑھ کر 27.77 لاکھ خوراک یومیہ ہو گئی ہے۔ احتیاطی خوراک کے لیے اوسط یومیہ خوراکیں روزانہ 22 لاکھ کی تعداد کو عبور کر چکی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OWFT.jpg

ایک اور اہم قدم میں، این ٹی اے جی آئی کی سفارش کے ساتھ، کوربیوکس کو نیشنل کوویڈ-19 ٹیکہ کاری پروگرام میں ہیٹرولوگس احتیاطی خوراک کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جو کوویکسن یا کووی شیلڈ میں سے کسی ایک کی دوسری خوراک کے بعد لیا جاسکتا ہے۔ مہم کے دوران تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ٹیکہ کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ احتیاطی خوراک اب 6 ماہ (دوسری خوراک کے 26 ہفتے بعد) کے بعد لی جا سکتی ہے۔

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے کیمپ اپروچ کے ذریعے بڑے پیمانے پر 'کوویڈ ٹیکہ کاری امرت مہوتسو' کو 'جن ابھیان' کے طور پر نافذ کرنے کی مرکزی حکومت کی کوششوں میں حصۃ ڈالا ہے۔ اس کے تحت تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے اب تک 8,86,585 سے زائد خصوصی ٹیکہ کاری کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس میں ریلوے اسٹیشنوں (4,052)، بس اسٹیشنوں (8,776)، ہوائی اڈوں ( 367)، اسکولوں اور کالجوں (1,11,700) پر کیمپ، مذہبی مقامات (4,654) کے راستے میں اور دیگر مقامات پر کیمپ (7,57,036) شامل ہیں۔ چار دھام یاترا (اتراکھنڈ)، امرناتھ یاترا (جموں و کشمیر)، کنور یاترا (شمالی بھارت کی تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں) کے راستوں کے ساتھ ساتھ بڑے میلوں اور مجمعوں پر خصوصی حفاظتی ٹیکہ کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ بڑے پیمانے پر ملک گیر بیداری مہمات نے احتیاطی خوراک کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہی میں اضافہ کیا ہے۔

مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر منسکھ منڈاویا خصوصی مہم کی پیش رفت کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ مرکزی وزیر صحت کی قیادت میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ متعدد ملاقاتیں بھی کی گئی ہیں جن میں ان کی مہم کے بارے میں رہنمائی کی گئی ہے۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھی حکومت ہند کی جانب سے مسلسل مدد  کی یقین دہانی کرائی گئی ہے تاکہ عمل کو مزید ہموار اور تیز کیا جا سکے۔ مرکزی حکومت نے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وسیع منصوبہ بندی اور عمل کی مسلسل نگرانی کے ذریعے ٹیکہ کی ایکسپائری کی مدت نکل جانے سے بچیں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9573

 


(Release ID: 1854741) Visitor Counter : 176