امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی نے اپنے ای-کامرس پلیٹ فارم پر لازمی   معیارات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھریلو پریشر کوکر کی فروخت کی اجازت کے لئے امیزون کے خلاف آرڈر پاس کئے


امیزون نے پریشر کوکر کے سبھی 2265 گاہکوں کو نوٹی فائی کرنے ، اس طرح کے پریشر کوکر واپس مانگنے اور ان کی قیمت لوٹانے اور 45 دنوں میں تعمیری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی

کیو سی او اور صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی   کرنے پر پریشر کوکر کی فروخت کی منظوری  کی اجازت دینے کے لئے امیزون ایک لاکھ روپے کا جرمانہ   ادا کرے گا

Posted On: 04 AUG 2022 4:11PM by PIB Delhi

صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی (سی سی پی اے) ملک میں لگاتار  صارفین کے تحفظ کے لینڈ اسکیپ کی نگرانی کررہی ہے۔ حال ہی  میں  صارفین کے تحفظ کی مرکزی  اتھارٹی  نے  سبھی  ای کامرس پلیٹ فارم کو ایڈوائزی  جاری کی ہے ۔ یہ ایڈوائزری   ڈرگس اور کاسمیٹکس ضابطوں  کے جدول ای  (1) میں  شامل کئے گئے سامان کو لے کر   آیوریدک سدھا اور یونانی  دواؤں کے فروخت کے  سلسلہ میں صلاح و مشورہ    جاری کرنے سے متعلق ہے۔  اس میں  خاص طور پراس بات کواجاگر کیا ہے ۔ اس طرح کی دواؤں کی فروخت صرف  تبھی دی جائے گی  جب   استعمال کرنے والوں کے ذریعہ پلیٹ فارم پررجسٹرڈ   ڈاکٹر  حضرات  کی ویلڈ پریسکرپشن کو اپ لوڈ کیا جائے۔   سی سی پی اے نے   گمراہ کن  اشتہاروں کی روک تھام کے لئے حال ہی میں  رہنما خطوط  بھی جاری کئے ہیں اور  گمراہ کن اشتہاروں کے لئے  توثیق کی ہے۔  رہنما خطوط  جائز اور غیر گمراہ کن اشہتاروں کے لئے شرائط  ، اشتہاروں کی توثیق   کے لئے ضروری    تندہی اور بچوں پر ٹارگیٹ کئے گئے اشتہارات کی اہمیت شامل ہے۔ 

سی سی پی اے نے   قانو ن کی دفاع 18(2) (جے) کے تحت  سیفٹی نوٹس بھی جاری کئے تاکہ  صارفین کو ایسے سامان خریدنے کے خلاف الرٹ اور محتاط کیا جاسکے جن میں  ویلڈ آئی ایس آئی مارگ نہیں ہیں۔ اور جن میں لازمی بی آئی ایس  اسٹینڈر کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔   جبکہ  ہیلمٹس، پریشر کوکر اوررسوئی  گیس سلینڈر  کے سلسلہ میں پہلا محفوظ نوٹس جاری کیا گیا تھا دوسرا محفوظ نوٹس خصوصی ایمرشن واٹر ہیٹر  سلائی میشن، مائیکرو ویوو اوون،  ایل پی جی کے ساتھ گھریلو گیس اسٹیو گھریلو، سامان کے سلسلہ میں جاری کیا گیا تھا۔

 چیف کمشنر محترمہ ندھی کھرے کی سربراہ میں صارفین کے  تحفظ کی مرکزی اتھارٹی نے حال ہی میں  اپنے ای کامرس پلیٹ فارم پر  طے شدہ  لازمی معیارات  کی خلاف ورزی میں گھریلو پریشر کوکر کی اجازت دینے کے لئے  امیزون ای کامرس پلیٹ فارم کے ذریعہ صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی کے   خلاف  حکم  حال ہی میں پاس کیا ہے۔   

قابل ذکر ہے کہ    سی سی پی اے نے  اپنی ای کامرس پلیٹ فارم لازمی معیارات کی خلاف  ورزی میں گھریلو پریشر کوکر  س کی فروخت کے لئے ای کامرس پلیٹ فارم    کے خلاف اپنے طور سے کارروائی  شروع کی تھی۔  سی سی پی اے نے  امیزون ، فلپ کارٹ، پی ٹی ایم مال ،  شاپ کلوز اور اسنیپ ڈیل کے ساتھ ساتھ  ان پلیْٹ فارموں پر رجسٹرڈ  فروخت کرنے والوں   کو بھی  نوٹس  جاری کیا تھا۔

 کمپنی کی طر ف سے پیش کئے گئے جواب  پر غور کرنے کے بعد  یہ  مشاہدہ کیا گیا کہ   کل 2265 پریشر کوکرس  جو  لازمی معیارات کی توثیق نہیں کرتے ہیں  کیو سی او کی  نوٹی فکیشن کے بعد امیزون کے ذریعہ فروخت کئے گئے تھے۔  اپنے پلیٹ فارم کے ذریعہ  اس طرح کی پریشر کوکرس کی فروخت سے  ایمزون کے ذریعہ  کل  61482541 روپے  کی فیس حاصل کی گئی۔

امیزون نے تسلیم کیا ہے کہ  اپنے پلیٹ فارم پر فروخت  کئے گئے  پریشر کوکر کے لئے بکری کمیشن  فیس حاصل کی۔ سی سی پی اے کے ذریعہ یہ بھی مشاہدہ کیا گیا کہ امیزون اپنے ای کامرس پلیٹ فارم پر فہرست میں شامل ہر فروخت سے  تجارتی اعتبار سے کمائی  کرتا ہے تو وہ  ای پلیٹ فارم  کے ذریعہ  پروڈکٹس کی  فروخت سے  پیدا ہونے والے معلوں سے خود کو الگ نہیں کرسکتا ہے۔  

آرڈر میں سی سی پی اے نے امزون نے اپنے پلیٹ فارم پر  فروخت کئے گئے 2265 پریشر کوکر کے سبھی صارفین کو آگاہ کرنے  ، پریشر کوکر واپس مانگنے  اور صارفین کو ان کی قیمت لوٹانے اور 45 دن کے اندر  اس کی تعمیر کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ۔  کمپنی کو یہ بھی ہدایت دی گئی تھی کہ اپنے پلیٹ فارم پر  کیو سی او کی خلاف ورزی میں پریشر کوکر کی فروخت کی اجازت دینے  اور صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے کے لئے ایک لاکھ روپے کا جرمانہ ادا کرے۔ قابل ذکر ہے کہ  سی سی پی اے نے  پے ٹی ایم مال کے خلاف اسی طرح جرمانہ دینے  اور خراب پریشر کوکر کو واپس لینے کا حکم پاس کیا تھا جو سی سی پی اے کے ذریعہ پاس کی گئی ہدایت  کی خلاف ورزی نہیں ہے اور اس نے ایک لاکھ روپے کا جرمانہ دیا ہے۔

 

**********

ش ح۔ ح ا۔ ج

Uno-9421

 


(Release ID: 1853787) Visitor Counter : 193