کانکنی کی وزارت

حکومت معدنیات کی تلاش میں مزید نجی فرموں کو راغب کرنے کی خواہش مند ہے: جناب پرہلاد جوشی


مجموعی طور پر کوئلے کی پیداوار 900 ملین ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے

رواں مالی سال میں کیپٹیو کوئلے کی کان کی پیداوار 140 ملین ٹن کا ریکارڈ درج کرے گی

Posted On: 23 AUG 2022 3:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 23 اگست 2022:

کوئلے، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ مرکز معدنیات کی تلاش میں زیادہ سے زیادہ نجی کاروباری افراد کو راغب کرنے کے لیے مستقل کوششیں کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈرونز اور دیگر جدید ترین ٹیکنالوجیوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ذریعے معدنیات کی تلاش ماحولیاتی اثرات کے بغیر کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ULHQ.jpg

 

آج یہاں این ایم ڈی سی لمیٹڈ، وزارت اسٹیل، کانوں کی وزرات اور ایف آئی سی سی آئی کے زیر انعقاد "بھارتی معدنیات اور دھاتوں کی صنعت - 2030 اور وژن 2047کی طرف پیش رفت" کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب جوشی نے کہا کہ کمرشل کوئلے کی کان نیلامی کے ذریعے گزشتہ سال 25000 کروڑ روپے کی اضافی آمدنی حاصل کی گئی ہے اور ریاست اڈیشہ آمدنی کی پیداوار میں پہلے نمبر پر رہی ہے۔ وزیر موصوف نے جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) سے اپیل کی کہ وہ نئے دور کے معدنیات کی تلاش پر توجہ مرکوز کرے۔ کان کنی کے شعبے میں شروع کی گئی حالیہ اصلاحات پر بات کرتے ہوئے جناب جوشی نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے 89 ملین ٹن کے مقابلے میں اس سال کیپٹیو کانوں سے کوئلے کی پیداوار 140 ملین ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے دوران کوئلے کی مجموعی پیداوار میں 900 ملین ٹن ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XJ95.jpg

 

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ معدنیات کی تلاش کو مزید فروغ دینے کے لیے نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ (این ایم ای ٹی) کو خود مختار ادارہ بنا دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے اپنے حالیہ کامیاب دورے کو یاد کرتے ہوئے جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ آسٹریلیا کے مقابلے میں ہماری معدنیات کی تلاش محدود علاقے تک محدود ہے۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ اختراعی پہل اور قوانین اور قواعد میں ترامیم کے نتیجے میں گزشتہ سات برسوں کے دوران 190 بڑے معدنی بلاکس نیلام ہوئے ہیں۔ اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ کمرشل کوئلے کی کان کی نیلامی ایک بڑی کامیابی ہے، وزیر نے پی ایس یو پر زور دیا کہ وہ الاٹ شدہ کوئلے کے بلاکس سے جلد از جلد پیداوار شروع کرے بصورت دیگر انھیں دوبارہ نیلامی کے لیے وزارت کے حوالے کیا جاسکتا ہے۔

 

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9443



(Release ID: 1853918) Visitor Counter : 110